آرڈر پلیس کرنے سے لے کر اس کے ایگزیکیوٹ ہونے تک کے درمیان ہونے والی قیمت کی تبدیلی کو سلیپیج کہتے ہیں۔ ایسا تب ہوتا ہے جب کوئی آرڈر ابتدائی طور پر بتائی گئی قیمت سے بہتر یا بُری قیمت پر ایگزیکیوٹ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، مارکیٹ کے زائد اُتارچڑھاؤ کے دوران سلیپیج واقع ہو سکتی ہے۔
سلیپیج کیوں واقع ہوتی ہے؟
سلیپیج کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ٹریڈ کے ایگزیکیوٹ ہونے کے لیے بائر اور سیلر دونوں کا ایک ہی قیمت اور والیم پر ٹریڈنگ کے لیے رضامند ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اگرچہ JustMarkets مارکیٹ ایگزیکیوشن فراہم کرتا ہے لیکن پھر بھی اگر تضاد آ جائے تو آرڈر کو اگلی دستیاب قیمت پر ایگزیکیوٹ کیا جائے گا۔
مثال کے طور پر، اگر آپ 1.5005 پر ایک بائے آرڈر پلیس کرتے ہیں لیکن اس قیمت پر کوئی سیلر موجود نہیں ہے تو آپ کا آرڈر 1.5010 پر ایگزیکیوٹ کیا جا سکتا ہے، اس کے نتیجے میں 5 پوائنٹس کی سلیپیج واقع ہو گی۔
نوٹ: زائد اُتارچڑھاؤ جیسے کہ جب کوئی اہم اکنامک نیوز ریلیز ہوتی ہے تو اس دوران سلیپیج ایک عام سی بات ہے۔ ایسے مواقعوں سے پہلے مارکیٹ الگورتھم اپنے لمٹ آرڈرز ودڈرا کر لیتے ہیں جو مارکیٹ کی گہرائی میں کمی اور زائد اُتار چڑھاؤ کا باعث بنتا ہے۔
مثبت سلیپیج
یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ سلیپیج ہمیشہ نیگیٹو / منفی نہیں ہوتی۔ پازیٹو سلیپیج تب واقع ہوتی ہے جب کوئی آرڈر توقع سے اچھی قیمت پر ایگزیکیوٹ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ایک مارکیٹ بائے آرڈر پلیس کرتے ہیں اور بہترین دستیاب قیمت فوراً ہی گر جاتی ہے تو آپ کے آرڈر پر عملدرآمد کم قیمت پر ہو گا، نتیجتاً پازیٹو سلیپیج واقع ہو گی۔
سادہ الفاظ میں یہ کہ:
- پازیٹو سلیپیج کا مطلب کم تر آسک پرائس پر بائے ہو جانا یا زائد بِڈ پرائس پر سیل ہو جانا۔
- نیگیٹو سلیپیج کا مطلب ہے زائد آسک پرائس پر بائے ہو جانا یا کم تر بِڈ پرائس پر سیل ہو جانا۔
خود کو سلیپیج سے کیسے بچائیں
ٹریڈرز کے لیے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ سلیپیج مارکیٹ کے حالات کا ایک فطری حصّہ ہے خصوصاً جب لیکوئڈیٹی کم ہو۔ سلیپیج کے اثرات کو کم کرنے کے لیے:
- نیوز ریلیز کے دوران ٹریڈنگ کرتے ہوئے احتیاط کریں کیوں کہ سلیپیج کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔
- اس بات کو سمجھیں کہ اسٹاپ لاس آرڈرز، جب مارکیٹ پرائس پر کلوز ہوں تو یہ زائد اُتارچڑھاؤ کے دوران یہ سلیپیج کا باعث ہو سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کے حالات کو مانیٹر کریں اور آپ کی ٹریڈز جس قیمت پر ایگزیکیوٹ ہوتی ہیں اسے کنٹرول کرنے کے لیے لمٹ آرڈرز کے استعمال پر غور کریں۔