اس آرٹیکل میں آپ سیکھیں گے کہ لیڈربورڈ پر خود کو بہترین طریقے سے ظاہر کرنے اور نئے انویسٹرز راغب کرنے کے لیے ٹریڈرز کیسے اپنے کاپی ٹریڈنگ پروفائل کی سیٹنگز مینیج اور اَپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ سیٹنگز کو درست طریقے سے مینیج کرنے سے ممکنہ انویسٹرز کے ساتھ واضح بات چیت اور اپنے کاپی ٹریڈنگ تجربے پر پورا کنٹرول یقینی ہو جاتا ہے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ منسلک کرتے ہوئے معلومات کی فراہمی
JustMarkets کاپی ٹریڈنگ سروس کے ساتھ ابتدائی طور پر کوئی ٹریڈنگ اکاؤنٹ منسلک کرتے ہوئے ٹریڈر درج ذیل معلومات فراہم کر سکتا ہے:
- پروفائل فوٹو
- نِک نیم (تمام اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی بار سیٹ کیا جاتا ہے اور مینوئل طور پر تبدیل نہیں کیا جا سکتا)۔
- کمیشن ریٹ (0٪ سے 50٪ تک)
- آزمائشی مدّت فعال کرنا – اس کی بدولت نئے انویسٹرز پہلے 7 دن تک کمیشن ادا کیے بغیر ٹریڈز کاپی کر سکتے ہیں۔
- حکمتِ عملی کی تفصیل – اپنے ٹریڈنگ کے نقطۂ نظر کی وضاحت
- پبلک چیٹ سے لِنک – انویسٹرز کے ساتھ بات چیت کے لیے کسی سوشل میڈیا گروپ یا چینل کا اختیاری لِنک۔
یہ تمام معلومات لیڈربورڈ پر دکھائی جاتی ہے تا کہ کاپی کرنے کے لیے ٹریڈرز کے انتخاب میں انویسٹرز کی معاونت ہو سکے۔
ٹریڈر پروفائل سیٹنگز میں ترمیم کیسے کریں
اپنی سیٹنگز اَپ ڈیٹ کرنے کے لیے:
- ٹریڈر ایریا وزٹ کریں۔
- آپ نے جس ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ترمیم کرنی ہے اسے سلیکٹ کریں۔
- اکاؤنٹ سے آگے نیلے گیئر بٹن پر کلک کریں۔
- اب آپ درج ذیل میں ترمیم کر سکتے ہیں:
- اپنی تصویر اَپ لوڈ یا تبدیل کریں۔
- کمیشن پرسنٹیج میں ردّوبدل کریں۔
- آزمائشی مدّت فعال یا غیر فعال کریں۔
- حکمتِ عملی کی تفصیل اَپ ڈیٹ کریں۔
- پبلک چیٹ کا لِنک شامل کریں یا اس میں ترمیم کریں۔
- اگر ضروری ہو تو اکاؤنٹ کو کاپی ٹریڈنگ سیکشن سے نکال دیں۔
نوٹ: ترامیم کا اطلاق صرف نئے انویسٹرز پر ہو گا۔ موجودہ انویسٹرز جو پہلے سے آپ کی ٹریڈز کاپی کر رہے ہیں ان پر کسی قسم کی تبدیلی کے بغیر سابقہ شرائط کا اطلاق ہی ہو گا۔