JustMarkets پر پرسنل ایریا کے لیے رجسٹریشن کروانا اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنا انتہائی سادہ عمل ہے۔ شروعات کرنے کے لیے ان مراحل پر عمل کریں۔
رجسٹریشن شروع کریں
اپنے پرسنل ایریا کی رجسٹریشن شروع کرنے کے لیے مین پیج پر "رجسٹریشن" کے بٹن پر کلک کریں۔
رجسٹریشن فارم پر جائیں
- اپنا موجودہ رہائشی ملک درج کریں۔
- ایک فعال ای میل ایڈریس فراہم کریں جو تمام رابطوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
- ایک ایسا پاسورڈ تخلیق کریں جس میں یہ شامل ہوں:
- 8 سے 15 حروف۔
- کم از کم ایک نمبر (0-9)۔
- چھوٹے اور بڑے دونوں انگریزی حروف تہجی۔
- کم از کم ایک اسپیشل حرف !#$&_()*+,'-./:;<=>?@[\]^{|}~۔
- کم از کم تین منفرد حروف۔
- مثال کے طور پر یہ پاسورڈ: !z776$Dcpe۔
- اگر آپ پارٹنر کے تحت رجسٹر ہونا چاہیں تو "پارٹنر کوڈ" (آپشنل) پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر آپ نے کوئی پارٹنر لِنک استعمال کیا ہو تو آپ کا اکاؤنٹ اس پارٹنر کے ساتھ افیلیئیٹ ہو جائے گا جس کا لِنک استعمال کرتے ہوئے آپ اس سائٹ پر آئے ہیں۔ پارٹنر کوڈ درج کرنا لازمی نہیں ہے۔
- "اکاؤنٹ بنائیں" کے بٹن پر کلک کریں۔
گُوگل / فیس بُک کے ساتھ متبادل رجسٹریشن
1۔ اپنا رجسٹریشن کا طریقہ منتخب کریں
اسی رجسٹریشن پیج پر آپ گُوگل یا فیس بُک اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن کروانے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ اپنی موجودہ سوشل میڈیا معلومات کا استعمال کرتے ہوئے یہ پراسیس آسان ہو سکتا ہے۔
2۔ سوشل میڈیا لاگ اِن
رجسٹریشن فارم پر "گُوگل" یا "فیس بُک" کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کو منتخب کردہ پلیٹ فارم پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا، جہاں آپ کو JustMarkets کے کنکشن کو آتھرائز کرنا ہو گا۔
3۔ اسکرین پر ہدایات کو فالو کریں
آتھرائزیشن کے بعد JustMarkets آپ کے پبلک پروفائل کی معلومات حاصل کرے گا اور خود کار طور پر رجسٹریشن فارم پُر کر دے گا۔ آپ کے سوشل میڈیا پروفائل میں جو معلومات موجود نہ ہوں وہ آپ کو اضافی طور پر فراہم کرنی پڑ سکتی ہیں۔
4۔ رجسٹریشن مکمل کریں
تمام تفصیلات کا جائزہ لیں اور جیسا کہ آپ اسٹینڈرڈ طریقے سے کرتے ہیں رجسٹریشن مکمل کریں۔ اپنا اکاؤنٹ سیٹ اَپ مکمل کرنے سے قبل آپ کو شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنا ہو گا۔
مبارک ہو! آپ نے کامیابی سے اپنا پرسنل ایریا رجسٹر کر لیا ہے۔ رجسٹریشن کرواتے ہی ٹریڈنگ اکاؤنٹ خود کار طور پر اوپن ہو جاتا ہے۔
اہم: اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے درکار معلومات بشمول مزید ہدایات آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیج دی گئی ہیں۔ اپنی ای میل یاد سے چیک کریں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے اور ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے اضافی ہدایات پر عمل کریں۔ برائے مہربانی تصدیقی عمل اور ڈپازٹ کیسے کروائیں کو ذہن میں رکھیں۔