یہ آرٹیکل مارجن کال اور اسٹاپ-آؤٹ لیولز، ان کے کام کے طریقے اور ذمّہ داری اور اعتماد کے ساتھ ٹریڈنگ میں آپ کی معاونت کے لیے JustMarkets پر سیٹ کی گئی مخصوص حدود کی وضاحت کرتا ہے۔
مارجن کال ایک اہم الرٹ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں موجود فنڈز کم سے کم لیول پر پہنچ رہے ہیں۔ اگر مارکیٹ آپ کی پوزیشن کے خلاف جائے تو آپ اسٹاپ-آؤٹ لیول پر پہنچ سکتے ہیں جہاں آپ کی کچھ یا تمام پوزیشنز خود کار طور پر کلوز ہو جائیں گی۔ یہ وارننگ تب جاری کی جاتی ہے جب آپ کے اکاؤنٹ کی ایکوئٹی آپ کی اوپن پوزیشنز کو برقرار رکھنے کے لیے درکار مارجن کی مخصوص پرسنٹیج تک گر جاتی ہے۔
JustMarkets اکاؤنٹس کے لیے، مارجن کال تب ٹرگر کی جاتی ہے جب مارجن لیول 40% تک گر جاتا ہے۔
نوٹ: جب کلائنٹس ڈپازٹ بونس کے ساتھ ٹریڈنگ کر رہے ہوں تو انھیں ٹریڈنگ ٹرمینل میں یہ نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوتا۔
اسٹاپ آؤٹ ایک خودکار سیفٹی میکانزم ہے جو اس وقت آپ کی کسی ایک یا تمام اوپن پوزیشنز کو کلوز کرتا ہے جب آپ کے اکاؤنٹ کی ایکوئٹی درکار مارجن کی مخصوص پرسنٹیج سے نیچے گر جاتی ہے۔ یہ پراسیس آپ کے اکاؤنٹ کو نیگیٹو بیلنس میں جانے سے بچاتا ہے۔
JustMarkets میں، سٹاپ آؤٹ (stop-out) ذیل کے لیولز پر سیٹ کیا گیا ہے:
| اکاؤنٹ کی قسم | Standard | Cent | Pro | Raw Spread |
| Stop Out لیول | 20% | 20% | 20% | 20% |
| اکاؤنٹ کی قسم | Standard | Cent | Pro | Raw Spread |
| Stop Out لیول | 20% | 20% | 20% | 20% |
اگر آپ کے اکاؤنٹ کا مارجن لیول بتائے گئے لیول پر یا اس سے نیچے گر جاتا ہے، تو سٹاپ آؤٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے، جس سے مزید نقصان سے بچنے کے لیے پوزیشنز بند کر دی جاتی ہیں۔
اگر مارجن کالز، اسٹاپ-آؤٹس، یا ٹریڈنگ سے متعلقہ دیگر مسائل کے حوالے سے آپ کچھ پوچھنا چاہیں تو ہماری سپورٹ ٹیم مدد کے لیے موجود ہے۔ معاونت کے لیے کسی بھی وقت بلاجھجک ہم سے رابطہ کریں۔