JustMarkets کاپی ٹریڈنگ میں ٹریڈرز اور انویسٹرز کے لیے اکاؤنٹ کی متعدد اقسام دستیاب ہیں، ٹریڈز، کمیشن اور فنڈز کو مینیج کرنے کے حوالے سے ہر ایک قسم منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ ہر اکاؤنٹ کے طریقۂ کار کو سمجھنے سے دونوں فریقین کو کاپی ٹریڈنگ سسٹم میں مزید مؤثر انداز میں کام کرنے کے لیے معاونت ملتی ہے۔
اکاؤنٹ کی اقسام
ٹریڈر اکاؤنٹ
یہ ایک ریگولر ٹریڈنگ اکاؤنٹ ہوتا ہے جو کاپی ٹریڈنگ سسٹم سے لِنک کیا ہوتا ہے۔
- MT4 پر صرف Standard اور Pro اکاؤنٹ کی اقسام استعمال کی جا سکتی ہیں۔
- اس اکاؤنٹ پر اوپن کی گئی تمام ٹریڈز خودکار طور پر انویسٹر اکاؤنٹس پر کاپی ہو جاتی ہیں۔
- ٹریڈرز آزادانہ طور پر فنڈز ڈپازٹ، ودڈرا اور ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
- کاپی ٹریڈنگ پر 5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک کنیکٹ کیے جا سکتے ہیں۔
ٹریڈر والٹ
یہ ایک مخصوص والٹ ہوتا ہے جہاں انویسٹرز سے کمائے گئے کمیشنز کریڈٹ کیے جاتے ہیں۔
- پہلا کمیشن موصول ہوتے ہی یہ والٹ خود کار طور پر بن جاتا ہے۔
- یہ ٹریڈنگ یا ڈپازٹ کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا – صرف ودڈرالز کی جا سکتی ہیں۔
- آپ اس والٹ میں لاگ اِن نہیں کر سکتے لیکن یہ پرسنل ایریا > مائی اکاؤنٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انویسٹر والٹ
اس والٹ میں انویسٹر کا مین بیلنس ہوتا ہے۔
- اس کا استعمال ڈپازٹ، ودڈرا یا سرمایہ کاری کے لیے اندرونی ٹرانسفرز کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
- اس اکاؤنٹ میں موجود فنڈز ٹریڈر کو کاپی کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اہم نوٹس
بونسز:
- ٹریڈرز اپنے ٹریڈر اکاؤنٹس میں بونسز موصول کر سکتے ہیں۔
- انویسٹرز اپنے انویسٹر والٹ میں بونسز موصول نہیں کر سکتے۔
اکاؤنٹ کے قواعد
- کم سے کم ٹریڈر ڈپازٹ:
- Standard اکاؤنٹس کے لیے $10
- Pro اکاؤنٹس کے لیے $200
- کم سے کم انویسٹر انویسٹمنٹ:
- $25
- سویپ-فری اسٹیٹس:
- کلائنٹس کی شہریت کی بنیاد پر خودکار اطلاق ہوتا ہے۔
- پلیٹ فارم:
- کاپی ٹریڈنگ کو صرف MetaTrader 4 (MT4) سپورٹ کرتا ہے۔
اکاؤنٹ کلوز کرنے کا طریقہ
صارف کی طرف سے مینوئل طور پر اکاؤنٹ کلوز نہیں کیا جا سکتا۔
کمپنی پالیسیوں کے مطابق انھیں سسٹم کی طرف سے خود کار طور پر آرکائیو کر دیا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: ٹریڈنگ اکاؤنٹ کلوز کرنے کا طریقہ؟
خلاصہ
بطور ٹریڈر یا انویسٹر آپ کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی اقسام اور ان کے طریقۂ کار کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اپنے فنڈز کو مؤثر انداز سے مینیج کریں، اپنی کارکردگی کو ٹریک کریں اور JustMarkets کاپی ٹریڈنگ کے تجربے سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔