میٹاٹریڈر 5 (MT5) فاریکس اور CFD ٹریڈنگ کے لیے ایک معروف پلیٹ فارم ہے جو نوآموز اور تجربہ کار دونوں قسم کے ٹریڈرز کے لیے فیچرز اور ٹُولز کی ایک وسیع رینج آفر کرتا ہے۔ ذیل میں مختلف MT5 ٹرمینلز کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کرنے کے بارے میں ایک جامع گائیڈ ہے: ڈیسک ٹاپ MT5 اور موبائل MT5۔
شروعات کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لاگ اِن کی تفصیلات موجود ہیں۔ یہ آرٹیکل ملاحظہ فرما کر آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات تلاش کر سکتے ہیں: میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات کہاں تلاش کروں؟
1) MT5 انسٹال کریں
ونڈوز یا میک کے لیے:
- JustMarkets ویب سائٹ سے MT5 ڈاؤن لوڈ کریں:
- ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل کو لانچ کریں اور MT5 ٹرمینل انسٹال کرنے کے لیے اسکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔
- انسٹالیشن مکمل ہونے پر MT5 خود کار طور پر اوپن ہو جائے گا۔
2) لاگ اِن کریں
- "فائل" < "ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" پر کلک کریں۔
- سروَر کی لسٹ میں سے درست سروَر سلیکٹ کریں۔
- اپنا لاگ اِن (ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں۔
3) اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- اگر آپ نے اس سے پہلے "اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ کریں" کو ٹِک کیا ہو تو آپ کا لاگ اِن اور پاسورڈ محفوظ ہو گا۔
- "فائل" < "ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" پر کلک کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے اکاؤنٹ نمبر سلیکٹ کریں اور "لاگ اِن" پر کلک کریں۔
متبادل کے طور پر نیوی گیٹر (CTRL+N یا "ویو" < "نیوی گیٹر") استعمال کریں، "اکاؤنٹس" سلیکٹ کریں، پھر اکاؤنٹ پر ڈبل کلک کریں اور "لاگ اِن" پر کلک کریں۔
4) انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا
- انسٹرومنٹ شامل کرنا:
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں۔
- "سمبلز" سلیکٹ کریں۔
- سمبل گروپس کی لسٹ میں سے انتخاب کریں یا سرچ کے خانے میں سمبل کا نام درج کریں۔
- کسی انسٹرومنٹ پر کلک کریں اور "سمبل دکھائیں" سلیکٹ کریں۔
نوٹ: آپ سنگل بٹن کے ساتھ تمام ٹریڈنگ انسٹرومنٹس ڈسپلے کر سکتے ہیں، مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں اور لسٹ میں سے "تمام دکھائیں" آپشن سلیکٹ کریں۔
- انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
5) آرڈرز کیسے اوپن کریں؟
نیا آرڈر اوپن کرنے کے متعدد ممکنہ آپشنز موجود ہیں:
- ٹُول بار میں "نیا آرڈر" (F9) پر کلک کریں۔
- مارکیٹ واچ پر رائٹ کلک کریں اور "نیا آرڈر" سلیکٹ کریں۔
- مارکیٹ واچ میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر ڈبل کلک کریں۔
- ٹاپ مینیو میں سے "ٹُولز" سلیکٹ کریں اور "نیا آرڈر" پر کلک کریں۔
نیا آرڈر ونڈو میں:
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ سلیکٹ کریں۔
- آرڈر کا والیم درج کریں۔
- اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ (اختیاری) لیولز سیٹ کریں۔
- آرڈر کی قسم سلیکٹ کریں (مارکیٹ یا پینڈنگ آرڈر)۔
- آرڈر کی قسم سلیکٹ کریں، پرائس اور میعاد کی تاریخ درج کریں (صرف پینڈنگ آرڈرز)۔
- "سیل بائے مارکیٹ"، "بائے بائے مارکیٹ" یا "پلیس" پر کلک کریں (پینڈنگ آرڈرز کے لیے)۔
نوٹ: آپ چارٹ سے براہِ راست آرڈرز اوپن کرنے کے لیے وَن-کلک ٹریڈنگ کو فعال کر سکتے ہیں۔ چارٹ پر رائٹ کلک کریں اور "وَن کلک ٹریڈنگ" سلیکٹ کریں۔ اس سے آپ کے چارٹ پر ایک چھوٹی ونڈو فعال ہو جائے گی جس میں لاٹ درج کرنے اور بائے یا سیل آرڈر اوپن کرنے کا آپشن ہو گا۔
6) آرڈرز کلوز کرنا
ٹریڈز کلوز کرنے کے لیے ٹریڈ ٹیب (CTRL+T) میں اپنا آرڈر تلاش کریں اور ذیل میں سے ایک کام کریں:
- اس پر ڈبل کلک کریں اور "کلوز بائے مارکیٹ" سلیکٹ کریں۔
- اس پر رائٹ کلک کریں اور "کلوز" سلیکٹ کریں۔
- آرڈر کی دائیں جانب "X" کے بٹن پر کلک کریں۔
ہیج شدہ آرڈرز کلوز کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
- آرڈر پر ڈبل کلک کریں
- قسم میں کلوز بائے آپشن سلیکٹ کریں
- اسی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لیے اوپن کردہ کوئی اور آرڈر سلیکٹ کریں
- "کلوز پوزیشن بائے" کے بٹن پر کلک کریں
نوٹ: کلوز بائے آپریشن کی بدولت ٹریڈرز کسی ایک ہی فائننشل انسٹرومنٹ کی دو متضاد پوزیشنز کو ایک ہی وقت میں کلوز کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اگر متضاد پوزیشنز کی لاٹ ویلیوز مختلف ہوں تو ان میں سے صرف ایک پوزیشن اوپن چھوڑی جائے گی جس کا والیم دو پوزیشنز کی لاٹ ویلیوز کے درمیان فرق کے برابر ہو گا۔
بلک آپریشنز ایک ہی وقت میں متعدد آرڈرز کلوز کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں اور یہ صرف MT5 میں دستیاب ہوتے ہیں:
- آرڈر پر رائٹ کلک کریں
- بلک آپریشنز تلاش کریں اور ان آپشنز میں سے ایک سلیکٹ کریں:
- تمام پوزیشنز کلوز کریں: تمام انسٹرومنٹس کے لیے تمام اوپن پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
- نفع بخش پوزیشنز کلوز کریں: نفع بخش نتائج والی تمام پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
- خسارے والی پوزیشنز کلوز کریں: خسارے والے نتائج والی تمام پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
- سیل/بائے پوزیشنز کلوز کریں: صرف ایک جیسے آرڈر کی قسم تمام پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
- "سمبل" پوزیشنز کلوز کریں: صرف ایک جیسے سمبل/انسٹرومنٹ والی تمام پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
- "ٹائپ" "سمبل" پوزیشنز کلوز کریں: صرف ایک جیسے سمبل/انسٹرومنٹ والی اور ایک جیسے آرڈر کی قسم والی تمام پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
- "سمبل" سے کلوز کریں: کلوز بائے فنکشن کا استعمال کرتے ہوئے ایک جیسے سمبل/انسٹرومنٹ کے لیے ہیج شدہ پوزیشنز کلوز کرتا ہے۔
7) آرڈرز موڈیفائی یا ڈیلیٹ کرنا
- آرڈر پر ڈبل کلک کریں اور "موڈیفائی پوزیشن" سلیکٹ کریں یا آرڈر پر رائٹ کلک کریں اور "موڈیفائی یا ڈیلیٹ" سلیکٹ کریں۔
- SL اور TP لیولز سیٹ کریں۔
- "موڈیفائی" پر کلک کریں۔
8) جرنل اوپن کرنا
آپشنز:
- اپنے تمام موجودہ لاگز/ریکارڈز دیکھنے کے لیے زیریں ٹرمینل (CTRL+T) میں "جرنل" سلیکٹ کریں۔
- "فائل" < "اوپن ڈیٹا فولڈر" پر کلک کریں اور لاگز دیکھیں۔
ایکسپرٹ ایڈوائزر لاگز کے لیے:
- زیریں ٹرمینل (CTRL+T) میں ایکسپرٹس سلیکٹ کریں۔
- "فائل" < "اوپن ڈیٹا فولڈر" پر کلک کریں MQL4 < لاگز پر جائیں۔
1) MT5 انسٹال کریں
اینڈرائیڈ اور iOS کے لیے:
- JustMarkets ویب سائٹ سے MT5 ڈاؤن لوڈ کریں:
- آپ کو پلے مارکیٹ یا ایپ اسٹور پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
- اسے اپنی ڈیوائس پر انسٹال کریں۔
2) لاگ اِن کریں
MT5 ایپ اوپن کریں۔
- ویلکم میسج پر "قبول کریں" کو ٹچ کریں پھر ڈیمو اکاؤنٹ میسج اوپن کرنے کے لیے X پر ٹچ کریں (برائے اینڈرائیڈ)۔ "سیٹنگز" پر جائیں اور "نیا اکاؤنٹ" پر ٹچ کریں (برائے iOS)۔
- بروکر کا نام تلاش کریں: "Just Global Markets Ltd." اور سلیکٹ کریں۔
- اپنا لاگ اِن (ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں، درست سروَر سلیکٹ کریں اور پھر "لاگ اِن" کے بٹن پر کلک کریں۔
3) اکاؤنٹس سوئچ کرنا
- مین مینیو اوپن کریں اور "مینیج اکاؤنٹس" سلیکٹ کریں (برائے اینڈرائیڈ) یا "سیٹنگز" پر جائیں (برائے iOS)۔
- کوئی ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں اور اپنے لاگ اِن کی تفصیلات درج کریں۔
- "سائن اِن" پر کلک کریں۔
4) انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا
انسٹرومنٹ شامل کریں (اینڈرائیڈ):
- "کوٹس" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- "+" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- انسٹرومنٹ کو کوٹس لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اسے تلاش کریں اور اس پر ٹچ کریں۔
انسٹرومنٹ شامل کریں (iOS):
- "کوٹس" پر جائیں۔
- انسٹرومنٹس کی لسٹ اوپن کرنے کے لیے سرچ بار پر ٹیپ کریں۔
- انسٹرومنٹ کو شامل کرنے کے لیے اس کے ساتھ موجود "+" آئیکن پر ٹچ کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- "کوٹس" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- "پنسل" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- "بِن" آئیکن پر ٹچ کریں، جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ڈیلیٹ کرنا ہے اسے سلیکٹ کریں اور ایک مرتبہ پھر سے بِن آئیکن کو ٹچ کریں۔
5) چارٹ کو اوپن کریں اور موڈیفائی کریں
چارٹ اوپن کریں:
- "کوٹس" ٹیب میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کو ٹچ کریں۔
- "چارٹ" کو سلیکٹ کریں۔
چارٹ کی قسم تبدیل کریں:
- چارٹ اوپن کریں۔
- چارٹ پر ٹچ کریں پھر "سیٹنگز" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- بار چارٹ، کینڈل اسٹک یا لائن چارٹ میں سے انتخاب کریں۔
چارٹ موڈیفائی کریں:
درج ذیل آپشنز کے ساتھ ایک مینیو اوپن کرنے کے لیے چارٹ پر ٹچ کریں:
- چارٹ کے ٹائم فریم (M1، M5، M15، M30، H1، H4، D1، W1 اور MN)۔
- کرو لائن آئیکن کی بدولت آپ چارٹ میں انڈیکیٹرز شامل کر سکتے ہیں۔
- کراس کا نشان چارٹ پر درست قیمت کی جانچ کے لیے ایک کروشیئر کو فعال کرتا ہے۔
- جیومیٹری کے آبجیکٹس ایک مینیو اوپن کریں گے جہاں آپ اپنے چارٹ میں چیزیں شامل کر سکتے ہیں۔
- ریکٹ اینگولر آئیکن متعدد چارٹس کھولنے کے لیے آپشن اوپن کرے گا۔
6) آرڈرز کیسے اوپن کریں
- آپشنز: "کوٹس" پر جائیں، انسٹرومنٹ پر ٹچ کریں، اور "نیا آرڈر" پر کلک کریں۔
- چارٹ ونڈو پر، "وَن کلک ٹریڈنگ" کے بٹن پر کلک کریں۔
- ٹریڈ ونڈو پر، "نیا آرڈر" کے بٹن پر کلک کریں۔
نیا آرڈر ونڈو میں:
- مارکیٹ ایگزیکیوشن یا پینڈنگ آرڈر سلیکٹ کریں۔
- لاٹ والیم درج کریں۔
- اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیول سیٹ کریں۔
- "سیل"، "بائے" یا "پلیس" پر کلک کریں (برائے پینڈنگ آرڈرز)۔
7) آرڈرز کلوز کرنا
- "ٹریڈ آئیکن" پر ٹچ کریں۔
- اپنا آرڈر تلاش کریں، اسے ٹچ کریں اور ہولڈ کریں۔
- "کلوز پوزیشن" سلیکٹ کریں اور تصدیق کریں۔
ہیج شدہ آرڈرز کلوز کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:
- اپنا آرڈر تلاش کریں، اسے ٹچ کریں اور ہولڈ کریں۔
- قسم میں کلوز بائے آپشن سلیکٹ کریں۔
- اسی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لیے اوپن کیا گیا کوئی اور آرڈر سلیکٹ کریں۔
- "کلوز بائے" کے بٹن پر کلک کریں۔
آپ موبائل MT5 میں بھی بلک آپریشنز استعمال کر سکتے ہیں:
- اپنا آرڈر تلاش کریں، اسے ٹچ کریں اور ہولڈ کریں۔
- بلک آپریشنز پر ٹچ کریں اور دستیاب آپشنز میں سے ایک سلیکٹ کریں۔
8) آرڈرز ڈیلیٹ کرنا یا موڈیفائی کرنا
- "ٹریڈ" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اپنا آرڈر تلاش کریں، اسے ٹچ کریں اور ہولڈ کریں۔
- "موڈیفائی پوزیشن" سلیکٹ کریں۔
- اپنا SL یا TP لیول تبدیل کریں اور "موڈیفائی" پر کلک کریں۔
9) جرنل اوپن کرنا
- مین مینیو اوپن کریں۔
- "جرنل" کو ٹچ کریں اور متعلقہ تاریخیں سلیکٹ کریں۔