اگر آپ کو MetaTrader میں "رقم ناکافی ہے" مسئلے کا سامنا ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ ایک آرڈر اوپن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آپ کے پاس ایسا کرنے کے لیے فری مارجن کی کافی رقم موجود نہیں ہے۔ ذیل میں متعدد وجوہات بیان کی گئی ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور یہ کہ ان مسائل کو کیسے حل کرنا ہے۔
عمومی وجوہات
- لاٹ سائز بہت بڑا ہونا: آپ جو لاٹ سائز اوپن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے لیے آپ کے پاس موجود مارجن سے زائد مارجن درکار ہے۔
- کم / چھوٹی لیوریج: آپ کے اکاؤنٹ پر لیوریج بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہر ٹریڈ کے لیے زائد مارجن درکار ہے۔
- مارجن کی زائد ضروریات (HMR): بڑی خبروں کے موقع پر لیوریج کو عارضی طور پر کم کیا جا سکتا ہے جس سے درکار مارجن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
حل
1۔ فری مارجن چیک کریں: اگر کوئی اوپن آرڈرز موجود ہوں تو ان آرڈرز کے لیے مارجن ریورس ہو جاتا ہے، اس کی وجہ سے نئے آرڈرز کے لیے دستیاب فری مارجن کم ہو سکتا ہے۔ آپ ٹرمینل میں اپنا فری مارجن چیک کر سکتے ہیں کہ کتنا فری مارجن دستیاب ہے۔
2۔ مارجن کا حساب:
- فاریکس: مارجن = لاٹس x کنٹریکٹ سائز ÷ لیوریج x پرسنٹیج ÷ 100
- CFD: مارجن = لاٹس x کنٹریکٹ سائز x مارکیٹ پرائس x پرسنٹیج ÷ 100
- CFD-انڈیکس: مارجن = لاٹس x کنٹریکٹ سائز x مارکیٹ پرائس ÷ ٹِک سائز x ٹِک ویلیو x پرسنٹیج ÷ 100
مارجن کیلکولیشن موڈ (فاریکس، CFD یا CFD-انڈیکس) دیکھنے کے لیے، اپنے MT4/5 ٹرمینل میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ-کلک کریں، کنٹریکٹ کی خصوصیات پر جائیں اور مطلوبہ فیلڈ تلاش کریں۔
مارجن کیلکولیٹ کرنے کے بعدآپ کو رزلٹ مارجن (بیس) کرنسی میں موصول ہو گا اس کے بعد آرڈر کے لیے درکار مارجن کی رقم کو سمجھنے کے لیے آپ کو اسے اکاؤنٹ کرنسی میں تبدیل کرنا ہو گا۔
3۔ لاٹ سائز کو کم کریں: اگر کیلکولیٹڈ مارجن آپ کے فری مارجن سے زائد ہو تو مارجن کی ضروریات کو کم کرنے کے لیے لاٹ سائز کو کم کر دیں۔
4۔ ڈپازٹ کروائیں: اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز شامل کرنا آپ کے بیلنس اور فری مارجن میں اضافہ کر سکتا ہے۔
5۔ زائد مارجن کی ضروریات (HMR) کو سمجھیں: بڑی خبروں کے موقع پر، HMR کا اطلاق ہو سکتا ہے جو عارضی طور پر لیوریج کو کم کرتا ہے اور درکار مارجن میں اضافہ کر دیتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اپنا HMR FAQ چیک کریں اور متوقع بڑے ایونٹس کے حوالے سے اَپ ڈیٹ رہنے کے لیے اکنامک کیلینڈر چیک کریں۔
6۔ لیوریج بڑھائیں: اگر لیوریج بہت کم ہو تو یہ درکار مارجن پر اثرانداز ہوتی ہے۔ چیک کریں اور اگر ضرورت ہو تو اپنی لیوریج بڑھائیں۔ یہ بات دھیان میں رکھیں کہ لیوریج بڑھانے سے ٹریڈنگ کے دوران اثاثوں کے ضیاع کا زائد خطرہ ہوتا ہے۔
ان معاملات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے سے آپ "رقم ناکافی ہے" کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں اور اپنی ٹریڈز کو مؤثر طریقے سے مینیج کر سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی مزید معاونت کے لیے بلاجھجک JustMarkets سپورٹ سے رابطہ کریں۔