میٹاٹریڈر میں ٹائم زون فکس ہوتا ہے اور تبدیل نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ یہ JustMarkets ٹریڈنگ سروَرز کے ساتھ لِنک ہوتا ہے۔
MT4/5 سروَرز کے لیے اسٹینڈرڈ ٹائم زون
MT4 اور MT5 کے لیے ہمارے تمام سروَرز GMT+3 ٹائم زون میں آپریٹ کرتے ہیں۔ یہ اسٹینڈرڈائزیشن یقینی بناتی ہے کہ تمام ٹریڈنگ انسٹرومنٹس ایک مستقل ٹائم ریفرنس کے مطابق ہوں، جس کی بدولت مارکیٹ کا بہتر تجزیہ اور عالمی ٹریڈنگ سرگرمیوں کے ساتھ مطابقت ممکن ہوتی ہے۔
متعدد انسٹرومنٹس کے لیے ٹریڈنگ اوقاتِ کار چیک کرنے کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
MT5 اکاؤنٹس کے لیے JustMarkets ٹریڈنگ ایپ میں ٹائم زون کنورٹ کرنا
ایسے کلائنٹس جو MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے ساتھ JustMarkets ٹریڈنگ ایپ استعمال کر رہے ہیں، ٹائم کی ترجیحات سے بہتر مطابقت پیدا کرنے کی غرض سے وہ GMT+3 ٹائم زون کو لوکل زون کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ اوپن کریں۔
- MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- "ٹریڈ کریں" پر ٹچ کریں اور کوئی ایک ٹریڈنگ انسٹرومنٹ سلیکٹ کر کے چارٹ اوپن کریں۔
- ٹائم زون تبدیل کرنا:
- اسکرین کے نیچے دکھائے گئے ٹائم پر کلک کریں (ڈیفالٹ طور پر یہ UTC+2 دکھاتا ہے)۔
- دستیاب آپشنز میں سے مطلوبہ ٹائم زون سلیکٹ کریں۔
نوٹ: ایپ میں ٹائم زون تبدیل کرنے سے چارٹس پر کینڈلز اور ٹریڈنگ اوقاتِ کار متاثر نہیں ہوں گے۔ تاہم، اس کی بدولت آپ ٹائم کو اپنے لوکل ٹائم زون کے مطابق ٹریک کر سکتے ہیں، جس کی وجہ سے اپنی ٹریڈنگ سرگرمیاں مینیج کرنا آسان ہو جاتا ہے۔