سپورٹ فنڈ، تحفظ کی ایک اضافی پرت ہے جو ٹریڈنگ حکمت عملیاں کاپی کرتے ہوئے رِسک مینیج کرنے میں انویسٹرز کی معاونت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد مارکیٹ کی اچانک یا غیر متوقع موومنٹ کے دوران ایکٹو حکمتِ عملیوں کو برقرار رکھنا ہے تا کہ حکمت عملی کو بہتری لانے کے لیے وقت مل سکے اور پوزیشنوں کو غیر ضروری طور پر کلوز کرنے سے بچا جا سکے۔
سپورٹ فنڈز اختیاری ہوتے ہیں اور ٹریڈر کی حکمتِ عملی کو صرف ابتدائی طور پر کاپی کرتے ہوئے شامل کیے جا سکتے ہیں۔
کتنے سپورٹ فنڈز شامل کرنے چاہیئیں؟
کم سے کم سرمایہ کاری کی رقم کے کم از کم 40٪ سپورٹ فنڈ کی رقم کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
سپورٹ فنڈز شامل کرتے ہوئے انویسٹرز کو رقم کے مطابق ایک رِسک میسج نظر آئے گا:
- 0%-19% - سرخ میسج۔ زائد رِسک کی نشاندہی کرتا ہے۔ ممکن ہے کہ وولیٹیلٹی کے دوران یہ فنڈز سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے کافی نہ ہوں۔
- 20%-39% - زرد میسج۔ درمیانے رِسک کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ فنڈز جزوی تحفظ فراہم کرتے ہیں لیکن ممکن ہے کہ مارکیٹ کے تیز اُتار چڑھاؤ میں مکمل تحفظ فراہم نہ کریں۔
- 40% یا زائد – سبز میسج۔ ظاہر کرتا ہے کہ سپورٹ فنڈ کا تجویز کردہ لیول شامل کیا گیا ہے جو مارکیٹ کے اُتار چڑھاؤ کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کرتا ہے۔
سپورٹ فنڈز کے ہونے سے وولیٹیلیٹی کے دوران قبل از وقت اسٹاپ آؤٹ کے رِسک کو کم کرنے میں معاونت ملتی ہے جس سے بہتر طویل مدّتی کارکردگی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
انویسٹر ایریا میں "آن ہولڈ" کا کیا مطلب ہے؟
اگر انویسٹمنٹ کی ایکوئٹی زیرو ہو جائے تو "آن ہولڈ" اسٹیٹس ظاہر ہو جائے گا۔
اس اسٹیٹس کا مطلب ہے:
- انویسٹر، ٹریڈر سے خودکار طور پر اَن سبسکرائب نہیں ہوا ہے۔
- انویسٹر کے پاس دو آپشنز ہیں:
- ٹریڈر کو کاپی کرنا جاری رکھنے کے لیے اضافی فنڈز ڈپازٹ کروائیں۔
- حکمتِ عملی کو مکمل طور پر کاپی کرنا روک دیں۔
اس اسٹیٹس کی بدولت انویسٹرز فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا انھیں یقین ہے کہ یہ حکمتِ عملی ممکنہ طور پر ریکور کرے گی یا وہ ایگزٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
مثال: سپورٹ فنڈ کیوں اہم ہے
فرض کریں کہ ایک انویسٹر کسی ٹریڈر کو کاپی کرنے کے لیے $100 ڈپازٹ کرواتا ہے۔
- اگر ٹریڈر کی حکمتِ عملی کو عارضی طور پر مارکیٹ ڈراڈاؤن کا سامنا ہوتا ہے اور انویسٹر کے پاس سپورٹ فنڈ نہ ہو تو ایکوئٹی زیرو پر پہنچ سکتی ہے اور انویسٹمنٹ کو "آن ہولڈ" کر دیا جائے گا۔
- تب انویسٹر کو لازمی یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے: مزید فنڈز شامل کرے یا کاپی کرنا روک دے۔
اب فرض کریں کہ وہی انویسٹر $40 بطور سپورٹ فنڈز شامل کرتا ہے (جو انویسٹمنٹ کا 40٪ ہے)۔
- اگر مارکیٹ گرتی ہے تو سپورٹ فنڈز خسارہ کور کر سکتا ہے جس سے پوزیشن اوپن رہ سکتی ہے۔
- اگر مارکیٹ بعد میں ریکور کرتی ہے تو انویسٹر غیر ضروری خساروں سے بچ سکتا ہے بلکہ منافع بھی کما سکتا ہے۔
سپورٹ فنڈ ایک بفر کے طور پر کام کرتا ہے جس سے زائد اُتار چڑھاؤ کے حالات میں انویسٹرز کو مزید لچک اور ریکوری کے لیے وقت ملتا ہے۔