ایکسپرٹ ایڈوائزر (EAs) خودکار پروگرام یا اسکرپٹ ہیں جو ٹریڈرز کو پہلے سے پروگرام شدہ حکمتِ عملیوں اور مارکیٹ کے تجزیے کی بنیاد پر ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ EAs کے ذریعے ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ سرگرمیوں کو خودکار بنا کر انسانی مداخلت کی ضرورت کم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں پر عمل درآمد میں تسلسل کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ EAs خاص طور پر ان ٹریڈرز کے لیے فائدہ مند ہیں جو مسلسل کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے بغیر 7/24 مخصوص حکمتِ عملیوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔
نوٹ کریں کہ EAs صرف MetaTrader (MT4/MT5) کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے دستیاب ہیں اور یہ موبائل یا ویب ورژنز کے لیے نہیں ہیں۔
اگر آپ نے EA MQL5 مارکیٹ سے خریدا ہے تو اسے میٹا ٹریڈر میں انسٹال اور استعمال کرنے کے لیے ایک مرحلہ وار گائیڈ درج ذیل ہے:
1: اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں
EA استعمال کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ اپنے MetaTrader ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک لاگ اِن نہیں کیا تو "فائل" مینو پر جائیں، "لاگ اِن ٹو ٹریڈ اکاؤنٹ" سلیکٹ کریں اور اپنا پاس ورڈ درج کریں.
2: "آپشنز" مینیو کھولیں
لاگ اِن ہونے کے بعد، "آپشنز" مینیو کھولیں۔ آپ مینیو بار میں ٹولز > آپشنز پر کلک کر کے یا صرف Ctrl+O دبا کر ایسا کر سکتے ہیں۔
نیویگیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا آرٹیکل "میٹا ٹریڈر میں ٹیبز ٹریڈ، ہسٹری، جرنل اور نیویگیشن کیا ہیں؟" پڑھیں۔
3: خودکار ٹریڈنگ کو فعال کریں
EA کو فعال کرنے کے لیے MetaTrader میں خودکار ٹریڈنگ ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے۔ ان اقدامات پر عمل کریں:
- آپریشنز مینیو میں ایکسپرٹ ایڈوائزر ٹیب پر کلک کریں
- (MT5 میں لسٹڈ Allow algorithmic trading) سےAllow automated trading باکس چیک کریں۔
یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پلیٹ فارم EA کی ہدایات کے مطابق ٹریڈنگ انجام دے گا۔
4: MQL5 کمیونٹی اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں
اپنے خریدے ہوئے EA تک رسائی کے لیے آپ کا MQL5 کمیونٹی اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہونا ضروری ہے۔
- آپشنز مینیو میں کمیونٹی ٹیب پر کلک کریں
- اگر آپ کے پاس MQL5 اکاؤنٹ نہیں ہے تو اپنا لاگ اِن نیم تخلیق کریں، اپنا ای میل فراہم کریں اور رجسٹر پر کلک کر کے آسانی سے رجسٹر کریں۔
- اگر آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے تو اپنا لاگ اِن اور پاس ورڈ درج کریں اور لاگ اِن کرنے کے لیے OK پر کلک کریں۔
5: مارکیٹ ٹیب سے EA انسٹال کریں
لاگ اِن ہونے کے بعد:
- ٹرمینل سیکشن میں مارکیٹ ٹیب پر جائیں
- اپنا خریدا ہوا EA تلاش کرنے کے لیے سرچ فنکشن استعمال کریں
- EA کو اپنے MetaTrader پلیٹ فارم میں شامل کرنے کے لیے انسٹال پر کلک کریں
6: سمبل/پیئر اور ٹائم فریم سلیکٹ کریں
EA کا استعمال شروع کرنے کے لیے اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی کے لیے مناسب سمبل/پیئر اور ٹائم فریم منتخب کریں۔ EA ان پیرامیٹرز کی بنیاد پر تجزیہ اور ٹریڈنگ کرے گا، لہٰذا اپنی حکمتِ عملی کے مطابق انتخاب کریں۔
7: EA کو چارٹ سے منسلک کریں
EA کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے:
- MetaTrader میں نیویگیٹر (CTRL+N) سیکشن کھولیں
- ایکسپرٹ ایڈوائزر ٹیب کی لسٹ سے اپنا EA تلاش کریں
- EA کو اس چارٹ پر ڈریگ اور ڈراپ کریں جس پر آپ اسے لاگو کرنا چاہتے ہیں
8: لائیو ٹریڈنگ فعال کریں
EA کو چارٹ سے منسلک کرنے کے بعد ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا:
- کامن ٹیب پر جائیں
- یقینی بنائیں کہ Allow live trading فعال ہے تاکہ EA آپ کی طرف سے ٹریڈنگ کر سکے
9: EA پیرامیٹرز کو ایڈجسٹ کریں
MetaTrader آپ کو اپنے EA کی سیٹنگ حسبِ ضرورت سیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے:
- EA ڈائیلاگ باکس میں ان پٹ ٹیب کھولیں
- آپ EA کے ڈیزائن کے لحاظ سے مختلف پیرامیٹرز کو تبدیل کر سکتے ہیں
- لوڈنگ یا سیونگ سیٹنگ، ری سیٹنگ ٹو ڈیفالٹ اور مخصوص پیرامیٹرز کی تشکیل جیسے آپشنز دستیاب ہوں گے
- ضروری ایڈجسٹمنٹ کے بعد تصدیق کے لیے OK پر کلک کریں
10: EA آپریشن چیک کریں
اس بات کی تصدیق کے لیے چارٹ پر EA کے نام کے آگے ایک اسمائلی فیس تلاش کریں کہ آپ کا EA صحیح طریقے سے کام کر رہا ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ EA توقع کے مطابق چل رہا ہے اور کام کر رہا ہے۔
نوٹ: اگر آپ نے Python جیسی کسی اور پروگرامنگ لینگویج کا استعمال کرتے ہوئے یا MQL5 مارکیٹ کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے EA خریدا یا ڈیویلپ کیا ہے تو انسٹالیشن کی مخصوص ہدایات کے لیے EA پرووائیڈر سے رابطہ کریں۔
اگر آپ EA کا استعمال بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں یا اسے MetaTrader سے مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ان اقدامات پر عمل کریں:
1: EA کے ذریعے چارٹ کھولیں
اس چارٹ پر جائیں جس کے ساتھ اس وقت EA منسلک ہے
2: چارٹ سے EA ڈیلیٹ کریں
- چارٹ پر رائٹ کلک کریں
- مینیو سے ایکسپرٹ ایڈوائزر سلیکٹ کریں اور ریموو پر کلک کریں
- چیک کریں کہ EA اب دکھائی نہیں دے رہا یا چارٹ کو متاثر نہیں کر رہا
3: نیویگیٹر ٹیب سے EA کو ڈی ایکٹیویٹ کریں
اگر آپ اپنے پلیٹ فارم سے EA کو مکمل طور پر ہٹانا چاہتے ہیں تو:
- نیویگیٹر (CTRL+N) سیکشن پر جائیں
- ایکسپرٹ ایڈوائزر مینیو سے EA تلاش کریں
- EA پر رائٹ کلک کریں اور ڈیلیٹ سلیکٹ کریں
4: MetaTrader کو ری سٹارٹ کریں (اگر ضروری ہو تو)
کچھ کیسز میں MetaTrader کو ری سٹارٹ کرنا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ EA سے متعلقہ تمام سیٹنگز ری سیٹ ہو گئی ہیں اور EA کو پلیٹ فارم سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔