ہماری کاپی ٹریڈنگ سروس کے استعمال کے دوران انویسٹرز کو جو مختلف قسم کے اسٹیٹس نظر آئیں گے ان کے حوالے سے یہ آرٹیکل مدد فراہم کرے گا۔ ہر ایک اسٹیٹس کو سمجھنا، سرمایہ کاری کو مؤثر انداز میں مینیج کرنے اور اپنی کاپی ٹریڈنگ سرگرمی پر پُورا کنٹرول یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔
انویسٹر کے کاپی کرنے کے پراسیس کے بارے میں
انویسٹرز اپنی مرضی کے مطابق ٹریڈز کاپی کر سکتے ہیں۔ کاپی کرنے کا عمل خود کار طور پر ہو جاتا ہے، کاپی کرنے کا عمل سیٹ کرنے کے بعد انویسٹرز کو فعال طور پر ٹریڈز مینیج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
انویسٹر ایریا میں انویسٹرز، اپنی تمام موجودہ انویسٹمنٹس کو مانیٹر کر سکتے ہیں، کاپی کیے گئے ٹریڈرز کی لسٹ دیکھ سکتے ہیں اور ہر ایک انویسٹمنٹ کے تفصیلی اعدادوشمار تک رسائی پا سکتے ہیں۔
انویسٹر کے کاپی کرنے کے اسٹیٹس کیا ہیں
انویسٹرز جن ٹریڈرز کو کاپی کر رہے ہیں ان سے آگے درج ذیل اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں:
1. نو اسٹیٹس (ایکٹو کاپیئنگ)
- اگر ٹریڈر کے نِک نیم کے آگے کوئی لیبل نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ انویسٹمنٹ ایکٹو ہے اور خودکار طور پر کاپی کرنے کا عمل جاری ہے۔
2. آن ہولڈ
- اگر کسی انویسٹمنٹ کی ایکوئٹی زیرو پر پہنچ جائے تو اسے آن ہولڈ مارک کیا جاتا ہے۔
- انویسٹر خودکار طور پر ٹریڈر سے اَن سبسکرائب نہیں ہوتا۔
- دستیاب آپشنز:
- کاپی کرنے کا عمل جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز ڈپازٹ کروائیں۔
- مینوئل طور پر ٹریڈر کو کاپی کرنا بند کر دیں۔
3. کاپی کرنے کا عمل روکنا (اسٹاپنگ)
- جب کوئی انویسٹر "کاپی کرنا روک دیں" پر کلک کرتا ہے تو اسٹیٹس تبدیل ہو کر 'رک رہا ہے' ہو جاتا ہے۔
- یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ سسٹم تمام اوپن ٹریڈز کو کلوز کرنے اور باقی ماندہ فنڈز کو انویسٹر والٹ میں واپس ٹرانسفر کرنے کے پراسیس پر کام کر رہا ہے۔
4. روک دیا ہے (اسٹاپڈ)
- روک دیا ہے کے اسٹیٹس کا مطلب ہے کہ انویسٹر اس ٹریڈر کو اب کاپی نہیں کر رہا۔
- دو ممکنہ وجوہات:
- انویسٹر نے مینوئل طور پر کاپی کرنے کا عمل روک دیا ہے۔
- اسٹاپ آؤٹ (ناکافی مارجن کی وجہ سے ٹریڈز کی زبردستی کلوزنگ) کی وجہ سے کاپی کرنے کا عمل خود کار طور پر رُک گیا ہے۔
خلاصہ
کاپی ٹریڈنگ کے حوالے سے اپنی سرمایہ کاری کے اسٹیٹس کو سمجھنا، اپنی حکمتِ عملیوں پر کنٹرول اور بروقت فیصلہ سازی کے لیے اہم ہے۔ اگر انویسٹرز ہر اسٹیٹس کا مطلب سمجھتے ہوں تو وہ، فنڈز شامل کر کے، کاپی کرنے کا عمل روک کے یا محض اپنی سرمایہ کاری کو مزید باریکی سے مانیٹر کر کے، مناسب ردّعمل دے سکتے ہیں۔