فاریکس ٹریڈنگ کی دُنیا میں سویپ ایک ایسا انتہائی اہم تصوّر ہے جس کے بارے میں ہر ٹریڈر کو علم ہونا چاہیے۔ تفصیلی گائیڈ ذیل میں فراہم کی گئی ہے۔
نوٹ: JustMarkets مسلم اور نان-مسلم دونوں کلائنٹس کے لیے سویپ-فری اکاؤنٹس آفر کرتی ہے۔ آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سویپ فری ہے یا نہیں، یہ آپ یوں چیک کر سکتے ہیں۔
سویپ جسے رول اوور فیس بھی کہتے ہیں، ایک ایسی فیس ہوتی ہے جو ٹریڈنگ پوزیشن کو اگلے دن تک ہولڈ کرنے پر چارج کی جاتی ہے۔ اس فیس کا تعیّن ٹریڈ میں شامل دو کرنسیوں کے مابین شرح سُود کے فرق کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ کسی پوزیشن کو ایک دن سے اگلے دن تک لے جانے کی لاگت ہوتی ہے۔ سویپ پازیٹو/مثبت یا نیگیٹو/منفی بھی ہو سکتی ہے جس کا انحصار شرح سُود کے فرق پر ہوتا ہے۔
ہر ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لیے سویپ کا سائز مختلف ہوتا ہے اور اس کا انحصار متعدد عوامل پر ہو سکتا ہے:
- آرڈر کی قسم (بائے یا سیل)
- کرنسی پیئر کا ایکسچینج ریٹ
- سنٹرل بنکوں کی شرح سُود
نوٹ: آپ ہماری ویب سائٹ پر معاہدے کی تفصیلات میں سویپ ریٹس دیکھ سکتے ہیں۔
آپ بہت سے انسٹرومنٹس کے لیے شیڈول ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
| دن | وقت | سویپ سائز |
سویپ سائز (انڈیسز، اسٹاکس) |
|---|---|---|---|
| پیر | 00:00 GMT+3 | اسٹینڈرڈ | اسٹینڈرڈ |
| منگل | 00:00 GMT+3 | اسٹینڈرڈ | اسٹینڈرڈ |
| بُدھ | 00:00 GMT+3 | تین گنا | اسٹینڈرڈ |
| جمعرات | 00:00 GMT+3 | اسٹینڈرڈ | اسٹینڈرڈ |
| جمعہ | 00:00 GMT+3 | اسٹینڈرڈ | تین گنا |
| ہفتہ | اطلاق نہیں ہوتا | اطلاق نہیں ہوتا | اطلاق نہیں ہوتا |
| اتوار | اطلاق نہیں ہوتا | اطلاق نہیں ہوتا | اطلاق نہیں ہوتا |
اگر آپ ان فارمولوں پر عمل کریں تو سویپ کیلکولیٹ کرنا بہت آسان ہو سکتا ہے:
-
فاریکس اور ایگزاٹک کرنسیوں کے لیے (کوٹ کرنسی میں نتیجہ):
- فارمولا: سویپ = لاٹس * سویپ پرسنٹیج * پوائنٹ سائز۔
-
مثال:
سیل 0.3 لاٹس EURUSD.m۔
پوائنٹ سائز = 100,000 * 0.00001 = 1
سویپ (EURUSD.m) = 0.3 * (-0.09) * 1= -0.027 USD
-
<>CFDs، انڈیسز، شیئرز، کرپٹو، آئل کے لیے (مارجن کرنسی میں نتیجہ):
- فارمولا: سویپ = کانٹریکٹ سائز * لاٹس * رول اوور پرائس * سویپ پرسنٹیج / 360۔
-
مثال:
بائے 1 لاٹ ETHUSD.s۔
سویپ (ETHUSD.s) = 1 * 1 * 472.16 * (-0.2) / 360= -0.26 USD
</>
نوٹ: کیلکولیشن کی تفصیلات جیسے کہ کانٹریکٹ سائز اور سویپ پرسنٹیج کے لیے MetaTrader میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں اور معاہدے کی تفصیلات سلیکٹ کریں۔ ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کی سابقہ ٹریڈنگ سیشن (مارکیٹ کلوز ہونے سے پہلے) کی آخری قیمت رول اوور پرائس ہے، جو کہ M1 ٹائم فریم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ ٹرمینل میں چیک کی جا سکتی ہے۔