ڈیفالٹ طور پر، ڈیسک ٹاپ اور موبائل میں میٹاٹریڈر 4 اور میٹاٹریڈر 5 میں تمام چارٹس صرف بِڈ پرائس دکھاتے ہیں۔ مارکیٹ کا مکمل ویو حاصل کرنے کے لیے ہو سکتا ہے آپ آسک پرائس لائن کو فعال کرنا چاہیں۔ ذیل میں مختلف پلیٹ فارمز پر آسک پرائس لائن فعال کرنے کے لیے ہدایات موجود ہیں۔
میٹاٹریڈر 4 (MT4):
- ٹاپ مینیو میں سے "چارٹس" سلیکٹ کریں۔
- "پراپرٹیز" (F8) سلیکٹ کریں۔
- "کامن" ٹیب پر جائیں۔
- "آسک لائن دکھائیں" کے باکس کو چیک کریں۔
میٹاٹریڈر 5 (MT5):
- ٹاپ مینیو میں سے "چارٹس" سلیکٹ کریں۔
- "پراپرٹیز" (F8) سلیکٹ کریں۔
- "شو" ٹیب پر جائیں۔
- "آسک پرائس لائن دکھائیں" کے باکس کو چیک کریں۔
نوٹ: آسک پرائس لائن ڈیفالٹ طور پر لال رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔ اگر آسک پرائس لائن کا رنگ اور آپ کے چارٹ کے بیک گراؤنڈ کا رنگ مماثل ہو تو ممکن ہے آپ کو یہ نظر نہ آئے۔ اسے سامنے لانے کے لیے:
- سلیکٹ کریں "چارٹس" < "پراپرٹیز (F8) < "کلرز" ٹیب۔
- اگر ضروری ہو تو آسک پرائس لائن کا رنگ تبدیل کریں۔
ہو سکتا ہے کہ آسک پرائس لائن بڑے ٹائم فریمز پر ظاہر نہ ہو کیوں کہ یہ اکثر بِڈ لائن کے بہت قریب ہوتی ہے۔
میٹاٹریڈر 4 (MT4):
- چارٹ میں کسی بھی جگہ رائٹ کلک کریں۔
- "پراپرٹیز" سلیکٹ کریں۔
- "آسک لائن دکھائیں" باکس کو چیک کریں۔
میٹاٹریڈر 5 (MT5):
- اوپری بائیں کونے میں موجود بٹن پر کلک کر کے مینیو اوپن کریں۔
- "چارٹ سیٹنگز" پر جائیں۔
- "آسک پرائس" بٹن کو ٹِک کریں۔
1. اینڈرائیڈ۔
میٹاٹریڈر 4 (MT4):
- مین مینیو اوپن کریں۔
- "سیٹنگز" پر جائیں۔
- "آسک پرائس لائن" تلاش کریں اور باکس کو چیک کریں۔
میٹاٹریڈر 5 (MT5):
- کوئی بھی چارٹ اوپن کریں۔
- چارٹ پر ٹچ کریں اور "سیٹنگز" بٹن کو سلیکٹ کریں۔
- "آسک پرائس لائن" باکس تلاش کریں اور اس کو چیک کریں۔
2. iOS (برائے MT4 اور MT5 دونوں):
- "سیٹنگز" پر جائیں۔
- "چارٹس" پر ٹچ کریں۔
- "آسک پرائس لائن" کو آن کرنے کے لیے اس کے ساتھ والے بٹن کو سلائیڈ کریں۔ آپ اسے آف کرنے کے لیے بھی یہی بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔