JustMarkets کاپی ٹریڈنگ میں کاپی موڈ ایک ایسا فیچر ہے جس کی بدولت انویسٹرز منتخب کر سکتے ہیں کہ وہ ٹریڈر کی حکمتِ عملی سے کتنا والیم کاپی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لچکدار ٹُول اپنے ٹریڈنگ کے مقاصد اور خطرہ مول لینے کی سکت کے مطابق اپنی انویسٹمنٹ کرنے کے لیے بہترین ہے۔
انویسٹرز پہلے سے سیٹ کیے گئے آپشنز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جیسے کہ:
- مساوی (x1)
- دو گنا (x2)
- تین گنا (x3)
- کسٹم موڈ (0.01 اور 9999 کے درمیان کوئی بھی ویلیو)
منتخب کردہ کاپی موڈ اس بات کا تعیّن کرتا ہے کہ ٹریڈر کا کتنا والیم کاپی کیا گیا ہے، انویسٹمنٹ کی رقم کو اسی حساب سے ضرب دی جاتی ہے۔
کاپی موڈ کس طرح کام کرتا ہے؟
کاپی موڈ کا انتخاب کرتے ہوئے سسٹم اس موڈ کے لیے درکار کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم دکھاتا ہے۔
- ملٹی پلائر جتنا زیادہ ہو گا آپ ٹریڈر سے اتنا ہی زیادہ والیم کاپی کریں گے۔
- اگر x1 سے کم کسٹم کاپی موڈ کا استعمال کر رہے ہوں تو کاپی کردہ والیم 0.01 لاٹس سے کم نہیں ہو سکتا اور کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط پھر بھی لاگو ہو گی۔
اس کی وجہ سے انویسٹرز پلیٹ فارم کی شرائط میں رہتے ہوئے اپنے خطرے کی سطح کو کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔
کاپی موڈ کی مثالیں
فرض کریں کہ ٹریڈر کے لیے کم سے کم سرمایہ کاری $25 ہے:
- مساوی (x1):
- کم سے کم سرمایہ کاری $25
- ٹریڈر کے آرڈر والیم کے برابر کاپی کرتا ہے
- ٹریڈر 0.10 لاٹس اوپن کرتا ہے > انویسٹرز 0.10 لاٹس کاپی کرتے ہیں
- دو گنا (x2):
- کم سے کم سرمایہ کاری $50
- ٹریڈر کے آرڈر والیم کے 2x (دوگنا) کاپی کرتا ہے
- ٹریڈر 0.10 لاٹس اوپن کرتا ہے > انویسٹرز 0.20 لاٹس کاپی کرتے ہیں
- تین گنا (x3):
- کم سے کم سرمایہ کاری $75
- ٹریڈر کے آرڈر والیم کے 3x (تین گنا) کاپی کرتا ہے
- ٹریڈر 0.10 لاٹس اوپن کرتا ہے > انویسٹرز 0.30 لاٹس کاپی کرتے ہیں
x1 سے کم کسٹم موڈ کے لیے (مثلاً 0.01x-0.99x):
- اگر کوئی انویسٹر 0.01x کاپی موڈ منتخب کرتا ہے اور ٹریڈر 2.00 لاٹ اوپن کرتا ہے تو انویسٹر کاپی کرے گا: 0.01 x 2.00 = 0.02 لاٹس
- اگر ٹریڈر 0.01 لاٹ اوپن کرتا ہے تو سسٹم 0.01 لاٹ کی ٹریڈ کے ممکنہ کم سے کم کو راؤنڈ ڈاؤن کر دیتا ہے۔
کاپیئنگ موڈ کو تبدیل کرنے کا طریقہ
آپ کسی بھی وقت ایکٹو انویسٹمنٹ کے کاپی موڈ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
مراحل:
- اپنے انویسٹر ایریا پر جائیں۔
- آپ جس ٹریڈر کو ابھی کاپی کر رہے ہیں اسے سلیکٹ کریں۔
- حکمتِ عملی سے آگے موجود تین ڈاٹ والے مینیو پر کلک کریں۔
- "کاپی موڈ تبدیل کریں" پر کلک کریں۔
- آپ نے جو نیا موڈ اپلائی کرنا ہے وہ سلیکٹ کریں۔
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں:
- نئے کاپی موڈ کا اطلاق صرف نئی ٹریڈز پر ہوتا ہے۔
- موجودہ ٹریڈز پر سابقہ کاپی موڈ کا ہی اطلاق ہوتا ہے۔
- اگر آپ x2 (دو گنا) یا اس سے زائد کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ کم سے کم سرمایہ کاری کی شرط پر پورے اترتے ہیں یا پھر آپ کو مزید ڈپازٹ کروانے کا کہا جائے گا۔
خلاصہ
کاپی موڈ انویسٹرز کو ٹریڈر کے والیم کو قریب سے فالو کرنے کو ایڈجسٹ کر کے اپنے خطرہ مول لینے کو کنٹرول کرنے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ خواہ آپ مستحکم بہتری چاہتے ہوں یا زائد منافع، ایسا موڈ منتخب کریں جو دستیاب سرمایہ کاری اور خطرہ مول لینے کی اپنی سہولت کے مطابق موزوں ہو۔