کاپی ٹریڈنگ سروس کے ٹریڈر ایریا میں ٹریڈرز اپنے منسلک ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور کارکردگی کے اہم پہلؤوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ وہ اپنے کاپی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو بہتر طور پر مینیج کرنے کے لیے کمیشنز اور انویسٹر کی سرگرمی کے بارے میں تفصیلی معلومات کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ مزید نفع بخش انویسٹر تعلق بنانے کے لیے آپ جو تمام تر تفصیلات ٹریک کر سکتے ہیں اس کے بارے میں جاننے کے لیے مزید پڑھیں۔
ٹریڈر ایریا میں اسٹیٹسٹکس کا جائزہ
ٹریڈرز ہماری کاپی ٹریڈنگ سروس کے ساتھ پانچ ٹریڈنگ اکاؤنٹس تک منسلک کر سکتے ہیں۔ ٹریڈر ایریا میں، کارکردگی کے اہم پہلؤوں کے ساتھ ساتھ تمام منسلک ٹریڈنگ اکاؤنٹس دکھائے جاتے ہیں۔
ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ درج ذیل معلومات دکھاتا ہے:
- فوٹو، نِک نیم، مہارت، MT4 اکاؤنٹ نمبر – بنیادی شناختی تفصیلات۔
- گین (٪) – منافعے اور خسارے کی بنیاد پر اکاؤنٹ ایکوئٹی میں ہونے والی مجموعی پرسنٹیج کی تبدیلی۔
- منافع – ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر کمایا جانے والا کُل منافع USD میں۔
- فلوٹنگ پرافٹ – موجودہ ممکنہ منافع یا خسارہ، بشمول اوپن پوزیشنز۔
- انویسٹرز – اس وقت ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو کاپی کرنے والے انویسٹرز کی تعداد۔
- کمیشن – ٹریڈر کی طرف سے انویسٹرز کے لیے سیٹ کی گئی کمیشن پرسنٹیج۔
- رِسک اسکور – اکاؤنٹ کے ٹریڈنگ رِسک کی عکاسی کرنے کے لیے کیلکولیٹ کیا گیا اسکور۔
اکاؤنٹ کی تفصیلی اسٹیٹسٹکس
کوئی مخصوص ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کرنے سے ٹریڈر کو اکاؤنٹ اسٹیٹسٹکس پیج پر ڈائریکٹ کر دیا جاتا ہے جہاں کارکردگی کا مزید تفصیلی ڈیٹا فراہم کیا جاتا ہے، بشمول:
1. مختصر جائزہ
مین ٹریڈر ایریا میں دکھائے گئے خلاصے سے ملتا جلتا خلاصہ، جو دکھاتا ہے:
- فوٹو، نِک نیم، مہارت، MT4 اکاؤنٹ نمبر۔
- گین (٪)۔
- منافع (USD)۔
- فلوٹنگ پرافٹ۔
- انویسٹرز کی تعداد۔
- کمیشن پرسنٹیج۔
- رِسک اسکور۔
2. کمیشن کی تفصیلات
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو کاپی کرنے والے انویسٹرز سے حاصل ہونے والے کُل کمیشن کے حوالے سے معلومات۔
3. ٹریڈنگ سمری
ٹریڈنگ کارکردگی کی اہم ریشوز:
- پرافٹ فیکٹر – کُل منافعے کو کُل خسارے سے تقسیم کر کے نکالا جاتا ہے۔
- پرافٹ / لاس ریشو – کُل منافعوں اور خساروں کے درمیانی موازنہ۔
- بائے / سیل ریشو – بائے ٹریڈز بمقابلہ سیل ٹریڈز کی پرسنٹیج۔
4. اکاؤنٹ کی تفصیلات
اضافی فائننشل معلومات:
- ایکوئٹی۔
- بیلنس۔
- کریڈٹ۔
- روزانہ ایوریج منافع/خساہ۔
- ماہانہ ایوریج منافع/خسارہ۔
- لیوریج جو اکاؤنٹ پر استعمال ہوئی ہو۔
5. پرافٹ چارٹ
وقت کے ساتھ ساتھ مجموعی منافع ظاہر کرنے والا وژوئل گراف۔
6. ہسٹری
درج ذیل کی تفصیلی فہرست:
- اوپن کردہ اور کلوز کردہ ٹریڈز۔
- بیلنس آپریشنز (جیسا کہ ڈپازٹس، ودڈرالز اور کمیشن ٹرانزیکشنز)۔
خلاصہ
ٹریڈر ایریا میں ٹریڈر کی کاپی ٹریڈنگ کارکردگی کے حوالے سے تمام ضروری تفصیلات اور مکمل شفّافیت فراہم کی جاتی ہے۔ ٹریڈرز، ٹریڈنگ کے نتائج، انویسٹر کی شمولیت اور حاصل ہونے والے کمیشن کو بآسانی مانیٹر کر سکتے ہیں جس سے انھیں کاپی ٹریڈنگ میں اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے۔