آپ نے ہماری وسیع ٹریڈنگ کمیونٹی جوائن کر لی ہے اور سوچ رہے ہیں کہ آغاز کیسے کیا جائے؟ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس پراسیس کو کیسے آسان اور شفّاف بنایا جائے۔
چند منٹ میں رجسٹریشن سے لے کر پہلے آرڈر تک پہنچنے کے لیے درج ذیل گائیڈ کا استعمال کریں۔
- ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں اور اوپن کریں۔
- ڈپازٹ کروائیں۔
- میٹاٹریڈر میں اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوں۔
- ٹریڈنگ اوقاتِ کار چیک کریں۔
- ٹریڈنگ شروع کریں۔
ذیل میں آپ اس پراسیس کو بااعتماد طریقے سے نیویگیٹ کرنے میں معاونت کے لیے ہر ایک پوائنٹ کی اضافی تفصیلات پائیں گے۔
1. ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم سلیکٹ کریں اور اپنے پرسنل ایریا میں اسے اوپن کریں۔
MT4 پلیٹ فارم میں اکاؤنٹ کی 4 اقسام ہیں اور MT5 پلیٹ فارم میں اکاؤنٹ کی 3 اقسام ہیں ۔۔ وہ قسم منتخب کریں جو ٹریڈنگ شرائط، ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی رینج اور ڈپازٹ کی شرائط کے حوالے سے آپ کے لیے انتہائی موزوں ہو۔
نوٹ: MT4 اکاؤنٹ اوپن کرنے کا مطلب ہے کہ آپ لاگ اِن کی انہی تفصیلات کے ساتھ MT5 استعمال نہیں کر سکتے اور اس کے اُلٹ بھی ایسا ہی ہو گا۔ اگر آپ MT4 اور MT5 دونوں میں ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ دونوں پلیٹ فارمز کے لیے الگ اکاؤنٹس تخلیق کریں۔
2. تخلیق کردہ اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کروائیں۔
ڈپازٹ کروانے کے لیے یہ مراحل ہیں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- فنڈز ٹیب پر کلک کریں اور ڈپازٹ سلیکٹ کریں۔
- سہولت کے مطابق کوئی بھی ذریعہ سلیکٹ کریں اور ڈپازٹ فارم پُر کریں یا اس پیج پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔
- "ڈپازٹ" بٹن پریس کریں۔
- آپ کو خود کار طور پر اپنے پیمنٹ آپشن کے پیج پر ٹرانسفر کر دیا جائے گا جہاں آپ کو پیمنٹ کی تصدیق کرنی ہو گی۔
مزید تفصیلی ڈپازٹ ہدایات پڑھیں۔
نوٹ: کم سے کم ڈپازٹ کی شرائط پوری ہونے تک ڈیفالٹ طور پر ٹریڈنگ غیر فعال ہے۔ اگر آپ ڈپازٹ کروائے بغیر ٹریڈ اوپن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا آپ نے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم سے کم پیسے جمع کروائے ہیں تو خرابی کا ایک پیغام "ٹریڈنگ غیر فعال ہے" ظاہر ہو سکتا ہے۔
3. میٹاٹریڈر ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں اور تمام انسٹرومنٹس شامل کریں۔
آپ نے اپنے میٹاٹریڈر پر ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کیسے لاگ اِن ہونا ہے، اس حوالے سے آپ ہدایات دیکھ سکتے ہیں:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ MT4 اور MT5 ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز۔
- MT4 اور MT5 موبائل ٹرمینلز۔
- MT4/5 ویب ٹریڈر۔
مارکیٹ واچ میں تمام انسٹرومنٹس ڈسپلے کرنے کے لیے:
- ڈیسک ٹاپ MT اور ویب ٹریڈر MT4 کے لیے: مارکیٹ واچ اوپن کریں (CTRL + M پریس کریں یا ویو < مارکیٹ واچ پر کلک کریں)۔ کسی بھی فائننشل انسٹرومنٹ پر رائٹ-کلک کریں اور "تمام دکھائیں" کو سلیکٹ کریں۔
- ویب ٹریڈر MT5 کے لیے: مارکیٹ واچ کے ٹاپ پر سرچ فیلڈ پر کلک کریں، کرنسی پیئر کا نام درج کریں یا نیچے لسٹ میں سے مطلوبہ تمام کرنسی پیئرز کو سلیکٹ کریں۔
- موبائل MT کے لیے: موبائل ٹرمینل میں کوٹس پیج اوپن کریں، پیج کے ٹاپ پر "+" کو کلک کریں، سرچ فیلڈ میں کرنسی پیئر کا نام درج کریں یا نیچے لسٹ میں سے مطلوبہ تمام کرنسی پیئرز کو سلیکٹ کریں۔
4. ٹریڈنگ اوقاتِ کار چیک کریں۔
اکاؤنٹس کی تمام اقسام کے لیے فاریکس مارکیٹ پیر 00:02:00 سے جمعہ 23:58:59 تک ہفتے کے پانچوں دن 24 گھنٹے کھلی ہوتی ہے۔ البتہ دیگر انسٹرومنٹس کے ٹریڈنگ اوقاتِ کار، موسمِ گرما/سرما کے ٹریڈنگ اوقاتِ کار اور روازنہ کے وقفوں کو دھیان میں رکھنا اہم ہے۔ ٹریڈنگ کرنے سے قبل مارکیٹ کے اوقاتِ کار کی معلومات سے آگاہ رہیں۔
5. ٹریڈنگ شروع کریں۔
اب آپ اپنی پہلی ٹریڈ اوپن اور کلوز کرنے کے لیے بالکل تیّار ہیں!
آپ نے جس انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کرنی ہے اس کا انتخاب کریں، لاٹس میں والیم سیٹ کریں، اسٹاپ لاس SL اور ٹیک پرافٹ TP لیولز سیٹ کریں، آرڈر کی قسم کا خیال رکھیں — یہ مارکیٹ آرڈر ہے یا پینڈنگ آرڈر — اور سیل یا بائے بٹن پر کلک کریں۔
اپنے ٹریڈنگ نتائج حاصل کرنے پر یہ آرڈر کلوز کر دیں اور ملنے والی رقم سنبھال لیں۔