کاپی ٹریڈنگ میں کوئی حکمتِ عملی کاپی کرنے سے پہلے ٹریڈر کے پروفائل کا جائزہ لینا اہم ہے۔ پروفائل میں اہم معلومات ہوتی ہیں جو ٹریڈر کے پسِ منظر، حکمتِ عملی، کارکردگی اور رِسک لیول وغیرہ کا تجزیہ کرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے – سرمایہ کاری کا باخبر فیصلہ کرنے کے لیے یہ سب انتہائی اہم ہیں۔
بنیادی معلومات
- ٹریڈر کا نام، پروفائل فوٹو اور ملک کا جھنڈا: یہ عناصر ٹریڈر کی فوری بصری شناخت فراہم کرتے ہیں۔
- حکمتِ عملی کی تفصیل: یہ ٹریڈر کی طرف سے تحریر کردہ ذاتی سمری ہوتی ہے جس میں ان کی انویسٹمنٹ کا فلسفہ، ٹریڈنگ کے مقاصد اور ان کی حکمتِ عملی میں استعمال کی جانے والی مجموعی سوچ کی وضاحت کی جاتی ہے۔
- ٹریڈر کی مہارت کا رینک: ٹریڈنگ والیم، کُل سرمایہ کاری اور پلیٹ فارم پر موجودگی کے دورانیے کی بنیاد پر پلیٹ فارم پر ٹریڈر کے تجربے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس میں یہ لیول ہوتے ہیں:
- نوآموز
- تجربہ کار
- ایڈوانسڈ
- پروفیشنل
- ایکسپرٹ
- رِسک اسکور: ٹریڈر کی حکمتِ عملی کے رِسک اسکور کو ظاہر کرتا ہے، یہ 1 سے 10 کے درمیان ہوتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے رِسک اسکور نامی آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں۔
- کمیشن ریٹ: آپ کی سرمایہ کاری سے ٹریڈر جو منافع کماتا ہے اس کی پرسنٹیج۔ تفصیلات کے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں: ٹریڈر کا کمیشن۔
- ہمارے ساتھ: یہ ظاہر کرتا ہے کہ ٹریڈر JustMarkets کاپی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کتنے عرصے سے استعمال کر رہا ہے۔
کاپی کرنا کیسے شروع کریں
- کاپی کرنا شروع کریں کا بٹن: ٹریڈر کے پروفائل فوٹو اور نام کے نیچے دیا گیا بٹن ہوتا ہے۔ کاپی کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔
- آپ سے پوچھا جائے گا:
- کاپی موڈ کا انتخاب کریں (مساوی، دو گنا، تین گنا یا کسٹم)۔
- سرمایہ کاری کی رقم سیٹ کریں۔
- کم سے کم سرمایہ کاری: بٹن کے نیچے دکھائی جاتی ہے۔ حکمتِ عملی کو کاپی کرنے کے لیے یہ کم سے کم رقم درکار ہوتی ہے۔
کارکردگی
- گین: منتخب کردہ دورانیے میں منافعے یا خسارے کی کُل پرسنٹیج دکھاتا ہے۔
- انویسٹرز:
- بڑے نمبر: اس ٹریڈر کو کاپی کرنے والے انویسٹرز کی موجودہ کُل تعداد۔
- چھوٹے نمبر: منتخب کردہ دورانیے میں نئے سبسکرائبرز یا اَن سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد۔
- منافع اور خسارہ: مجموعی منافع یا خسارہ USD میں دکھاتا ہے۔
- پرافٹ چارٹ: وقت کے ساتھ ساتھ ٹریڈر کی کارکردگی کو ٹریک کرنے میں آپ کی معاونت کرنے والا وژوئل گراف۔
اکاؤنٹ کی تفصیلات
- فلوٹنگ پرافٹ: اوپن ٹریڈز سے ہونے والا موجودہ ممکنہ منافع یا خسارہ۔
- بیلنس: اوپن پوزیشنز کے نتائج کے بغیر ٹریڈر کے فنڈز۔
- کریڈٹ: اکاؤنٹ پر اطلاق ہونے والے کوئی بھی بونسز یا پرومو فنڈز۔
- لیوریج: ٹریڈر کے اکاؤنٹ پر سیٹ کیا گیا ٹریڈنگ لیوریج لیول۔
ہسٹری
- کلوز کردہ آرڈرز: تمام ایگزیکیوٹ کردہ اور مکمل کردہ ٹریڈز کی مکمل لسٹ۔
- اوپن آرڈرز: ٹریڈر کی موجودہ ایکٹو ٹریڈز کا ریئل ٹائم ویو۔
- بیلنس آپریشنز: ٹریڈر کے اکاؤنٹ پر ڈپازٹس اور ودڈرالز کی ہسٹری۔