پروفیشنل ٹریڈرز کو مؤثر انداز میں کاپی کرنے کا پہلا مرحلہ کم سے کم سرمایہ کاری کے طریقۂ کار کو سمجھنا ہے۔ یہ ایک ابتدائی شرط مقرر کرتا ہے کہ اگر کسی انویسٹر نے کسی ٹریڈر کو کاپی کرنا ہے تو اسے اس پر پورا اترنا چاہیے۔ ان رموز سے واقفیت دونوں فریقین کو مزید باخبر اور پُرمغز فیصلہ سازی میں معاونت کرتی ہے۔
ٹریڈرز کے لیے کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم
لیڈربورڈ پر موجود ہر ٹریڈر کی کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم خودکار طور پر سیٹ ہوتی ہے۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے ٹریڈر براہِ راست کنٹرول کر سکتے ہوں۔
ٹریڈرز کے لیے اہم قواعد:
- کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم خودکار طور پر اسائن ہوتی ہے – ٹریڈرز مینوئل طور پر اسے تبدیل نہیں کر سکتے۔
- یہ 25 USD سے کم نہیں ہو سکتی۔
- اس رقم کا انحصار کارکردگی کے پہلؤوں پر ہوتا ہے، جن میں شامل ہیں:
- حکمتِ عملی کا رِسک
- پرافٹ اور لاس (P&L)
- استعمال کردہ لیوریج
- بیلنس اور ایکوئٹی لیولز
- ایکٹو اور سابقہ ٹریڈز پر ڈراڈاؤن
JustMarkets ان عوامل کی بنیاد پر انٹرنل الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے دن میں ایک مرتبہ کم سے کم سرمایہ کاری کیلکولیٹ اور اَپ ڈیٹ کرتا ہے۔
انویسٹرز کے لیے کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم
انویسٹرز کے لیے کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط مختلف ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار منتخب کردہ کاپی موڈ پر ہوتا ہے۔
انویسٹرز کے لیے اہم قواعد:
- کاپی موڈ کم سے کم سرمایہ کاری پر اثرانداز ہوتا ہے:
- x2, x3 یا زائد کاپی موڈز کے استعمال سے سرمایہ کاری کے لیے درکار رقم بڑھ جائے گی۔
- x1 سے نیچے کے کاپی موڈ کے استعمال سے کم سے کم رقم میں کمی نہیں ہو گی – کم سے کم رقم کا اطلاق معمول کے مطابق ہو گا۔
- کم سے کم سرمایہ کاری کی زیریں حد بہرحال ہمیشہ 25 USD ہوتی ہے، موڈ خواہ کوئی بھی ہو۔
خلاصہ
کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط پوری ہونے پر ہی کسی ٹریڈر کو کاپی کرنے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ یہ ڈائنیمک ہوتی ہے، روزانہ تبدیل ہوتی ہے اور ٹریڈر کی کارکردگی پر منحصر ہوتی ہے۔
کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم ٹریڈرز اور انویسٹرز کے درمیان منصفانہ شرائط قائم رکھنے میں معاون ہوتی ہے۔ یہ کارکردگی کے اہم پہلؤوں کی عکاسی کرتی ہے جیسے کہ رِسک، ڈراڈاؤن اور حکمتِ عملی جو یقینی بناتا ہے کہ دونوں فریقین شفاف شرائط پر کام کریں۔ چوں کہ ٹریڈر کی کارکردگی کی بنیاد پر یہ رقم روزانہ اَپ ڈیٹ کی جاتی ہے لہٰذا کاپی کرنے سے پہلے لیڈربورڈ کو چیک کرنا بھی انتہائی اہم ہے۔