اس آرٹیکل میں، آپ آسان مراحل میں JustMarkets ٹریڈنگ ایپ میں رقم ڈپاٹ کروانے کا طریقہ سیکھیں گے۔
ڈپازٹ کروانے کے لیے:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ اوپن کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر جائیں۔
- اپنی مین اسکرین پر اکاؤنٹس ٹیب پر ٹچ کریں۔
- وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر سلیکٹ کریں جس میں آپ فنڈز ڈپازٹ کروانا چاہتے ہیں۔
- مناسب اکاؤنٹ سلیکٹ کرنے کے بعد ڈپازٹ کے بٹن پر ٹچ کریں۔
- لسٹ میں موجود آپشنز میں سے پیمنٹ کا ذریعہ منتخب کریں۔
- ڈپازٹ کی تفصیلات درج کریں۔ اپنی ترجیحی کرنسی منتخب کریں اور ڈپازٹ کی رقم درج کریں۔ آپ کی سہولت کے لیے ڈپازٹ لمٹ (اگر کوئی ہو) تو دکھائی جائے گی۔ "ڈپازٹ" کو ٹچ کریں۔
- ٹرانزیکشن کی تکمیل کے لیے آپ کو پیمنٹ سسٹم کی سائٹ پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔ اسکرین پر درج ہدایات پر عمل کریں۔
- آپ کے منتخب کردہ پیمنٹ سسٹم کے پراسیسنگ ٹائم کی بنیاد پر آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کی رقم کریڈٹ کر دی جائے گی۔
اگر آپ نوٹس کریں کہ کوئی پیمنٹ کا ذریعہ دستیاب نہیں ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ فی الوقت مینٹیننس میں ہے یا عارضی طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارا یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: اگر میرا پیمنٹ کا ذریعہ مزید دستیاب نہ ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟