ویب ٹریڈر براؤزر پر مبنی MT ٹرمینل آپشن ہے جس کی بدولت آپ کوئی بھی سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کیے بغیر کسی بھی ڈیوائس یا براؤزر سے میٹاٹریڈر (MT4 یا MT5) تک رسائی پا سکتے ہیں۔ ذیل میں ویب ٹریڈر کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کے حوالے سے ایک گائیڈ ہے۔
1) لاگ اِن کیسے کریں؟
ویب ٹریڈر میں لاگ اِن کرنے کے لیے، ان ہدایات پر عمل کریں:
- پرسنل ایریا سے لاگ اِن کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
- "مائی اکاؤنٹس" پر جائیں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے آگے "ٹریڈ کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔
- "ویب ٹریڈر میں لاگ اِن کریں" پر کلک کریں۔
- MT4 ویب ٹریڈر میں:
- "فائل" < "ٹریڈ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" پر جائیں۔
- لاگ اِن (ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں۔
- درست سروَر نیم سلیکٹ کریں اور "اوکے" پر کلک کریں۔
- MT5 ویب ٹریڈر میں:
- اپنا لاگ اِن اور پاسورڈ درج کریں؛ سروَر خود کار طور پر سلیکٹ ہو جائے گا۔ متبادل کے طور پر لسٹ میں سے کوئی ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- کسی دُوسرے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کے لیے، اوپری بائیں کونے میں مین مینیو اوپن کریں، "ٹریڈنگ اکاؤنٹس" < "اکاؤنٹ سے کنیکٹ کریں" پر جائیں۔
2) انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا۔
MT4 میں:
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں۔
- "سمبلز" سلیکٹ کریں۔
- دکھائے گئے سمبل گروپس کی لسٹ میں سے انتخاب کریں۔
- انسٹرومنٹ شامل کرنے کے لیے اس پر ڈبل کلک کریں۔ (اگر $ کا نشان پیلا ہو تو یہ سمبل مارکیٹ واچ میں شامل ہے۔)
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں کسی انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
MT5 میں:
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- دائیں جانب مینیو میں سرچ کے خانے پر کلک کریں۔
- دکھائے گئے سمبل گروپس کی لسٹ میں سے سلیکٹ کریں یا سمبل کا نام درج کریں۔
- انسٹرومنٹ شامل کرنے کے لیے اس سے آگے موجود "+" کے بٹن پر کلک کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں کسی انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
3) آرڈرز اوپن/کلوز کریں۔
آرڈر اوپن کرنا (MT4 اور MT5) آپشنز:
- ٹُول بار میں "نیا آرڈر" پر کلک کریں۔
- مارکیٹ واچ میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں اور "نیا آرڈر" سلیکٹ کریں۔
- مارکیٹ واچ پر ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر ڈبل کلک کریں۔
نیا آرڈر ونڈو میں:
- ڈیفالٹ طور پر، آپ کے چارٹ پر موجود ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ہی سلیکٹ ہو گا۔ اگر ضرورت ہو تو آپ کوئی اور ٹریڈنگ انسٹرومنٹ سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
- آپ نے جو آرڈر اوپن کرنا ہے اس کا والیم درج کریں۔
- اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیولز (اختیاری) سیٹ کریں۔
- آرڈر کی قسم سلیکٹ کریں (مارکیٹ یا پینڈنگ آرڈر)۔
- پینڈنگ آرڈرز کے لیے، آرڈر کی قسم سلیکٹ کریں، پرائس اور میعاد کی تاریخ (اختیاری) درج کریں۔
- "مارکیٹ پر سیل کریں"، "مارکیٹ پر بائے کریں" یا "پلیس کریں" (برائے پینڈنگ آرڈرز) پر کلک کریں۔
آرڈر کلوز کرنا (MT4 اور MT5):
- ٹریڈ ٹیب میں اپنا آرڈر تلاش کریں۔
- اس پر ڈبل کلک کریں اور "مارکیٹ پر کلوز کریں" سلیکٹ کریں، رائٹ کلک کریں اور "آرڈر کلوز کریں" سلیکٹ کریں، یا آرڈر کے دائیں جانب"X" پر کلک کریں۔
4) آرڈرز موڈیفائی کرنا۔
- آرڈر پر ڈبل کلک کریں اور "قسم موڈیفائی کریں" سلیکٹ کریں یا آرڈر پر رائٹ کلک کریں اور "موڈیفائی یا ڈیلیٹ کریں" سلیکٹ کریں۔
- پرائس کاپی کرتے ہوئے SL اور TP لیولز سیٹ کریں۔ پرائس کاپی کرتے ہوئے لیول کی فیلڈ واضح کریں، یہ موجودہ پرائس سے زیادہ یا کم ہو گی جس کا انحصار آپ کی طرف سے سیٹ کردہ لیول پر ہو گا۔
- "موڈیفائی کریں" پر کلک کریں۔
5) وَن کلک ٹریڈنگ۔
- چارٹ پر رائٹ کلک کریں اور "وَن کلک ٹریڈنگ" آپشن سلیکٹ کریں۔
- پاپ اَپ میسج پر "قبول کریں" پر کلک کریں۔ وَن-کلک ٹریڈنگ آپ کے چارٹ پر ظاہر ہو جائے گی۔
6) جرنل اوپن کرنا۔
-
برائے MT4: زیریں ٹرمینل میں، اپنے تمام موجودہ لاگز دیکھنے کے لیے "جرنل" سلیکٹ کریں۔
-
برائے MT5: ویب ٹریڈر کے زیریں دائیں کونے میں اوپن بُک آئیکن پر کلک کریں۔