اگر آپ ایک پروفیشنل ٹریڈر ہیں تو آپ کلائنٹس کو اپنی ٹریڈز کاپی کرنے کی اجازت دے کر JustMarkets کاپی ٹریڈنگ فیچر کے ذریعے اضافی آمدن کما سکتے ہیں۔ یہ گائیڈ کاپی ٹریڈنگ میں ٹریڈر بننے کے مراحل پر روشنی ڈالے گی جس کی بدولت آپ اپنی ٹریڈنگ مہارت سے منافع کما سکتے ہیں۔
کاپی ٹریڈنگ میں ٹریڈر بننے کے مراحل
1۔ رجسٹر ہوں یا موجودہ پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔ نیا اکاؤنٹ رجسٹر کر کے یا JustMarkets پر اپنے موجودہ پرسنل ایریا میں لاگ اِن کر کے شروع کریں۔
2۔ کاپی ٹریڈنگ میں ٹریڈر ایریا تک رسائی پائیں:
- کاپی ٹریڈنگ سیکشن پر جائیں اور "ٹریڈر ایریا" پر کلک کریں۔
- اگر آپ کا MT4 اکاؤنٹ موجود نہیں ہے تو "اکاؤنٹ کھولیں" کے بٹن پر کلک کریں اور MT4 Pro یا MT4 Standard اکاؤنٹ کھولیں۔ (نوٹ: Cent اور Raw Spread اکاؤنٹس کاپی ٹریڈنگ کے لیے دستیاب نہیں۔)
3۔ اپنا اکاؤنٹ سیٹ کریں:
ٹریڈر ایریا میں، "اکاؤنٹ سیٹ کریں" پر کلک کریں۔ آپ کو کاپی ٹریڈنگ کے لیے اکاؤنٹ کنیکٹ کرنے کے لیے سیٹنگز پر لے جایا جائے گا۔ درج ذیل مراحل مکمل کریں:
- اکاؤنٹ منتخب کریں: ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے MT4 Pro یا MT4 Standard اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- نِک نیم تخلیق کریں: اپنی حکمتِ عملی کے لیے ایک منفرد نِک نیم درج کریں جو لیڈر بورڈ پر ظاہر ہو گا۔
- کمیشن کا سائز سیٹ کریں: اپنی ٹریڈز کاپی کرنے والے انویسٹرز سے آپ جتنی کمیشن پرسنٹیج کمانا چاہتے ہیں وہ درج کریں۔
- اپنی حکمتِ عملی بیان کریں: ممکنہ انویسٹرز کو راغب کرنے کے لیے اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملی کی تفصیل فراہم کریں۔
- اختیاری چیٹ لِنک: اگر آپ انویسٹرز کے ساتھ براہِ راست رابطہ رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی پبلک چیٹ کا لِنک شامل کریں۔
- سیٹ اَپ فائنل کریں: یہ پراسیس مکمل کرنے کے لیے "اکاؤنٹ سیٹ کریں" پر کلک کریں۔
4۔ تصدیق کا عمل پاس کریں۔ اگر آپ کا پروفائل ابھی تصدیق شدہ نہ ہو تو آپ کو تصدیق کا عمل مکمل کرنا ہو گا۔ نوٹ کریں کہ اگر آپ تصدیق شدہ نہ ہوں تو:
- غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس لیڈر بورڈ پر نہیں دکھائے جائیں گے۔
- آپ کاپی ٹریڈنگ کے لیے کنیکٹ کیے گئے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی سیٹنگ تبدیل کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
- تصدیق مکمل ہونے تک آپ کاپی ٹریڈنگ کے لیے نئے اکاؤنٹس سیٹ اور کنیکٹ نہیں کر سکیں گے۔
5۔ ٹریڈنگ شروع کریں:
- اپنے کنیکٹ کیے گئے کاپی ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازٹ کریں اور ٹریڈنگ شروع کریں۔
- جب آپ ٹریڈنگ شروع کریں گے تو آپ کا نِک نیم اور حکمتِ عملی لیڈر بورڈ پر دکھایا جائے گا، جس کی بدولت انویسٹرز آپ کی ٹریڈز کاپی کرنا شروع کر سکتے ہیں۔
نوٹ: انویسٹرز کے لیے سرمایہ کاری کی کم سے کم رقم ہمارے انٹرنل الگورتھم کی بنیاد پر خودکار طور پر سیٹ ہوتی ہے۔
شروع کرنے سے پہلے پریکٹس کریں
اگر آپ کاپی ٹریڈنگ میں ٹریڈر بننے سے پہلے ٹریڈنگ کی پریکٹس کرنا چاہتے ہیں تو آپ مفت ڈیمو اکاؤنٹ اوپن کر سکتے ہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹس بلاتحدید دستیاب ہوتے ہیں اور ان کی بدولت آپ رِسک فری ماحول میں اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہمارا یہ آرٹیکل چیک کریں ڈیمو اکاؤنٹ کیسے کام کرتا ہے؟