میٹاٹریڈر 4 (MT4) دُنیا بھر کے ٹریڈرز کی طرف سے استعمال ہونے والے مقبول ترین ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔ یہ نوآموز اور تجربہ کار دونوں ٹریڈرز کے لیے فیچرز اور ٹُولز کی ایک وسیع رینج آفر کرتا ہے۔ ذیل میں ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں ڈیوائسز پر MT4 کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ کرنے کے بارے میں ایک جامع گائیڈ ہے۔ اگر آپ نے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات ڈھونڈنی ہیں تو یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: میں اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات کہاں تلاش کروں؟
1) MT4 انسٹال کریں۔
ونڈوز یا میک کے لیے:
- JustMarkets ویب سائٹ سے MT4 ڈاؤن لوڈ کریں:
- ڈاؤن لوڈ کی ہوئی فائل کو لانچ کریں اور MT4 ٹرمینل انسٹال کرنے کے لیے اسکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔
- انسٹالیشن مکمل ہونے پر MT4 خود کار طور پر اوپن ہو جائے گا۔
2) لاگ اِن کریں۔
- "فائل" < "ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" پر کلک کریں۔
- سروَر کی لسٹ میں سے درست سروَر سلیکٹ کریں۔
- اپنا لاگ اِن (ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں۔
3) اکاؤنٹس سوئچ کرنا۔
- "فائل" < "ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ اِن کریں" پر کلک کریں۔
- لاگ اِن کے خانے میں ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے اکاؤنٹ نمبر سلیکٹ کریں۔
- "لاگ اِن" بٹن پر کلک کریں۔
متبادل کے طور پر نیوی گیٹر (CTRL+N یا "ویو" < "نیوی گیٹر") استعمال کریں، "اکاؤنٹس"، سروَر نیم سلیکٹ کریں اور آپ کو اپنے تمام محفوظ کردہ اکاؤنٹس نظر آ جائیں گے۔ اکاؤنٹ پر ڈبل کلک کریں اور "لاگ اِن" پر کلک کریں۔
4) انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا۔
انسٹرومنٹ شامل کرنا:
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں۔
- "سمبلز" سلیکٹ کریں۔
- دکھائے گئے سمبل گروپس کی لسٹ میں سے انتخاب کریں۔
- جو انسٹرومنٹ مارکیٹ واچ میں شامل کرنا ہے اس پر کلک کریں اور "کلوز" پر کلک کریں۔
نوٹ: آپ سنگل بٹن کے ساتھ تمام ٹریڈنگ انسٹرومنٹس ڈسپلے کر سکتے ہیں، مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں اور لسٹ میں سے "تمام دکھائیں" آپشن سلیکٹ کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
5) آرڈرز کیسے اوپن کریں؟
نیا آرڈر اوپن کرنے کے متعدد ممکنہ آپشنز موجود ہیں:
- ٹُول بار میں "نیا آرڈر" (F9) پر کلک کریں۔
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں اور "نیا آرڈر" سلیکٹ کریں۔
- مارکیٹ واچ میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر ڈبل کلک کریں۔
- ٹاپ مینیو میں سے "ٹُولز" سلیکٹ کریں اور "نیا آرڈر" پر کلک کریں۔
نیا آرڈر ونڈو میں:
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ سلیکٹ کریں۔
- آرڈر کا والیم درج کریں۔
- اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ (اختیاری) لیولز سیٹ کریں۔
- آرڈر کی قسم سلیکٹ کریں (مارکیٹ یا پینڈنگ آرڈر)۔
- آرڈر کی قسم سلیکٹ کریں، پرائس اور میعاد کی تاریخ درج کریں (صرف پینڈنگ آرڈرز)۔
- "سیل بائے مارکیٹ"، "بائے بائے مارکیٹ" یا "پلیس" پر کلک کریں (پینڈنگ آرڈرز کے لیے)۔
نوٹ: آپ چارٹ سے براہِ راست آرڈرز اوپن کرنے کے لیے وَن-کلک ٹریڈنگ کو فعال کر سکتے ہیں۔ چارٹ پر رائٹ کلک کریں اور "وَن کلک ٹریڈنگ" سلیکٹ کریں۔ اس سے آپ کے چارٹ پر ایک چھوٹی ونڈو فعال ہو جائے گی جس میں لاٹ درج کرنے اور بائے یا سیل آرڈر اوپن کرنے کا آپشن ہو گا۔
6) آرڈرز کلوز کرنا
ٹریڈز کلوز کرنے کے لیے ٹریڈ ٹیب (CTRL+T) میں اپنا آرڈر تلاش کریں اور ذیل میں سے ایک کام کریں:
- اس پر ڈبل کلک کریں اور "کلوز بائے مارکیٹ" سلیکٹ کریں۔
- اس پر رائٹ کلک کریں اور "کلوز" سلیکٹ کریں۔
- آرڈر کی دائیں جانب "X" کے بٹن پر کلک کریں۔
7) آرڈرز موڈیفائی یا ڈیلیٹ کرنا
- آرڈر پر ڈبل کلک کریں اور ٹائپ موڈیفائی سلیکٹ کریں یا آرڈر پر رائٹ کلک کریں اور "موڈیفائی یا ڈیلیٹ" سلیکٹ کریں۔
- SL اور TP لیولز سیٹ کریں۔
- "موڈیفائی" پر کلک کریں۔
8) جرنل اوپن کرنا
آپشنز:
- اپنے تمام موجودہ لاگز/ریکارڈز دیکھنے کے لیے زیریں ٹرمینل (CTRL+T) میں "جرنل" سلیکٹ کریں۔
- "فائل" < "اوپن ڈیٹا فولڈر" پر کلک کریں اور لاگز دیکھیں۔
ایکسپرٹ ایڈوائزر لاگز کے لیے:
- زیریں ٹرمینل (CTRL+T) میں ایکسپرٹس سلیکٹ کریں۔
- "فائل" < "اوپن ڈیٹا فولڈر" پر کلک کریں MQL4 < لاگز پر جائیں۔
1) MT4 انسٹال کریں
اینڈرائیڈ اور iOS:
- JustMarkets ویب سائٹ سے MT4 ڈاؤن لوڈ کریں:
- آپ کو پلے مارکیٹ یا ایپ اسٹور پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
- اسے اپنی ڈیوائس پر انسٹال کریں۔
2) لاگ اِن کریں۔
- MT4 ایپ اوپن کریں۔
- ویلکم میسج پر "قبول کریں" کو ٹچ کریں پھر ڈیمو اکاؤنٹ میسج اوپن کرنے کے لیے X پر ٹچ کریں (برائے اینڈرائیڈ)۔ "سیٹنگز" پر جائیں اور "نیا اکاؤنٹ" پر ٹچ کریں (برائے iOS)۔
- بروکر کا نام تلاش کریں: "Just Global Markets Ltd." اور درست سروَر سلیکٹ کریں۔
- اپنا لاگ اِن (ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر) اور پاسورڈ درج کریں، پھر "سائن اِن" کے بٹن پر کلک کریں۔
3) اکاؤنٹس سوئچ کرنا۔
- مین مینیو اوپن کریں اور "مینیج اکاؤنٹس" سلیکٹ کریں (برائے اینڈرائیڈ) یا "سیٹنگز" پر جائیں (برائے iOS)۔
- کوئی ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں اور اپنے لاگ اِن کی تفصیلات درج کریں (اگر آپ نے پاسورڈ محفوظ کیا ہوا ہو تو وہ خودکار طور پر آ جائے گا)۔
- منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے "سائن اِن" پر کلک کریں۔
4) انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا۔
انسٹرومنٹ شامل کرنا:
- اسکرین کے زیریں بائیں جانب کوٹس آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں + آئیکن پر ٹچ کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کا نام درج کر کے یا سمبلز کے گروپس میں نیوی گیٹ کر کے اسے تلاش کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کو کوٹس لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اس پر ٹچ کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹانا:
- اسکرین کے زیریں بائیں جانب کوٹس آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں پنسل کے آئیکن پر ٹچ کریں۔
- بِن آئیکن پر ٹچ کریں، جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ڈیلیٹ کرنا ہے اسے سلیکٹ کریں اور ایک مرتبہ پھر سے بِن آئیکن کو ٹچ کریں۔
5) چارٹ کو اوپن کریں اور موڈیفائی کریں۔
چارٹ اوپن کریں:
- کوٹس ٹیب میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کو ٹچ کریں۔
- "چارٹ اوپن کریں" کو سلیکٹ کریں۔
چارٹ کی قسم تبدیل کریں:
- مین مینیو اوپن کریں اور سیٹنگز سلیکٹ کریں۔
- لائن ٹائپ پر ٹچ کریں۔
- تین قسم کے ریئل ٹائم چارٹس میں سے انتخاب کریں: بار چارٹ، کینڈل اسٹک اور لائن چارٹ۔
چارٹ موڈیفائی کریں:
درج ذیل آپشنز کے ساتھ ایک مینیو اوپن کرنے کے لیے چارٹ پر ٹچ کریں:
- چارٹ کے ٹائم فریم (M1، M5، M15، M30، H1، H4، D1، W1 اور MN)۔
- ƒ کی بدولت آپ چارٹ میں انڈیکیٹرز شامل کر سکتے ہیں۔
- کراس کا نشان چارٹ پر درست قیمت کی جانچ کے لیے ایک کروشیئر کو فعال کرتا ہے۔
- جیومیٹری کے آبجیکٹس ایک مینیو اوپن کریں گے جہاں آپ اپنے چارٹ میں چیزیں شامل کر سکتے ہیں۔
6) آرڈرز کیسے اوپن کریں۔
آپشنز:
- کوٹس پر جائیں، آپ نے جس انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کرنی ہے اس پر ٹچ کریں، اور "نیا آرڈر" پر کلک کریں۔
- چارٹ ونڈو پر، اوپری دائیں کونے میں نیا آرڈر کے بٹن پر کلک کریں۔
- ٹریڈ ونڈو پر، اوپری دائیں کونے میں نیا آرڈر کے بٹن پر کلک کریں۔
نیا آرڈر ونڈو میں:
- مارکیٹ ایگزیکیوشن یا پینڈنگ آرڈرز میں سے ایک سلیکٹ کریں۔
- لاٹ والیم درج کریں۔
- اگر آپ نے پینڈنگ آرڈر سلیکٹ کیا ہے تو آرڈر کی پرائس درج کریں۔
- موجودہ بِڈ اور آسک پرائس کے نیچے، اپنا اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ لیول درج کریں۔
- "سیل"، "بائے" یا "پلیس" پر کلک کریں (برائے پینڈنگ آرڈرز)۔
7) آرڈرز کلوز کرنا۔
- ٹریڈ آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اپنا آرڈر تلاش کریں، اسے ٹچ کریں اور ہولڈ کریں۔
- "آرڈر کلوز کریں" سلیکٹ کریں اور لاس/پرافٹ کے ساتھ کلوز پر ٹچ کرنے سے تصدیق کریں۔
8) آرڈرز ڈیلیٹ کرنا یا موڈیفائی کرنا۔
- ٹریڈ آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اپنا آرڈر تلاش کریں، اسے ٹچ کریں اور ہولڈ کریں۔
- "موڈیفائی آرڈر" سلیکٹ کریں۔
- اپنا اسٹاپ لاس یا ٹیک پرافٹ لیول تبدیل کریں اور موڈیفائی پر ٹیپ کریں۔
9) جرنل اوپن کرنا۔
- مین مینیو اوپن کریں۔
- جرنل کو ٹچ کریں اور متعلقہ تاریخیں سلیکٹ کریں۔