رِسک اسکور وہ اہم پہلو ہے جو سرمایہ کاروں کو JustMarkets کاپی ٹریڈنگ سسٹم میں ٹریڈر کی حکمت عملی سے وابستہ خطرے کی سطح کا اندازہ لگانے میں مدد کرتا ہے۔ کیوں کہ یہ انویسٹرز کو ٹریڈر کے منافعے کے ساتھ ساتھ دیگر پہلؤوں کا جائزہ لینے کے قابل بناتا ہے اس لیے یہ باخبر سرمایہ کاری کے فیصلے کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ اسکور صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ خطرہ برداشت کرنے کی سکت، خواہ وہ استحکام، متوازن بہتری یا جارحانہ ٹریڈنگ کے ذریعے زیادہ منافع کا مقصد ہو، کے مطابق ٹریڈرز کو فلٹر کر کے انتخاب کر سکیں۔ رسک اسکور لیڈر بورڈ پر موجود تمام صارفین کو نظر آتا ہے اور تازہ ترین ٹریڈنگ کے انداز کی عکاسی کرنے کے لیے اسے روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
رِسک اسکور کیسے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے؟
- ٹریڈر کے ٹریڈنگ کے انداز، منافعے اور مجموعی حکمتِ عملی کی بنیاد پر سسٹم کی طرف سے رِسک اسکور خودکار طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
- یہ اسکور روزانہ (GMT+3) کے مطابق 03:00 بجے اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
- کاپی ٹریڈنگ کارکردگی کا ڈیٹا ہر 10 منٹ بعد اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے لیکن رِسک ریٹنگ روزانہ کے اَپ ڈیٹ سائیکل کے مطابق اَپ ڈیٹ ہوتی ہے۔
- یہ اسکور 1 سے 10 کے درمیان ہوتا ہے، زیادہ اسکور کا مطلب ٹریڈنگ کا زیادہ رِسک ہوتا ہے۔
رِسک اسکور لیولز اور ان کا مطلب
لو رِسک (1-3) – سبز
- ٹریڈرز مستحکم، طویل مدّتی حکمتِ عملیوں پر عمل کرتے ہیں۔
- وہ تیز اُتار چڑھاؤ، جیسا کہ بڑی خبروں کی ریلیز کے دوران ٹریڈنگ سے اجتناب کرتے ہیں۔
- ٹریڈ کے والیم اکاؤنٹ بیلنس سے نسبتاً کم رکھے جاتے ہیں۔
- ایسے انویسٹرز کے لیے بہترین ہے جو استحکام اور کم سے کم ڈراڈاؤن کے خواہاں ہیں۔
درمیانہ رِسک (4-7) – زرد
- درمیانے رِسک اور ڈراڈاؤن کے ساتھ متوازن حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
- ٹریڈرز عموماً اوسط ٹریڈ والیم استعمال کرتے ہیں۔
- ڈپازٹ فنڈز کا درمیانہ استعمال کیا جاتا ہے۔
- ایسے انویسٹرز کے لیے موزوں ہے جو کنٹرولڈ رِسک کے ساتھ بہتری کے خواہاں ہیں۔
زائد رِسک (8-10) – سرخ
- ٹریڈنگ کے لیے جارحانہ نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔
- ہائی ڈپازٹ لوڈ اور زائد وولیٹیلٹی کے دوران زیادہ ٹریڈنگ ہوتی ہے۔
- اکثر اوقات ٹریڈنگ حکمتِ عملی کی پابندی سختی سے نہیں کی جاتی۔
- ایسے انویسٹرز کے لیے موزوں ہے جنھیں بڑے منافعوں کے حصول کے لیے زائد وولیٹیلیٹی اور ممکنہ ڈراڈاؤن سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
خلاصہ
رِسک اسکور ایک انتہائی اہم ٹُول ہے جو قابلِ قبول رِسک لیول کے ساتھ ممکنہ منافعے کو بیلنس کرنے میں انویسٹرز کی معاونت کرتا ہے۔ کسی ٹریڈر کو فالو کرنے کے لیے منتخب کرتے ہوئے ہم تجویز کرتے ہیں کہ اس کے منافعے کے ساتھ ساتھ رِسک اسکور کو بھی مدِنظر رکھیں تا کہ آپ اپنے سرمایہ کاری کے مقاصد کے مطابق ٹریڈر کا انتخاب کر سکیں۔
ایک سادہ سی گائیڈ:
- مستحکم، روایتی سرمایہ کاری کے لیے کم رِسک والے ٹریڈرز کا انتخاب کریں۔
- متوازن بہتری کے نقطۂ نظر سے درمیانے رِسک والے ٹریڈرز کا انتخاب کریں۔
- اگر آپ زائد ممکنہ منافعے اور رِسک کے ساتھ جارحانہ حکمتِ عملیوں کے لیے تیار ہوں تو زائد رِسک والے ٹریڈرز کو فالو کریں۔