کاپی ٹریڈنگ میں انویسٹرز کے لیے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر کسی ٹریڈر کی حکمتِ عملی کو ٹیسٹ کرنے کا بہترین موقع آزمائشی مدّت ہوتا ہے۔ یہ فیچر ٹریڈرز اور انویسٹرز دونوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، ٹریڈرز مزید انویسٹرز کو راغب کر سکتے ہیں جب کہ انویسٹرز کچھ وقت کے لیے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر کسی ٹریڈر کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
آزمائشی مدّت سیٹ کرنا (برائے ٹریڈرز)
- ٹریڈرز اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ کاپی ٹریڈنگ سسٹم سے منسلک کرتے ہوئے آزمائشی مدّت کو فعال کر سکتے ہیں۔
- کمیشن سیٹنگز کے نیچے Enable Trial نامی ایک آپشن ہوتا ہے (ٹِک باکس)۔
- ٹریڈرز، ٹریڈر ایریا اکاؤنٹ سیٹنگز کے ذریعے بعد میں کسی بھی وقت اس سیٹنگ کو اَپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
آزمائشی مدّت کے فوائد
برائے ٹریڈرز:
- حکمتِ عملی آزمانے کے لیے مزید انویسٹرز کو راغب کرنے کے مواقعوں میں اضافہ کرتی ہے۔
- اگر انویسٹرز Trial Period کا فلٹر اپلائی کرتے ہیں تو ٹرائل آفر کرنے والے ٹریڈرز Leaderboard پر ایک اسپیشل سیکشن میں دکھائے جائیں گے۔
برائے انویسٹرز:
- انویسٹرز کمیشن ادا کیے بغیر 7 دن کے لیے ٹریڈر کو کاپی کر سکتے ہیں۔
- یہ طویل مدّتی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے قبل کمیشن کے بغیر ٹریڈر کی حکمتِ عملی ٹیسٹ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
خلاصہ
کاپی ٹریڈنگ میں آزمائشی مدّت یا ٹرائل پیریڈ ٹریڈرز اور انویسٹرز کو اہم فائدہ آفر کرتی ہے۔ ٹرائل پیریڈ/آزمائشی مدّت کے طریقۂ کار کو سمجھنے سے دونوں فریقین کو کاپی ٹریڈنگ کے ماحول میں مزید باخبر اور پُراعتماد فیصلے کرنے میں معاونت ملتی ہے۔