JustMarkets ٹریڈنگ ایپ آپ کی ضروریات کے مطابق مرتّب کردہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جو MetaTrader 5، (MT5) ٹریڈنگ اکاؤنٹس سے مطابقت رکھتی ہے۔ ریئل اور ڈیمو دونوں MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس تخلیق کیے جا سکتے ہیں، مینیج کیے جا سکتے ہیں اور JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کے اندر براہِ راست ان میں ٹریڈنگ کی جا سکتی ہے۔ ایسے کلائنٹس جو MT4 اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں انھیں MT4 موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی۔
اس آرٹیکل میں بیان کیا گیا ہے کہ JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کے ساتھ اپنے MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ کیسے کریں۔
JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کے ساتھ نیا آرڈر کیسے اوپن کریں:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ اوپن کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- مارکیٹس بٹن کو ٹچ کریں یا نیچے مینیو میں سے مارکیٹس کو سلیکٹ کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ سلیکٹ کریں۔ کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے چارٹ کو پھیلانے کے لیے اس پر ٹچ کریں۔
- ٹریڈ شروع کریں۔ آرڈر کی بنیادی سیٹنگز جیسے کہ لاٹ سائز اوپن کرنے کے لے "سیل" یا "بائے" پر ٹچ کریں۔
- لاٹ والیم درج کریں اور آرڈر کی تصدیق کریں کو ٹچ کریں:
- لاٹ والیم درج کریں۔
- آرڈر اوپن کرنے کے لیے "تصدیق کریں" پر ٹچ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن اس بات کی تصدیق کرے گا کہ آرڈر کامیابی سے اوپن کر لیا گیا ہے۔
JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کے ساتھ آرڈر کیسے کلوز کریں:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ اوپن کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- اوپن کردہ ٹریڈز دیکھیں۔ ڈیفالٹ طور پر مین پیج پر آپ کی تمام اوپن کردہ ٹریڈز ظاہر ہوں گی۔ اگر آپ پینڈنگ آرڈرز کلوز کرنا چاہتے ہوں تو انھیں سلیکٹ کریں۔
- کسی بھی ٹریڈ پر ٹچ کریں اور پھر اسے موجودہ مارکیٹ پرائس پر کلوز کرنے کے لیے کلوز پوزیشن کے بٹن پر ٹچ کریں۔ پینڈنگ آرڈرز کو کینسل کرنے کے لیے ڈیلیٹ آرڈر پر ٹچ کریں۔
JustMarkets ٹریڈنگ ایپ کے ساتھ آرڈر میں ترمیم کیسے کریں:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ اوپن کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔ وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب کریں جہاں آپ نے ٹریڈز اوپن کی تھیں۔
- اوپن کردہ ٹریڈز دیکھیں۔ ڈیفالٹ طور پر مین پیج پر آپ کی تمام اوپن کردہ ٹریڈز ظاہر ہوں گی۔ اگر آپ پینڈنگ آرڈرز میں ترمیم کرنا چاہتے ہوں تو انھیں سلیکٹ کریں۔
- موجودہ ٹریڈ سے متعلقہ تمام تفصیلات دکھانے والی نئی ونڈو اوپن کرنے کے لیے کسی بھی ٹریڈ پر ٹچ کریں۔
- ٹیک پرافٹ (TP) اور اسٹاپ لاس (SL) لیولز سیٹ کریں، یا پینڈنگ آرڈرز کی آرڈر پرائس میں ترمیم کریں، اس کے بعد تبدیلیاں محفوظ کرنے کے لیے تصدیق کریں پر ٹچ کریں۔