MetaTrader پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھنا انتہائی اہم ہے کہ اکاؤنٹ کی تفصیلات پلیٹ فارم کی قسم کے مطابق مخصوص ہوتی ہیں۔ یہ اہم باتیں اپنے ذہن میں رکھیں۔
پلیٹ فارم سے متعلقہ اکاونٹس
MT4 اور MT5 اکاؤنٹس الگ الگ ہیں:
- میٹاٹریڈر 4 (MT4) اور میٹاٹریڈر 5 (MT5) اکاؤنٹس آپس میں تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔
- آپ MT4 کے لاگ اِن کی تفصیلات صرف MT4 پلیٹ فارم میں لاگ اِن کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
- اسی طرح، MT5 کے لاگ اِن کی تفصیلات صرف MT5 میں لاگ اِن کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
نیا اکاؤنٹ کھولنا
نیا اکاؤنٹ بنانا:
- بدقسمتی سے MT4 سے MT5 اکاؤنٹ تبدیل کرنا یا اس کے مخالف MT5 سے MT4 اکاؤنٹ تبدیل کرنا ممکن نہیں۔
- اگر آپ نے ایک مختلف پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کرنی ہو تو آپ کو اپنے پرسنل ایریا میں نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔
آپ اپنے کھولے گئے اکاؤنٹ کے مطابق ٹرمینل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ MT5 استعمال کرتے ہیں تو ان لِنکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کریں:
اگر آپ MT4 کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ لِنکس فالو کریں:
- برائے ڈیسک ٹاپ: ونڈوز، میک۔
- برائے موبائل: اینڈرائیڈ، iOS۔
- برائے براؤزر: لائیو اور ڈیمو۔
نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے کھولیں:
- نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے برائے مہربانی ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
ان ہدایات پر عمل کر کے آپ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ درست میٹاٹریڈر پلیٹ فارم کے لیے درست لاگ اِن کی تفصیلات استعمال کر رہے ہیں۔ اگر آپ کے مزید سوالات ہوں یا آپ کو معاونت درکار ہو تو برائے مہربانی بلاجھجک ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔