مؤثر ٹریڈنگ کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ میٹا ٹریڈر پلیٹ فارم کے اندر متعلقہ معلومات کہاں تلاش کی جائیں اور اس کی درست تشریح کیسے کی جائے۔ میٹاٹریڈر 4 اور 5 میں متعدد ٹیبز موجود ہیں جو ٹریڈرز کو اپنی ٹریڈنگ سرگرمیاں مینیج کرنے اور مانیٹر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ہر ٹیب کا کیا مقصد ہے اور ان کا مؤثر استعمال کیسے کرنا ہے، اس کا ایک جائزہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹریڈ ٹیب کلائنٹ کی موجودہ اوپن اور پینڈنگ ٹریڈز کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس میں درج ذیل فیلڈز ظاہر ہوتی ہیں:
- آرڈر: آرڈر نمبر۔
- ٹائم: وہ ٹائم جب آرڈر پلیس کیا گیا ہے۔
- قسم: آرڈر کی قسم (بارئے، سیل، بائے اسٹاپ، بائے لمٹ، سیل اسٹاپ، سیل لمٹ، بائے اسٹاپ لمٹ، سیل اسٹاپ لمٹ)۔
- سائز: لاٹ والیم۔
- سمبل: ٹریڈنگ انسٹرومنٹ۔
- پرائس: آرڈر اوپن پرائس۔
- S/L: اسٹاپ لاس لیول۔
- T/P: ٹیک پرافٹ لیول۔
- پرائس: چارٹ پر موجودہ قیمت۔
- کمیشن: کمیشن کی رقم (صرف Raw Spread اکاؤنٹس پر کاٹی جاتی ہے)۔
- ٹیکس: چارج ٹیکس (ہماری صُورت میں قابلِ اطلاق نہیں)۔
- سویپ: پوزیشنز کو اوورنائٹ ہولڈ کرنے پر چارج کی جانے والی سویپ کی رقم۔
- پرافٹ: کسی مخصوص آرڈر کے لیے موجودہ پرافٹ/لاس۔
- کمنٹ: وہ تبصرے جو PC ورژن سے آرڈر پلیس کرتے ہوئے شامل کیے جاتے ہیں۔
تمام ایکٹو آرڈرز کے نیچے آپ اضافی معلومات دیکھ سکتے ہیں:
- بیلنس: ڈپازٹ کی رقم۔
- ایکوئٹی: ڈپازٹ کی رقم + کریڈٹ (بونس) + پرافٹ - لاس۔
- مارجن: تمام اوپن آرڈرز کے لیے استعمال کی جانے والی مارجن کی رقم۔
- فری مارجن: نئے آرڈرز اوپن کرنے کے لیے دستیاب مارجن کی رقم۔
- مارجن لیول: اس کا حساب ایسے کیا جاتا ہے (ایکوئٹی ÷ استعمال شدہ مارجن) x 100۔
MT5 کے لیے کچھ اضافی فیلڈز ہوتی ہیں جیسے کہ:
- ویلیو: اوپن کردہ لاٹ کی ویلیو (1 اسٹینڈرڈ لاٹ = 100 000 USD)۔
- تبدیلی: پرسینٹیج میں پرافٹ/لاس کی تبدیلیاں۔
- میجک (نمبر): EA کی طرف سے کی گئی ہر ایک ٹریڈ کا منفرد شناختی نمبر۔
ہسٹری ٹیب میں کلائنٹ کے نتائج کے بارے میں معلومات شامل ہوتی ہے - تمام کلوز کردہ آرڈرز، ڈپازٹس/ودڈرالز، یا کوئی بھی بیلنس آپریشنز۔ یہ دج ذیل فیلڈز دکھاتی ہے:
- آرڈر: آرڈر نمبر۔
- ٹائم: وہ ٹائم جب آرڈر پلیس کیا گیا ہے۔
- قسم: آرڈر کی قسم۔
- سائز: لاٹ والیم۔
- سمبل: ٹریڈنگ انسٹرومنٹ۔
- پرائس: آرڈر اوپن پرائس۔
- S/L: اسٹاپ لاس لیول۔
- T/P: ٹیک پرافٹ لیول۔
- ٹائم: وہ ٹائم جب آرڈر کلوز کیا گیا تھا۔
- پرائس: وہ قیمت جس پر آرڈر کلوز کیا گیا تھا۔
- کمیشن: کمیشن کی رقم (صرف Raw Spread اکاؤنٹس پر کاٹی جاتی ہے)۔
- ٹیکس: چارج ٹیکس (ہماری صُورت میں قابلِ اطلاق نہیں)۔
- سویپ: پوزیشنز کو اوورنائٹ ہولڈ کرنے پر چارج کی جانے والی سویپ کی رقم۔
- پرافٹ: کسی مخصوص آرڈر کے لیے موجودہ پرافٹ/لاس۔
- کمنٹ: وہ تبصرے جو آرڈر کے کلوز ہونے کی وجہ بیان کرتے ہیں (مثلاً sl، tp، بیلنس فکسڈ)۔
تمام آرڈرز کے نیچے آپ دیکھیں گے:
- پرافٹ/لاس: اکاؤنٹ پر کُل پرافٹ اور لاس۔
- کریڈٹ: اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیے گئے کُل بونسز۔
- ڈپازٹ: اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کردہ کُل فنڈز۔
- ودڈرال: اکاؤنٹ میں سے ودڈرا کروائے گئے کُل فنڈز۔
MT5 کے لیے کچھ اضافی فیلڈز ہوتی ہیں جیسے کہ:
- ویلیو: اوپن کردہ لاٹ کی ویلیو (1 اسٹینڈرڈ لاٹ = 100 000 USD)۔
- تبدیلی: پرسینٹیج میں پرافٹ/لاس کی تبدیلیاں۔
- میجک (نمبر): EA کی طرف سے کی گئی ہر ایک ٹریڈ کا منفرد شناختی نمبر۔
جرنل ٹیب میں موجودہ سیشن کے دوران میٹاٹریڈر پلیٹ فارم کے اندر کے تمام ایکشنز اور ایونٹس کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ یہ لاگز/ریکارڈز مختلف اسٹیٹس کے حامل ہو سکتے ہیں:
- معلوماتی پیغامات: کیے گئے ایکشنز کے بارے میں عمومی معلومات۔
- وارننگ: ممکنہ مسائل کے بارے میں انتباہات۔
- خرابی کا پیغام: آنے والے مسائل کے بارے میں تفصیلات۔
یہ لاگز/ریکارڈز میٹاٹریڈر میں کیے گئے ایکشنز کو ٹریک کرنے اور مسائل کی نشاندہی میں معاوّن ہوتے ہیں۔
نیوی گیشن ٹیب (جو MT4 اور MT5 دونوں ٹرمینلز میں CTRL+N کے ساتھ قابلِ رسائی ہے) میٹاٹریڈر کے اندر متعدد عناصر تک فوری رسائی فراہم کرتی ہے:
- اکاؤنٹس: محفوظ کردہ اکاؤنٹس کی لسٹ۔ کسی اکاؤنٹ نمبر پر ڈبل کلک کرنے سے لاگ اِن ونڈو اوپن ہو جاتی ہے۔
- انڈیکیٹرز: کسٹم انڈیکیٹرز کی لسٹ۔
- ایکسپرٹ ایڈوائزر/ماہر مشیر (EAs): ایسے روبوٹس کی لسٹ جو خود کار طور پر ٹریڈز یا ایکشنز کرتے ہیں۔
- اسکرپٹس: ایک مرتبہ کوئی مخصوص ایکشن پرفارم کرنے کے لیے پروگرام کیے گئے اسکرپٹس کی لسٹ۔