JustMarkets پر ہم متعدد ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں اور ترجیحات کے مطابق مارکیٹ اور پینڈنگ آرڈز دونوں ہی آفر کرتے ہیں۔ JustMarkets اکاؤنٹس کے لیے دستیاب آرڈر کی اقسام کا تفصیلی جائزہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے۔
مارکیٹ آرڈرز موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر فوراً ایگزیکیوٹ کر دیے جاتے ہیں۔
- بائے آرڈر: بائے آرڈر آسک پرائس پر اوپن ہوتا ہے اور بِڈ پرائس پر کلوز ہوتا ہے۔
- سیل آرڈر: سیل آرڈر بِڈ پرائس پر اوپن ہوتا ہے اور آسک پرائس پر کلوز ہوتا ہے۔
پینڈنگ آرڈر سے مراد مستقبل میں کسی مخصوص قیمت پر کسی اثاثے کی خریداری یا فروخت کی ہدایات ہیں۔
- بائے لمٹ: مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے کم قیمت پر بائے کرنے کا آرڈر۔ اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب آپ توقع کر رہے ہوں کہ قیمت میں اضافے سے پہلے کمی آئے گی۔
- بائے اسٹاپ: مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے زائد قیمت پر بائے کرنے کا آرڈر۔ اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب آپ توقع کر رہے ہوں کہ ایک مخصوص لیول پر پہنچنے کے بعد قیمت میں مسلسل اضافہ ہو گا۔
- سیل لمٹ: مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے زائد قیمت پر سیل کرنے کا آرڈر۔ اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب آپ توقع کر رہے ہوں کہ قیمت گرنے سے پہلے اس میں اضافہ ہو گا۔
- سیل اسٹاپ: مارکیٹ کی موجودہ قیمت سے کم قیمت پر سیل کرنے کا آرڈر۔ اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب آپ توقع کر رہے ہوں کہ ایک مخصوص لیول پر پہنچنے کے بعد قیمت میں مسلسل کمی ہو گی۔
- بائے اسٹاپ لمٹ (صرف MT5): بائے اسٹاپ اور بائے لمٹ آرڈرز کا امتزاج۔ جب آسک پرائس بائے اسٹاپ لیول پر پہنچتی ہے تو ایک مخصوص قیمت پر بائے لمٹ آرڈر پلیس کیا جاتا ہے۔
- سیل اسٹاپ لمٹ (صرف MT5): سیل اسٹاپ اور سیل لمٹ آرڈرز کا امتزاج۔ جب بِڈ پرائس سیل اسٹاپ لیول پر پہنچتی ہے تو ایک مخصوص قیمت پر سیل لمٹ آرڈر پلیس کیا جاتا ہے۔
- ٹیک پرافٹ: یہ ایک مخصوص پرافٹ لیول پر کسی پوزیشن کو کلوز کرنے کا آرڈر ہوتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب مارکیٹ ایک ٹارگٹ پرائس پر پہنچے تو منافعے کو محفوظ بنا لیا جائے۔ بائے آرڈر کے لیے TP لیول اوپن پرائس سے زیادہ ہوتا ہے جب کہ سیل آرڈر کے لیے TP لیول اس سے کم ہوتا ہے۔
- اسٹاپ لاس: یہ ایک مخصوص لاس لیول پر کسی پوزیشن کو کلوز کرنے کا آرڈر ہوتا ہے۔ اگر مارکیٹ آپ کی پوزیشن کے برخلاف جاتی ہے تو یہ خسارہ کم کر کے رِسک مینیج کرنے میں مدد کرتا ہے۔ بائے آرڈر کے لیے SL لیول اوپن پرائس سے کم پرائس پر پلیس ہوتا ہے جب کہ سیل آرڈر کے لیے SL لیول اس سے زائد ہوتا ہے۔
JustMarkets تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لیے صرف مارکیٹ ایگزیکیوشن آفر کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آرڈز کو مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر ایگزیکیوٹ کیا جاتا ہے، جس سے فوری ایگزیکیوشن یقینی ہوتی ہے لیکن سلیپیج ممکن ہوتی ہے۔
مارکیٹ اور فوری ایگزیکیوشن کا موازنہ
| فوری ایگزیکیوشن: | مارکیٹ ایگزیکیوشن: |
|
|