فائننشل مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ انتہائی ضروری ٹُول ہے۔ یہ اداروں اور افراد کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں متعدد مالیاتی اثاثوں کی خریدوفروخت میں شرکت کرنے کی راہداری فراہم کرتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم نے JustMarkets میں آفر کی جانے والی اکاؤنٹس کی اقسام اور ٹُولز کے حوالے سے ایک گائیڈ مرتّب کی ہے۔
- Standard: یہ ٹُولز کا بنیادی سیٹ، 0.3 پِپس سے شروع ہونے والے ٹائٹ اسپریڈ آفر کرتا ہے اور اس پر کوئی کمیشن نہیں ہوتا۔ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ آرڈر اوپن کرتے وقت یا اس کے بعد سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈیلی چارٹس اور نان-ایگریسو انٹراڈے ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- Pro: فائننشل مارکیٹ کے تجربہ کار اور پروفیشنل شرکاء کے لیے خاص طور پر مرتّب کردہ اکاؤنٹ ہے۔ یہ 0.1 پِپس سے تنگ اسپریڈز، ہائی لیوریج، کم کمیشن اور آرڈرز کی تعداد اور والیم کی پابندیوں کے بغیر ہوتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی وسیع رینج ہے: 60 سے زائد کرنسی پیئرز، انڈیسز، میٹلز اور کموڈیٹیز۔
- Raw Spread: ایسے ٹریڈرز میں مقبول قسم جو انٹرا ڈے کو ترجیح دیتے ہیں اور شارٹ ٹائم فریمز پر کام کے دوران بہت زیادہ تعداد میں اِن پٹ اور آؤٹ پُٹ ملا کر استعمال کرتے ہیں۔ یہ اسکیلپرز کے لیے بہترین تصوّر کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس پر $3 فی لاٹ/سائیڈ کا ٹریڈنگ کمیشن ہوتا ہے لیکن Spread 0.0 پِپس سے فلوٹنگ ہے، جو کہ دیگر اکاؤنٹس سے خاطر خواہ کم ہے۔
- Standard Cent: یہ نوآموز ٹریڈرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگر آپ ڈیمو ٹریڈنگ کر چکے ہوں لیکن ابھی بہت زیادہ ڈپازٹ کروانے کے لیے تیّار نہ ہوں تو آپ کے لیے Standard Cent اکاؤنٹ ایک بہترین آپشن ہے۔ اس ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا بیلنس سینٹس میں ماپا جاتا ہے۔
JustMarkets کے ساتھ آپ MT4 (سینٹ صرف MT4 کے لیے کھولا جا سکتا ہے) اور MT5 دونوں ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
MetaTrader 4
یہ پلیٹ فارم نوآموز ٹریڈرز کے لیے موزوں ہے کیوں کہ یہ سادہ، لاجیکل اور استعمال میں آسان ہے۔ یہ اپنے یوزر-فرینڈلی انٹرفیس، MT4 باسہولت اور عملی ٹریڈنگ کے لیے درکار تمام اہم ٹُولز فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچرز کا ایک مکمل سیٹ آفر کرتا ہے، جس میں متعدد تکنیکی تجزیاتی ٹُولز اور ایڈوانسڈ چارٹنگ بھی شامل ہیں۔
اس میں شامل ہیں:
- 9 ٹائم فریمز۔
- 31 گرافیکل آبجیکٹس۔
- 30 تکنیکی انڈیکیٹرز۔
- سنگل-تھریڈ اسٹریٹیجی ٹیسٹر۔
- بائے/سیل اسٹاپ آرڈرز، بائے/سیل لمٹ آرڈرز۔
MetaTrader 5
پلیٹ فارم کی یہ قسم ٹریڈنگ پلیٹ فارم ٹیکنالوجی میں جدید ترین بہتری کی نمائندگی کرتا ہے۔ MT5 میں ایڈوانسڈ ٹریڈرز اور زائد فنکشنز کے خواہاں نوآموز ٹریڈرز کے لیے کہیں زیادہ نفیس اور پاورفل ٹُولز شامل ہوتے ہیں۔ یہ مارکیٹس کی وسیع تر رینج تک رسائی فراہم کرتا ہے جس میں اسٹاکس اور کموڈٹیز بھی شامل ہیں۔
اس میں شامل ہیں:
- 21 ٹائم فریمز۔
- 44 گرافیکل آبجیکٹس۔
- 38 تکنیکی انڈیکیٹرز۔
- ملٹی-تھریڈ اسٹریٹیجی ٹیسٹر۔
- بائے/سیل اسٹاپ آرڈرز، بائے/سیل لمٹ آرڈرز، بائے/سیل اسٹاپ لمٹ آرڈرز۔
- اکنامک کیلینڈر۔
- کمیونٹی چیٹ۔
ریئل اکاؤنٹ: یہ قسم اصل رقم کے ساتھ اصلی ٹریڈنگ ڈیلز کے لیے تخلیق کی گئی ہے۔
ڈیمو اکاؤنٹ: یہ قسم تعلیمی مقاصد کے لیے بنائی گئی ہے۔ یہ بالکل ریئل اکاؤنٹ جیسا دکھتا ہے اور ویسے ہی کام کرتا ہے۔ البتہ اس میں آپ ورچوئل رقم کے ساتھ آپریٹ کرتے ہیں اور کوئی رِسک شامل نہیں ہوتا۔
MetaTrader پلیٹ فارم میں لاگ اِن کے لیے آپ کو لاگ اِن کے طور پر اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر، درست سروَر نیم اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاسورڈ (یہ آپ کی طرف سے نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بناتے وقت مینوئل طور پر درج کیا جاتا ہے) استعمال کرنا ہو گا۔
ویب پر اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کے لیے ان سادہ مراحل پر عمل کریں:
- پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- "مائی اکاؤنٹس" پیج اوپن کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے آگے، "ٹریڈ کریں" پر کلک کریں۔
- آپ کو WebTrader پیج پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
- لاگ اِن (ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر)، پاسورڈ درج کریں اور درست سروَر سلیکٹ کریں۔
MetaTrader ڈیسک ٹاپ ورژن یا موبائل ایپلی کیشن میں لاگ اِن کرنے کے لیے اس ہدایت پر عمل کریں۔
اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات آپ کے پرسنل ایریا میں موجود ہوتی ہیں اور کسی بھی وقت چیک کی جا سکتی ہیں:
- اپنے پرسنل ایریا میں "مائی اکاؤنٹس" ٹیب پر جائیں۔
- "ٹریڈ کریں" بٹن سے آگے، اسکرین کی دائیں جانب تین ڈاٹس پر کلک کریں۔
- اکاؤنٹ کی تفصیلات سلیکٹ کریں۔
- آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تمام تر معلومات جیسے کہ اکاؤنٹ نمبر، سروَر نیم، اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی، لیوریج، اپنا موجودہ بیلنس، ایکوئٹی اور فری مارجن نظر آئیں گی۔
ہمارے MT4 ٹریڈنگ سروَر ایڈریس:
برائے ریئل اکاؤنٹس
- JustMarkets-Live۔
- JustMarkets-Live2۔
- JustMarkets-Live3۔
- JustMarkets-Live4۔
- JustMarkets-Live5۔
- JustMarkets-Live6.
برائے ڈیمو اکاؤنٹس
- JustMarkets-Demo
ہمارے MT5 ٹریڈنگ سروَر ایڈریس:
برائے ریئل اکاؤنٹس
- JustMarkets-Live
- JustMarkets-Live2
برائے ڈیمو اکاؤنٹس
- Justmarkets-Demo
- JustMarkets-Demo2
نوٹ: سروَر اکاؤنٹس ٹریڈنگ شرائط پر اثرانداز نہیں ہوتا، لیکن سروَر کے متنوّع ہونے کی بدولت تمام اکاؤنٹس کی غیر فعالیت کم ہو جاتی ہے۔
پہلے سے معیّن ایک عرصے تک غیر فعال ہونے پر ریئل اور ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس خودکار طور پر آرکائیو کر دیے جاتے ہیں، لیکن انہیں دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے:
- ریئل اکاؤنٹس: اوپن ٹریڈز نہ ہونا اور زیرو (یا اس سے کم) بیلنس ہونا، (MT4) کے لیے 90 دن اور (MT5) کے لیے 60 تک اکاؤنٹ پر کسی ٹریڈنگ سرگرمی کا نہ ہونا۔
- ڈیمو اکاؤنٹس: (MT4) کے لیے 45 دن تک اکاؤنٹ میں لاگ اِن نہ ہونا یا (MT5) کے لیے 14 دن تک کوئی ٹریڈنگ سرگرمی نہ ہونا (بشمول اوپن ٹریڈز کا نہ ہونا)۔
اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ اَن آرکائیو کرنے کے لیے برائے مہربانی ان ہدایات پر عمل کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- مائی اکاؤنٹس سیکشن پر جائیں اور آرکائیو ٹیب کو سلیکٹ کریں.
- وہ اکاؤنٹ منتخب کریں جسے آپ اَن آرکائیو کرنا چاہتے ہیں اور اَن آرکائیو کے بٹن پر کلک کریں۔
- تصدیق پر کلک کر کے اپنے ایکشن کی تصدیق کریں۔
نوٹ: اس پراسیس میں چند منٹس لگ سکتے ہیں، اور آپ کا اکاؤنٹ تھوڑی دیر میں دوبارہ ایکٹیویٹ ہو جائے گا۔