فاریکس ٹریڈنگ میں تمام فائننشل انسٹرومنٹس کی پرائسز دو اہم اعداد سے ظاہر کی جاتی ہیں: بڈ اور آسک پرائس۔ یہ وہ بنیادی پرائسز ہیں جن سے آپ کا کسی بھی اثاثے کی ٹریڈنگ کرتے وقت واسطہ پڑتا ہے، چاہے وہ کرنسی پیئرز ہوں کموڈٹیز ہوں یا انڈیسز۔ ٹریڈنگ میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ دونوں پرائسز کیسے کام کرتی ہیں۔
بڈ اور سک پرائس سے کیا مراد ہے؟
بڈ پرائس
بڈ پرائس وہ پرائس ہے جس پر کوئی ٹریڈر کرنسی پیئر بیچ سکتا ہے۔ یہ اس سب سے زیادہ پرائس کو ظاہر کرتی ہے جو کوئی خریدار ایک خاص وقت پر ادا کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بڈ پرائس ہمیشہ کوٹ کی آسک پرائس سے کم ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ EURUSD فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو بڈ پرائس کوٹ کی جائے گی۔
آسک پرائس
آسک پرائس وہ پرائس ہے جس پر کوئی ٹریڈر کرنسی پیئر خرید سکتا ہے۔ یہ وہ سب سے کم پرائس ہوتی ہے جس پر کوئی سیلر اثاثہ بیچنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ آسک پرائس ہمیشہ بڈ پرائس سے زیادہ ہوتی ہے اور فروخت کے مقابلے میںخریدنے کی لاگت ظاہر کرتی ہے۔ اگر آپ EURUSD خریدنا چاہتے ہیں تو آپ آسک پرائس ادا کریں گے۔
کوٹ کی مثالیں
یہ مثالیں بیان کرتی ہیں کہ کس طرح حقیقی ٹریڈنگ انسٹرومنٹس میں بڈ اور آسک پرائسز کوٹ کی جاتی ہیں:
- EURUSD - بڈ پرائس: 1.09563 / آسک پرائس: 1.09570؛
- XAUUSD - بڈ پرائس: 2378.33 / آسک پرائس: 2378.45؛
جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، آسک پرائس بڈ پرائس سے تھوڑی زیادہ ہے جس سے چھوٹا سا فرق پیدا ہوتا ہے جسے اسپریڈ کہتے ہیں۔
اسپریڈ: بڈ اور آسک کے درمیان فرق
بڈ اور آسک پرائسز کے درمیان فرق اسپریڈ کہلاتا ہے اور یہ ٹریڈنگ کی لاگت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسپریڈ مختلف ہو سکتا ہے اور اس کا انحصار مارکیٹ کے حالات، لیکوئیڈیٹی اور اس بروکر پر ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ ٹریڈنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ ٹائٹ اسپریڈز میں بڈ اور آسک کے درمیان فرق کم ہوتا ہے جو عام طور پر ٹریڈرز کے لیے زیادہ سازگار ہوتا ہے۔
اسپریڈز کے بارے میں اور یہ جاننے کے لیے کہ یہ آپ کی ٹریڈنگ کو کیسے متاثر کرتے ہیں ہمارا آرٹیکل اسپریڈ کیا ہے؟ پڑھیں۔
اضافی معلومات
اگر آپ اپنا ٹریڈنگ کا تجربہ بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے آرڈر کی مختلف اقسام کے ساتھ کام کرنے اور بہتر وزیبلٹی کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو کسٹمائز کرنے کے طریقوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ان مفید وسائل کو چیک کریں: