JustMarkets میں، ہم اپنے کلائنٹس کو بلاتعطّل اور مؤثر ٹریڈنگ تجربہ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اس کا ایک اہم جزو ہمارا ایڈوانسڈ ٹریڈنگ انفرااسٹرکچر ہے، جو حکمتِ عملی کے ساتھ دنیا بھر کے Equinix ڈیٹا سینٹرز میں واقع ہے۔
JustMarkets ٹریڈنگ انفرااسٹرکچر
ہمارا ٹریڈنگ انفرااسٹرکچر دُنیا بھر کے اہم فائننشل کارنرز میں موجود Equinix ڈیٹا سینٹرز میں واقع ہے، بشمول:
- لندن۔
- برازیل۔
- ملائیشیا۔
- انڈونیشیا۔
- جنوبی افریقہ۔
- متحدہ عرب امارات۔
یہ ڈیٹا سینٹرز اپنی اعلیٰ سیکیورٹی، پائیداری اور کم تاخیر کے لیے مشہور ہیں، جو بہترین ٹریڈنگ کارکردگی کے لیے ضروری ہیں۔ اس سے ہمیں اعتماد ملتا ہے کہ ہمارے کلائنٹس بہترین ممکنہ کنکشن اور ایگزیکیوشن اسپیڈ کا تجربہ کریں گے۔
MT ڈیسک ٹاپ ٹرمینل میں سروَر کنکشن کو بہتر بنانا
اگرچہ سروَر کی تقسیم خودکار ہے لیکن MT4 اور MT5 ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز کے صارفین کے لیے ایک آپشن دستیاب ہے کہ وہ اپنے کنکشن کو مانیٹر کر سکیں اور اسے بہتر بنا سکیں اور تیز ترین اسپیڈ کے ساتھ سروَر سے لِنک کریں:
- MT کے زیریں دائیں کونے پر جائیں، جہاں اسٹیٹس ظاہر کیا گیا ہے۔
- JustMarkets کے تمام دستیاب ڈیٹا سینٹرز کی لسٹ دیکھنے کے لیے کنکشن اسٹیٹس پر کلک کریں۔
- یہ معلومات اَپ ڈیٹ کرنے کے لیے "ری اسکین سروَرز" پر کلک کریں۔ اس سے دستیاب سروَرز کی لسٹ اور پِنگ ریفریش ہو جائیں گے
- ٹریڈنگ کی مؤثر کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تیز ترین کنکشن اسپیڈ والا سروَر سلیکٹ کریں۔