ٹریڈنگ کرتے ہوئے آپ کے نوٹس میں کبھی کبھی آ سکتا ہے کہ کچھ پیئرز گرے ہو گئے ہیں۔ عام طور پر یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ پیئرز نان-ٹریڈ ایبل پیئرز ہیں۔ آپ ان پیئرز کو مؤثر انداز میں ایسے مینیج کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی لاحقے کے بغیر یا .view کے لاحقے کے ساتھ ہلکے گرے رنگ میں کرنسی پیئرز دیکھیں تو یہ نان-ٹریڈ ایبل پیئرز ہیں۔ مغالطے سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ ان پیئرز کو چھپا دیں۔
یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنی واچ لسٹ میں ٹریڈ ایبل پیئرز شامل کریں۔ ٹریڈ ایبل پیئرز کے لاحقے یہ ہوتے ہیں (.c, .m, .s, .ecn)۔ یہ لاحقے خالصتاً ٹیکنیکل ہوتے ہیں اور ٹریڈنگ کے عمل پر اثرانداز نہیں ہوتے۔