مسائل کا سامنا کرنے سے مایوسی ہو سکتی ہے خاص طور پر جب آپ ٹریڈنگ شروع کرنے ہی والے ہوں۔ "کوئی کنکشن نہیں" کا مسئلہ عام طور پر ٹریڈنگ سروَر کے ساتھ آپ کے کنکشن کے مسئلے کو ظاہر کرتا ہے۔ ذیل میں ہم آپ کو دوبارہ آن لائن کرنے میں معاونت کے لیے مرحلہ وار ہدایات فراہم کریں گے۔
"کوئی کنکشن نہیں" کے مسئلے کی وجوہات
- انٹرنیٹ کنکشن کے مسائل: آپ کا انٹرنیٹ کنکشن غیر مستحکم ہو سکتا ہے۔
- اکاؤنٹ کی غلط تفصیلات: ہو سکتا ہے آپ نے اکاؤنٹ نمبر یا پاسورڈ غلط درج کیا ہو۔
- غیر فعال ٹریڈنگ اکاؤنٹ: ہو سکتا ہے آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ فعال (ایکٹو) نہ ہو۔
- سروَر کا غلط انتخاب: ہو سکتا ہے آپ نے سروَر کا نام غلط سلیکٹ کیا ہو۔
"کوئی کنکشن نہیں" کے مسئلے کا حل
- اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں:
- یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی ڈیوائس انٹرنیٹ سے کنکٹ شدہ ہے۔
- کچھ ویب سائٹس وزٹ کرنے یا اسپیڈ ٹیسٹ کرنے کے ذریعے اپنا انٹرنیٹ کنکشن چیک کریں۔
- یہ یقینی بنائیں کہ آپ ایک مستحکم WiFi کنکشن استعمال کر رہے ہیں، یا متبادل کے طور پر اپنے کمپیوٹر پر کیبل انٹرنیٹ استعمال کریں۔
- اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کی تصدیق کریں:
- ایک مرتبہ پھر سے چیک کر لیں کہ آپ نے اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کا اندراج درست کیا ہے۔
- اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات کی وضاحت درکار ہو تو یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں۔
- اکاؤنٹ کے اسٹیٹس کی تصدیق کریں:
- اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں اور یہ یقینی بنانے کے لیے مائی اکاؤنٹس پر جائیں کہ آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ ایکٹو ہے۔
- درست سروَر نیم سلیکٹ کریں:
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے متعلقہ درست سروَر نیم کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
- درست سروَر نیم سلیکٹ کرنے کے حوالے سے رہنمائی کے لیے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں۔
- ڈیسک ٹاپ MT4/5 میں درست طریقے سے دوبارہ لاگ اِن کریں:
- اپنا ڈیسک ٹاپ MetaTrader 4 یا MetaTrader 5 کھولیں۔
- مینیو میں "فائل" پر کلک کریں۔
- "اکاؤنٹ کھولیں" کو سلیکٹ کریں۔
- Just Global Markets Ltd. کے نام سے بروکر تلاش کریں۔
- مطلوبہ سروَر نیم سلیکٹ کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر اور پاسورڈ کا استعمال کرتے ہوئے لاگ اِن کریں۔
ان ہدایات پر عمل کر کے آپ "کوئی کنکشن نہیں" کے مسئلے کو حل کرنے اور ٹریڈنگ سروَر سے دوبارہ کنیکٹ ہونے کے قابل ہو جائیں گے۔ اگر مسئلہ برقرار رہے تو برائے مہربانی ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں