جب آپ اپنے JustMarkets اکاؤنٹ سے ودڈرال کی درخواست کرتے ہیں تو اپنی پراگریس کو ٹریک کرنا اہم ہوتا ہے۔ JustMarkets آپ کی ودڈرال کی درخواست کے اسٹیٹس کو مانیٹر کرنے کا آسان حل فراہم کرتی ہے۔
ٹرانزیکشن ہسٹری تک رسائی پائیں
آغاز کرنے کے لیے اپنے پرسنل ایریا میں ٹرانزیکشن ہسٹری سیکشن پر جائیں۔ آپ درج ذیل لِنک کا استعمال کرتے ہوئے اس تک براہِ راست رسائی پا سکتے ہیں۔
ودڈرال ٹرانزیکشنز کو فلٹر کریں (اختیاری)
ٹرانزیکشن ہسٹری کے اندر آپ ودڈرال کو بطور ٹرانزیکشن کی قسم منتخب کرنے سے دکھائی جانے والی ٹرانزیکشنز کو فلٹر کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام اختیاری ہے لیکن آپ کے ویو کو اسٹریم لائن کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔
ودڈرال کی درخواستوں کا جائزہ لیں
ٹرانزیکشن ہسٹری ٹیبل میں، آپ کی ودڈرال کی تمام درخواستیں تاریخ کے حساب سے ترتیب نزولی میں دکھائی جاتی ہیں۔ ودڈرال کی ہر ایک درخواست کا متعلقہ اسٹیٹس موجود ہو گا۔
ودڈرال کے اسٹیٹس کو سمجھیں
ودڈرال کے چار ممکنہ اسٹیٹس ہوتے ہیں:
- پینڈنگ/زیرِ التواء: یہ اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ودڈرال کی درخواست تخلیق کر دی گئی ہے اور ہماری ٹیم فی الوقت اسے پراسیس کر رہی ہے۔
- پراسیس شدہ: JustMarkets نے کامیابی سے آپ کی ودڈرال درخواست پراسیس کر دی ہے اور فنڈز پیمنٹ سسٹم کو بھیج دیے گئے ہیں۔
- مکمل: ودڈرال کو پیمنٹ سسٹم کی طرف سے پراسیس کر دیا گیا ہے۔ برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ یہ اسٹیٹس ضمانت نہیں دیتا کہ فنڈز آپ کے پیمنٹ اکاؤنٹ میں پہنچ چکے ہیں کیوں کہ ہر پیمنٹ سسٹم کا اپنا الگ ٹرانزیکشن ٹائم ہوتا ہے۔
- منسوخ شدہ: بدقسمتی سے ودڈرال کامیاب نہیں ہوئی۔ آپ منیجر کے کمنٹ دیکھنے کے لیے "تفصیلات" پر کلک کر سکتے ہیں اور منسوخی کی وجہ دیکھ سکتے ہیں۔
تمام ممکنہ حل دیکھنے کے لیے یہ پیج وزٹ کریں۔
نوٹ: جیسے ہی آپ کی ودڈرال مکمل ہوتی ہے ہم آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کریں گے۔ لہٰذا اَپ ڈیٹس چیک کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ہسٹری پیج کو بار بار ریفریش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
اضافی طور پر اس بات میں کوئی حیثیت نہیں کہ پے آؤٹس کی مجموعی اسپیڈ کو بہتر بنانے کے لیے ہمارا سسٹم کچھ ودڈرالز کو خود کار طور پر پراسیس کرتا ہے جس سے ہمارے کلائنٹس کے لیے بلاتعطّل تجربہ یقینی بنایا جاتا ہے۔