خواہ آپ ڈیسک ٹاپ، موبائل یا ویب ٹریڈر پر میٹاٹریڈر 4 (MT4) یا میٹاٹریڈر 5 (MT5) استعمال کر رہے ہوں، یہ علم ہونا اپنے ٹریڈنگ ماحول کو اپنی ضروریات کے مطابق کسٹمائز کرنے کے قابل بناتا ہے کہ سمبلز کو کیسے شامل کرنا ہے یا ہٹانا ہے۔ یہ گائیڈ مختلف میٹاٹریڈر پلیٹ فارمز پر سمبلز شامل کرنے یا ہٹانے کے حوالے سے مرحلہ وار ہدایات فراہم کرتی ہے۔
MT4
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں۔
- "سمبلز" سلیکٹ کریں۔
- دکھائے گئے سمبلز گروپس کی لسٹ میں سے انتخاب کریں۔
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ شامل کرنے کے لیے اس پر کلک کریں اور "کلوز" پر کلک کریں۔
نوٹ: متبادل کے طور پر مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر دستیاب تمام سمبلز دیکھنے کے لیے "تمام دکھائیں" سلیکٹ کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
MT5
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں۔
- "سمبلز" سلیکٹ کریں۔
- دکھائے گئے سمبلز گروپس کی لسٹ میں سے انتخاب کریں یا سرچ کے خانے میں سمبل کا نام درج کریں۔
- انسٹرومنٹ پر کلک کریں اور "سمبل دکھائیں" سلیکٹ کریں۔ (اگر $ کا نشان پیلا ہو تو یہ سمبل مارکیٹ واچ میں شامل ہے)۔
نوٹ: متبادل کے طور پر مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر دستیاب تمام سمبلز دیکھنے کے لیے "تمام دکھائیں" سلیکٹ کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
MT4
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- اسکرین کے زیریں بائیں جانب کوٹس کے آئیکن کو ٹچ کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں + آئیکن کو ٹچ کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کا نام درج کر کے تلاش کریں یا گروپس کے سمبلز میں سے نیویگیٹ کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر ٹچ کریں اور یہ کوٹس کی لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- اسکرین کے زیریں بائیں جانب "کوٹس" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں "پینسل" آئیکن کو ٹچ کریں۔
- "بِن" آئیکن کو ٹچ کریں، آپ نے جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ڈیلیٹ کرنا ہے وہ سلیکٹ کریں، اور "بِن" آئیکن کو دوبارہ ٹچ کریں۔
MT5
انسٹرومنٹ شامل کریں (برائے اینڈرائیڈ):
- اسکرین کے زیریں بائیں جانب "کوٹس" کے آئیکن کو ٹچ کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں "+" آئیکن کو ٹچ کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کا نام درج کر کے تلاش کریں یا گروپس کے سمبلز میں سے نیویگیٹ کریں۔
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر ٹچ کریں اور یہ کوٹس کی لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔
انسٹرومنٹ شامل کریں (برائے iOS):
- "کوٹس" پر جائیں۔
- ٹریڈنگ کے لیے دستیاب انسٹرومنٹ گروپس کی لسٹ اوپن کرنے کے لیے سرچ بار پر ٹچ کریں۔
- آپ نے جو انسٹرومنٹ شامل کرنا ہے اس کے ساتھ موجود "+" آئیکن پر ٹچ کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- اسکرین کے زیریں بائیں جانب "کوٹس" آئیکن پر ٹچ کریں۔
- اوپری دائیں کونے میں "پینسل" آئیکن کو ٹچ کریں۔
- "بِن" آئیکن کو ٹچ کریں، آپ نے جو ٹریڈنگ انسٹرومنٹ ڈیلیٹ کرنا ہے وہ سلیکٹ کریں، اور "بِن" آئیکن کو دوبارہ ٹچ کریں۔
MT4
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- مارکیٹ واچ ونڈو پر رائٹ کلک کریں۔
- "سمبلز" سلیکٹ کریں۔
- دکھائے گئے سمبلز گروپس کی لسٹ میں سے انتخاب کریں۔
- انسٹرومنٹ کو شامل کرنے کے لیے اس پر ڈبل کلک کریں (اگر $ کا نشان پیلا ہو تو یہ سمبل مارکیٹ واچ میں شامل ہے)۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔
MT5
انسٹرومنٹ شامل کریں:
- دائیں جانب مینیو میں "سرچ" کے خانے پر کلک کریں۔
- دکھائے گئے سمبل گروپس کی لسٹ میں سے سلیکٹ کریں یا سمبل کا نام درج کریں۔
- انسٹرومنٹ شامل کرنے کے لیے اس کے ساتھ دیے گئے "+" کے بٹن پر کلک کریں۔
انسٹرومنٹ ہٹائیں:
- مارکیٹ واچ میں انسٹرومنٹ پر رائٹ کلک کریں۔
- "چھپائیں" پر کلک کریں۔