اس آرٹیکل میں بیان کیا گیا ہے کہ انویسٹرز اپنے انویسٹ کردہ فنڈز کیسے ودڈرا کروا سکتے ہیں۔ اس کے دو آپشنز ہیں: اپنی موجودہ سرمایہ کاری میں کمی کرنا یا ٹریڈر کو کاپی کرنے کا عمل مکمل طور پر روک دینا۔ دونوں آپشنز پر عمل کر کے آپ فنڈز اپنے انویسٹر والٹ میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں، جہاں سے پھر آپ AML پالیسی کے مطابق فنڈز اپنے ذاتی بنک یا پیمنٹ اکاؤنٹ میں ودڈرا کروا سکتے ہیں۔
سرمایہ کاری میں کمی کریں
آپ کسی مخصوص ٹریڈر کے ساتھ اپنی سرمایہ میں کمی کر کے جزوی طور پر اپنے فنڈز ودڈرا کروا سکتے ہیں۔ باقی ماندہ بیلنس کے ساتھ کاپی کرنے کا عمل جاری رہے گا۔
طریقہ:
- اپنے انویسٹر ایریا میں جائیں اور آپ جس ٹریڈر کو کاپی کر رہے ہیں اسے سلیکٹ کریں۔
- "سرمایہ کاری میں کمی کریں" پر کلک کریں۔
- آپ اپنی سرمایہ کاری سے جو رقم ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں وہ درج کریں۔
- اس ایکشن کی تصدیق کریں۔
- یہ فنڈز آپ کے انویسٹر والٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گے۔
نوٹ: سرمایہ کاری میں کمی کے لیے دستیاب رقم کا انحصار ٹریڈر کی کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط اور اوپن ٹریڈز کی سپورٹ کے لیے درکار مارجن پر ہوتا ہے۔
جب فنڈز آپ کے انویسٹر والٹ میں آ جائیں تو آپ JustMarkets AML پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انھیں اپنے بنک یا پیمنٹ اکاؤنٹ میں ودڈرا کروا سکتے ہیں۔
ٹریڈر کو کاپی کرنا بند کر دیں
اگر آپ ٹریڈر کو کاپی کرنے کا عمل روکنا اور پوری سرمایہ کاری ودڈرا کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے مکمل طور پر اَن سبسکرائب کر سکتے ہیں۔
طریقہ:
- اپنے انویسٹر ایریا میں جائیں اور جس ٹریڈر کو کاپی کر رہے ہیں اسے سلیکٹ کریں۔
- "کاپی کرنا روک دیں" پر کلک کریں۔
- اس ایکشن کی تصدیق کریں۔
- کمیشن منہا کر دیا جاتا ہے اور باقی ماندہ فنڈز آپ کے انویسٹر والٹ میں ٹرانسفر ہو جاتے ہیں۔
- آپ اس ٹریڈر سے اَن سبسکرائب ہو جائیں گے اور کاپی کرنے کا عمل رُک جائے گا۔
اس کے بعد آپ اپنے انویسٹر والٹ سے اپنی پُوری رقم (کمیشن منفی کر کے) AML پالیسی کے مطابق اپنے بنک یا پیمنٹ کے ذریعے میں ودڈرا کروا سکتے ہیں۔
خلاصہ
خواہ آپ اپنی سرمایہ کاری کا کچھ حصّہ نکلوانا چاہیں یا ٹریڈر کو کاپی کرنے کا عمل مکمل طور پر روکنا چاہیں، طریقۂ کار سادہ ہے اور اپنے انویسٹر ایریا میں سے اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ بس یہ یاد رکھیں کہ ودڈرا کے لیے دستیاب رقم کا انحصار ایکٹو ٹریڈز اور کم سے کم سرمایہ کاری کے قوانین پر ہو سکتا ہے۔ انویسٹر والٹ میں فنڈز آ جانے کے بعد آپJustMarkets AML پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انھیں ودڈرا کروا سکتے ہیں۔