ٹریڈنگ میں اسپریڈ ایک بنیادی تصوّر ہے جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کی بڈ پرائس (وہ قیمت جس پر آپ سیل کر سکتے ہیں) اور آسک پرائس (وہ قیمت جس پر آپ بائے کر سکتے ہیں) کے درمیان فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، اسپریڈ، ٹریڈنگ کی لاگت ہے، اور اس کا انحصار مارکیٹ کے حالات اور اس بروکر پر ہوتا ہے جس کے ساتھ آپ ٹریڈنگ کرتے ہیں۔
JustMarkets اسپریڈ آفرنگز
JustMarkets پر ہم زیرو پِپس سے لو فلوٹنگ اسپریڈز فراہم کرتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے کلائنٹس کو ایسی مسابقتی ٹریڈنگ شرائط تک رسائی حاصل ہو جو منافعے میں اضافہ کر سکیں۔ اکاؤنٹ کی ہر قسم کے لیے عمومی اسپریڈز کے بارے میں جاننے کے لیے برائے مہربانی ہمارا معاہدے کی تفصیلات کا پیج وزٹ کریں۔
اسپریڈز کو متاثر کرنے والے عوامل
متعدد عناصر اسپریڈ کو متاثر کر سکتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
- مارکیٹ وولیٹیلٹی: مارکیٹ کی ہائی یا لو وولیٹیلٹی کے دوران زائد رِسک اور غیر یقینی صُورتحال کی وجہ سے اسپریڈز وسیع ہو سکتے ہیں۔
- نیوز ریلیز: بڑی اکنامک نیوز ریلیز اسپریڈ کے وسیع ہونے کا سبب ہو سکتی ہیں کیوں کہ مارکیٹ اس نئی معلومات پر ردِّ عمل دیتی ہے۔
- غیر متوقع معاشی ایونٹ: اچانک اور غیر متوقع ایونٹس اسپریڈز پر خاطر خواہ حد تک اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
- مارکیٹ کی اوپننگ یا کلوزنگ (ڈیلی رول اوور): مارکیٹ کی اوپننگ اور کلوزنگ کے دوران کم لیکوئڈیٹی کی وجہ سے اسپریڈز وسیع ہو سکتے ہیں۔
آنے والے ایسے نیوز ایونٹس کے بارے میں آگاہ رہنے کے لیے ہمارا معاشی کیلینڈر ملاحظہ فرمائیں جو اسپریڈ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
MetaTrader میں بالکل درست اسپریڈ کیسے چیک کریں؟
MetaTrader میں اسپریڈز پوائنٹس کی صُورت میں دکھائے جاتے ہیں اور آپ درج ذیل مراحل پر عمل کر کے یہ چیک کر سکتے ہیں:
ڈیسک ٹاپ MT4:
- MT4 میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں جانب مارکیٹ واچ ونڈو تلاش کریں (اگر یہ دکھائی نہ دے تو CTRL+M پریس کریں)۔
- کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں اور "اسپریڈ" سلیکٹ کریں۔
ویب ٹریڈر MT4:
- MT4 ویب ٹریڈر میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں جانب مارکیٹ واچ ونڈو تلاش کریں (ویو = < مارکیٹ واچ)۔
- کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں، کالمز پر جائیں اور "اسپریڈ" سلیکٹ کریں۔
ڈیسک ٹاپ MT5:
- MT5 میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں جانب مارکیٹ واچ ونڈو تلاش کریں (ویو = < مارکیٹ واچ)۔
- کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں، کالمز پر جائیں اور "اسپریڈ" سلیکٹ کریں۔
ویب ٹریڈر MT5:
- MT5 میں لاگ اِن کریں۔
- دائیں جانب سرچ کے خانے کے نیچے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی لسٹ تلاش کریں۔
- کسی بھی کالم پر رائٹ کلک کریں اور "اسپریڈ" سلیکٹ کریں۔
موبائل MT4/5:
- موبائل MT ایپ میں لاگ اِن کریں۔
- کوٹس پر جائیں۔
- آپ جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹس چیک کرنا چاہتے ہیں وہ شامل کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے نیچے اسپریڈز دکھائے جائیں گے۔
JustMarkets ٹریڈنگ ایپ:
- JustMarkets ٹریڈنگ ایپ میں داخل ہوں۔
- اپنے MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں سے کوئی ایک سلیکٹ کریں اور "ٹریڈ کریں" پر کلک کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں۔
- چارٹ اوپن ہو جائے گا آپ سیل اور بائے کے بٹنز کے نیچے اسپریڈ دیکھیں گے۔
اسپریڈز اور MetaTrader میں انھیں چیک کرنے کا طریقہ جاننے سے آپ اپنے ٹریڈنگ اخراجات کو بہتر طور پر مینیج کر سکتے ہیں اور ٹریڈنگ کے مزید باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔