MetaTrader ایک معروف ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے لیکن صارفین کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذیل میں MetaTrader کے عمومی مسائل کی لسٹ، ان کی وجوہات اور انھیں حل کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔
عمومی مسائل
- وجوہات: سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن، کوئی کنکشن نہیں
-
حل:
- پلیٹ فارم بند کریں اور اپنے کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کریں۔
- اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں؛ اپنا راؤٹر بند/ری اسٹارٹ کریں، پھر ایک منٹ کے بعد اسے آن کریں۔
- اینٹی وائرس سافٹ ویئر یا انٹرنیٹ سیکیورٹی پروگرامز کو ڈس ایبل کریں۔
- کسی اور کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے MT4 میں لاگ اِن کرنے کی کوشش کریں تا کہ تعیّن کیا جا سکے کہ آیا یہ کنکشن کا مسئلہ ہے یا کمپیوٹر کا مسئلہ ہے۔
- یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے لاگ اِن ونڈو میں درست سروَر سلیکٹ کیا ہے۔
- پلیٹ فارم کے زیریں دائیں کونے میں کنکشن بارز پر کلک کریں، ری اسکین سروَرز منتخب کریں، پھر MT4 کو کلوز کریں اور دوبارہ اوپن کریں۔
کوئی کنکشن نہیں
- وجوہات: خراب انٹرنیٹ کنکشن، غلط اکاؤنٹ ڈیٹا (نمبر اور پاسورڈ)، اکاؤنٹ آرکائیو کر دیا گیا/اکاؤنٹ موجود نہیں۔
-
حل:
- اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں۔
- تصدیق کریں کہ آپ نے اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کا اندراج درست کیا ہے۔
- یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ ایکٹو ہے (پرسنل ایریا میں چیک کریں)۔
- تصدیق کریں کہ آپ نے درست سروَر منتخب کیا ہے۔
- MT4 ٹرمینل دوبارہ انسٹال کریں۔
- مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: MetaTrader میں "کنیکشن نہیں" کا مسئلہ
غیر درست اکاؤنٹ (آتھرائزیشن ناکام ہو گئی)
- وجوہات: غلط اکاؤنٹ ڈیٹا (نمبر اور پاسورڈ)، اکاؤنٹ آرکائیو کر دیا گیا/اکاؤنٹ موجود نہیں۔
-
حل:
- تصدیق کریں کہ آپ نے درست اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کا اندراج کیا ہے (لائیو/ڈیمو اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کیا جا سکتا ہے)۔
- یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا ٹریڈنگ/ڈیمو اکاؤنٹ ایکٹو ہے (پرسنل ایریا میں چیک کریں)۔
- تصدیق کریں کہ آپ نے درست سروَر منتخب کیا ہے۔
- MT4 ٹرمینل دوبارہ انسٹال کریں۔
جواب موصول نہیں ہو رہا (برائے EAs)
- وجوہات: منسلک انڈیکیٹرز یا لامحدود سابقہ ہسٹری کے ساتھ ایکسپرٹ ایڈوائزرز، متعدد چارٹس اوپن۔
-
حل:
- انڈیکیٹرز اور ایکسپرٹ ایڈوائزرز کے لیے سابقہ ہسٹری کے دورانیے کو لمٹ کریں۔
- کھولے گئے چارٹس کی تعداد کم کریں۔
- مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: ایکسپرٹ ایڈوائزر استعمال کرنے کا طریقہ
ٹریڈ غیر فعال ہے (ٹریڈنگ ممنوع ہے)
- وجوہات: انسٹرومنٹ ٹریڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے، کم سے کم ڈپازٹ درکار ہے، غلط ٹریڈنگ پیئر، ٹریڈنگ کے حقوق تفویض نہیں کیے گئے، اکاؤنٹ کی پابندیاں۔
-
حل:
- یقینی بنائیں کہ انسٹرومنٹ ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہے، ٹریڈنگ اوقاتِ کار دیکھیں۔
- چیک کریں کہ آیا آپ کا اکاؤنٹ کم سے کم ڈپازٹ کی شرائط پر پُورا اُترتا ہے۔
- تصدیق کریں کہ آپ سابقے (سفکس) (.c, .m, .s, .ecn) کے ساتھ درست پیئر کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔
- اکاؤنٹ کی میعاد کے خاتمے یا پابندیاں چیک کرنے کے لیے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
- مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: MetaTrader "ٹریڈ غیر فعال ہے" کا مسئلہ
آف کوٹس
- وجوہات: بروکر کی طرف سے کوئی کوٹس نہیں، ایسی پوزیشن کلوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی اور ڈیوائس پر پہلے سے ہی کلوز ہے۔
-
حل:
- ریفریش ریٹس فنکشن کا استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا کو ریفریش کریں۔
- تھوڑی دیر بعد اس عمل کی دوبارہ کوشش کریں۔
اَپ ڈیٹ کا انتظار ہے
- وجوہات: چارٹ پہلی مرتبہ ڈیٹا لوڈ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
-
حل:
- یہ یقینی بنائیں کہ آپ انٹرنیٹ سے کنکٹ ہیں۔
- چارٹ پر رائٹ-کلک کریں اور "ریفریش" کو کلک کریں۔
- مارکیٹ واچ پینل سے کرنسی پیئر کو ڈریگ کریں اور چارٹ اسکرین پر لے آئیں۔
- MetaTrader 4 کو ری اسٹارٹ کریں۔
- مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: MetaTrader میں "اَپ ڈیٹ کا انتظار ہو رہا ہے" کا مسئلہ
رقم ناکافی ہے
- وجوہات: لاٹ سائز بہت بڑا ہے، لیوریج بہت کم ہے، ہائی مارجن کی ضروریات (HMR)۔
-
حل:
- فی آرڈر مارجن کیلکولیٹ کریں اور کافی فنڈز کو یقینی بنائیں۔
- اپنے بلینس میں اضافہ کرنے کے لیے ڈپازٹ کروانے پر غور کریں۔
- لیوریج میں اضافہ کریں (لیوریج میں اضافہ کرنے سے ٹریڈنگ کے دوران اثاثوں کے ضیاع کا زائد خطرہ ہوتا ہے)۔
- مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: MetaTrader میں "رقم ناکافی ہے" کا مسئلہ
نیا سروَر نہیں ملا
- حل: "فائل" پر کلک کریں < "اکاؤنٹ کھولیں" اور ری اسکین کرنے اور تمام سروَر تلاش کرنے کے لیے Just Global Markets Ltd سرچ کریں۔
- مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: JustMarkets: ٹریڈنگ سرورز
ویب سائٹ سے MT ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
- وجوہات: اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی طرف سے غلط تشخیص (عموماً Kaspersky)۔
-
حل:
- کوئی اور اینٹی وائرس پروگرام استعمال کریں یا اسے غیر فعال کر دیں۔
JustMarkets ویب سائٹ کی طرف سے آنے والی فائلیں آفیشل ہوتی ہیں اور وائرس کی تمام ممکنہ اقسام کے حوالے سے باقاعدہ چیک کی جاتی ہیں اور JustMarkets یقینی بناتی ہے کہ یہ کلائنٹس کی ڈیوائسز کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
پراکسی سروَرز کے حوالے سے مسئلہ
- وجوہات: ڈیوائس پراکسی سروَر سے محفوظ کی گئی ہے، فائروال بلاکنگ انسٹالیشن، سسٹم فولڈر میں ایپ انسٹال ہے، MetaTrader پُرانا ہے۔
-
حل:
- اپنے سسٹم ایڈمنسٹریٹر یا ISP سے پراکسی سروَر ایڈریس حاصل کریں۔
- انسٹالیشن کے دوران فائر وال یا اینٹی وائرس کو غیر فعال کر دیں۔
- ایپ کو کسی اور فولڈر میں انسٹال کریں۔
- MetaTrader کا جدید ترین ورژن اَپ ڈیٹ کریں۔
پراکسی سیٹنگز چیک کرنے اور ایڈجسٹ کرنے کے مرحلے
برائے Google Chrome:
- سیٹنگز پر جائیں (chrome://settings/)، "ایڈوانسڈ سیٹنگز دکھائیں" پر کلک کریں، پھر "پراکسی سیٹنگز تبدیل کریں" پر کلک کریں اور حسبِ ضرورت ایڈجسٹ کریں۔
برائے Mozilla Firefox/Internet Explorer:
- سیٹنگز پر جائیں، ایڈوانسڈ ٹیب سلیکٹ کریں، "نیٹ ورک" پر کلک کریں اور پراکسی سیٹنگز ایڈجسٹ کریں۔
ان عمومی مسائل کے حل سے آپ MetaTrader پر بلاتعطّل ٹریڈنگ تجربہ یقینی بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کے مستقل مسائل کے لیے برائے مہربانی مزید معاونت کی غرض سے JustMarkets سپورٹ سے رابطہ کریں۔