اگر آپ انویسٹر بننا چاہتے ہیں اور کاپی ٹریڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو فالو کرنے کے لیے درست ٹریڈر کا انتخاب اہم ہوتا ہے۔ JustMarkets پر ٹریڈر کا انتخاب کرنے میں معاونت کے لیے گائیڈ ذیل میں فراہم کی گئی ہے۔
لیڈربورڈ دریافت کریں
JustMarkets کے ساتھ رجسٹر شدہ تمام ٹریڈرز JustMarkets لیڈربورڈ پر موجود ہیں۔ آپ اپنے لیے درست ٹریڈر تلاش کرنے کے لیے متعدد فلٹرز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
سارٹ کرنے کے فلٹرز استعمال کریں
1۔ رِسک اسکور:
- رِسک 1-3 (سبز): کم ترین رِسک۔ ٹریڈرز مستحکم، کم رِسک والی طویل مدّتی حکمتِ عملیوں کا استعمال کرتے ہیں اور بڑے والیم میں یا زائد اُتار چڑھاؤ کے دوران ٹریڈنگ سے اجتناب کرتے ہیں۔
- رِسک 4-7 (پیلا): درمیانہ رِسک۔ ٹریڈرز اوسط ٹرانزیکشن والیمز کا استعمال کرتے ہوئے درمیانے درجے کے ڈراڈاؤن اور ڈپازٹ لوڈز کا استعمال کرتے ہیں۔
- رِسک 8-10 (لال): سب سے زائد رِسک۔ ٹریڈرز ہائی ڈپازٹ لوڈز، جارحانہ حکمتِ عملیوں کا استعمال کرتے ہیں اور مخصوص حکمتِ عملیوں پر عمل کیے بغیر عموماً خبروں کے دورانیے میں ٹریڈنگ کرتے ہیں۔
2۔ ٹاپ گینر: ٹریڈرز کو ان کی گین، نقصان کے مقابلے میں پرسنٹیج میں کُل منافع کے مطابق ترتیب دیتا ہے۔
3۔ سب سے زیادہ معروف: ٹریڈرز کو اس حساب سے ترتیب دیتا ہے جتنی بڑی تعداد میں انویسٹر انھیں کاپی کر رہے ہیں، زیادہ سے کم کی طرف۔
دورانیے کے حساب سے فلٹر کریں
آپ مختلف دورانیوں کے حساب سے ٹریڈر کی اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں:
- ہمیشہ۔
- 1 ہفتہ۔
- 1 ماہ۔
- 3 ماہ۔
- 6 ماہ۔
نِک نیم سے سرچ کریں
اگر آپ کے ذہن میں کوئی مخصوص ٹریڈر ہو تو اسے تلاش کرنے اور براہِ راست کاپی کرنے کے لیے سرچ کے خانے میں اس کا نِک نیم درج کریں۔
کم سے کم انویسٹمنٹ کی رقم کے حساب سے فلٹر کریں
اپنے بجٹ کے اندر اندر ٹریڈرز تلاش کرنے کے لیے اپنی انویسٹمنٹ کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رقم درج کریں۔
کم سے کم مہارت کے حساب سے فلٹر کریں
ہر ٹریڈر کی مہارت کو پانچ لیولز میں تقسیم کیا گیا ہے:
- نوآموز۔
- تجربہ کار۔
- ایڈوانسڈ۔
- پروفیشنل۔
- ایکسپرٹ (ماہر)۔
جب لیول حاصل کر لیا جاتا ہے تو یہ ٹریڈر کے اکاؤنٹ سے منسلک رہتا ہے۔
ٹرائل پیریڈ تلاش کریں
کچھ ٹریڈرز ٹرائل پیریڈ آفر کرتے ہیں جس کی بدولت آپ 7 دن کے لیے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر انھیں کاپی کر سکتے ہیں۔
ٹریڈر کے پروفائلز کا جائزہ لیں
ہر ٹریڈر کے پروفائل میں تفصیلی معلومات شامل ہوتی ہے:
1۔ ٹریڈر کا نِک نیم اور مہارت: ٹریڈر کا نام اور مہارت کا لیول دکھاتا ہے۔
2۔ کم سے کم انویسٹمنٹ کی رقم: JustMarkets کے انٹرنل لوگرتھم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ حکمتِ عملی کی بنیاد پر خودکار طور پر سیٹ ہو جاتی ہے۔
3۔ رِسک اسکور، ایکوئٹی اور کمیشن: ٹریڈر کا رِسک اسکور، ایکوئٹی اور سیٹ کیا گیا کمیشن دکھاتا ہے۔
4۔ اسٹیٹسٹکس ٹائٹل: اس میں ٹریڈر کی کامیابی کے میٹرکس شامل ہوتے ہیں:
- گین پرسنٹیج۔
- موجودہ انویسٹرز کی تعداد۔
- منتخب کردہ عرصے کے لیے منافع اور نقصان (1 ہفتہ، 1 ماہ، 3 ماہ، 6 ماہ، ہمیشہ)۔
5۔ پروفائل چارٹ: روزانہ کے منافع کے اسٹیٹس کی وژوئل نمائندگی۔
6۔ اکاؤنٹ کی تفصیلات:
فلوٹنگ پرافٹ: ٹریڈر کے اکاؤنٹ پر تمام موجودہ اوپن پوزیشنز سے کُل منافع۔
بیلنس: اوپن آرڈرز کے بغیر ٹریڈر کے فنڈز۔
کریڈٹ: اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیے جانے والے فنڈز جیسے کہ ڈپازٹ بونسز یا پرومو کوڈز۔
لیوریج: ٹریڈر کے اکاؤنٹ پر لیوریج کا موجودہ لیول۔
7۔ ہسٹری ٹیب: ٹریڈر کے موجودہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر کلوز کردہ ٹریڈز، اوپن ٹریڈز اور تمام بیلنس آپریشنز کی ٹریڈنگ ہسٹری دیکھیں۔
ڈیمو اکاؤنٹس کے ساتھ پریکٹس کریں
پریکٹس کے لیے JustMarkets مفت اور بلا تحدید ڈیمو اکاؤنٹس آفر کرتا ہے۔ ہمارے پلیٹ فارم سے شناسائی اور رِسک-فری ماحول میں اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں ٹیسٹ کرنے کے لیے ڈیمو اکاؤنٹس بہترین ذریعہ ہیں۔ مزید معلومات کے لیے یہ آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں ڈیمو اکاؤنٹ کیسے کام کرتا ہے؟