"اَپ ڈیٹ کا انتظار ہے" کا مسئلہ تب آتا ہے جب چارٹ کو پہلی مرتبہ کھولا جاتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ چارٹ ڈیٹا لوڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ صُورتحال متعدد عوامل کی وجہ سے پیدا ہو سکتی ہے جس میں انٹرنیٹ کے کنکشن اور تکنیکی مسائل شامل ہیں۔
اس مسئلے کی نشاندہی اور حل کے لیے ہدایات
- انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں: یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا انٹرنیٹ کنکشن مستحکم ہے۔ خراب اور غیر مستحکم کنکشن MetaTrader ٹرمینل کی طرف سے درست انداز میں ڈیٹا موصول کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہو سکتا ہے۔
- چارٹ کو ریفریش کریں: جس چارٹ پر مسئلہ آ رہا ہے وہاں رائٹ-کلک کریں۔ ظاہر ہونے والے ڈائیلاگ باکس میں چارٹ کو ریفریش کرنے کا آپشن سلیکٹ کریں۔ یوں کرنے سے ٹرمینل ضروری ڈیٹا موصول کرنے کی دوبارہ کوشش کر سکتا ہے۔
- کرنسی پیئر کو ڈریگ کریں: MetaTrader میں مارکیٹ واچ پینل اوپن کریں (شارٹ کٹ: CTRL+M یا ٹاپ مینیو میں "ویو" کے بٹن پر کلک کریں اور پھر "مارکیٹ واچ" پر کلک کریں)۔ اس کے بعد مارکیٹ واچ پینل سے متعلقہ کرنسی پیئر کو ڈریگ کریں اور چارٹ اسکرین پر لا کر ڈراپ کریں۔ ایسا کرنے سے بعض اوقات ڈیٹا موصول کرنے کی شروعات میں مدد ملتی ہے۔
- MetaTrader کو ری اسٹارٹ کریں: اگر مسئلہ برقرار رہے تو MetaTrader 4 ٹرمینل کو ری اسٹارٹ کرنے پر غور کریں۔ بعض اوقات ٹرمینل کو بند کرنے اور دوبارہ اوپن کرنے سے تکنیکی مسائل ختم ہو جاتے ہیں اور اس سے ڈیٹا لوڈ کرنے کی دوبارہ کوشش ہو جاتی ہے۔
اگر ان ہدایات پر عمل کرنے کے باوجود مسئلہ برقرار رہے تو مسئلے کی نشاندہی اور مزید معاونت کے لیے ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔