آپ کو پرسنلائزڈ اور بلاتعطّل ٹریڈنگ تجربے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے JustMarkets پر تصدیق کروانا ضروری ہے۔ ایسا کرنے سے آپ درج ذیل کے بہتر لیول سے لطف اندوز ہوں گے:
آئیے اب مزید دیکھتے ہیں کہ ایسا کرنا کیوں ضروری ہے اور JustMarkets تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ آپ کون سے فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔
1۔ سیکیورٹی:
جب آپ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کرواتے ہیں تو ہم آپ کے فنڈز اور ذاتی معلومات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی اور اس سے ٹریڈنگ صرف آپ ہی کر سکیں تا کہ یہ غیر مجاز رسائی یا غلط استعمال سے محفوظ رہے۔
2۔ ریگولیشنز:
JustMarkets میں ہم شفّافیت اور بھروسے کو یقینی بنانے کے لیے سخت فائننشل ریگولیشنز پر عمل کرتے ہیں۔ آپ کی جانب سے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے سے ہمیں ان معیّارات پر پُورا اترنے اور ایک ریگولیٹڈ پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کرنے کے حوالے سے آپ کو اعتماد فراہم کرنے میں معاونت ملتی ہے۔
3۔ بہتر سروس:
آپ کی جانب سے اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے کی بدولت ہم آپ کی ضروریات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمیں آپ کی ترجیحی زبان میں سپورٹ فراہم کرنے یا آپ کے علاقے کے لیے مناسب پیمنٹ ذرائع متعارف کروانے کے ذریعے اپنی سروسز میں بہتری لانے میں معاونت ملتی ہے۔
نوٹ: کلائنٹ کی معلومات خفیہ ہوتی ہے اور اس کا استعمال صرف ہماری طرف سے سروس کی فراہمی، انتظامی امور اور بہتری کے ساتھ ساتھ ریسرچ، اسٹیٹس اور مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے کیا جائے گا۔
اضافی ریسورس چیک کریں اور تصدیقی طریقۂ کار اور ٹریڈنگ کی شروعات کے بارے میں مزید کارآمد معلومات تلاش کریں۔
ہمارے ہیلپ سینٹر میں اضافی ریسورسز