اس آرٹیکل میں آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے بنک کارڈ میں فنڈز ودڈرا کروانے کے محفوظ اور ایک سے زائد مراحل پر مبنی پراسیس کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ودڈرال پراسیس کا جائزہ
آپ کے فنڈز کی محفوظ اور بروقت ڈیلیوری یقینی بنانے کے لیے بنک کارڈز میں ودڈرالز کے دوران پراسیسنگ کے متعدد مراحل ہوتے ہیں۔ آپ کا تحفّظ ہماری ترجیح ہے اور آپ کے فنڈز ہینڈل کرنے کے حوالے سے ہم شفّافیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
- زیادہ تر ودڈرالز خودکار طور پر اور فوری طور پر پراسیس کی جاتی ہے۔
- تصدیق شدہ درخواست کو پھر فائنل پراسیسنگ کے لیے پیمنٹ سسٹم اور آپ کے کلائنٹ بنک کو بھیجا جاتا ہے۔
- فنڈز بھیجنے کے لیے مختلف طریقے (ڈائریکٹ پے آؤٹ یا ری فنڈ) استعمال کیے جا سکتے ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ پیمنٹ سسٹم کارڈ ٹرانزیکشنز کو کس طرح پراسیس کرتا ہے۔
نوٹ: پروسیسنگ کے عمومی اوقات کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ فرمائیں: JustMarkets پر اوسط ودڈرال پروسیسنگ ٹائم
بنک کارڈ ودڈرالز
جب آپ کوئی ودڈرال جمع کرواتے ہیں تو ہمارا سسٹم ایسا پراسیس استعمال کرتا ہے جو آپ کے فنڈز جلد از جلد موصول کرنے میں آپ کی معاونت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
کارڈ ودڈرال پراسیس
- آپ کی ودڈرال کی درخواست جمع کروانے اور منظور ہونے کے بعد، ڈیفالٹ طور پر اسے ہر ممکن تیز ترین طریقے کے ذریعے پراسیس کیا جائے گا۔
- زیادہ تر کیسز میں بنک کارڈ کے ذریعے ودڈرالز بطور پے آؤٹ بھیجی جاتی ہیں، اگر بنک کی طرف سے کوئی لمٹس ہوں تو ان میں سے صرف چند ایک بطور ری فنڈ بھیجی جا سکتی ہیں۔
- آپ کے منافعے یا فنڈز آپ کے بنک کارڈ میں بھیجنے کا معیاری ذریعہ پے آؤٹ ہے۔ یہ ٹرانزیکشن آپ کی کارڈ اسٹیٹمنٹ میں بطور نئے، آنے والے کریڈٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ یہ ہماری طرف سے آپ کو ایک نئی پیمنٹ ہوتی ہے۔
- بنک کارڈ کے ذریعے کیے گئے آپ کے ابتدائی ڈپازٹ کے مماثل رقم آپ کو واپس کرنے کے لیے جو معیاری طریقہ استعمال کیا جاتا ہے اسے ری فنڈ کہتے ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن آپ کی اسٹیٹمنٹ میں عام طور پر آپ کے اصل ڈپازٹ کی واپسی یا ریٹرن کریڈٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔
- برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ کچھ صُورتوں میں بنک کارڈ کے ذریعے آپ کی ودڈرال متعدد ٹرانزیکشنز میں تقسیم کی جا سکتی ہے۔
ری فنڈ ٹائم فریم
- ری فنڈز پیمنٹ سسٹم کے اندرونی پراسیسنگ پاتھ فالو کرتے ہیں۔
- ری فنڈ کی گئی رقم آپ کے کارڈ بیلنس میں ظاہر ہونے میں 7 کاروباری دن تک لگ سکتے ہیں۔
نوٹ: برائے مہربانی ذہن میں رہے کہ بنکوں کی طرف سے کاروباری دنوں میں ویک اینڈز اور سرکاری چھٹیوں کا شمار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے پراسیسنگ کے کُل وقت میں توسیع ہو سکتی ہے۔
اسٹیٹس: جزوی مکمل
- اگر بنک کارڈ کے ذریعے آپ کی ودڈرال تقسیم کی گئی ہو اور کچھ ٹرانزیکشنز منسوخ ہو جائیں تو آپ کی ودڈرال کی درخواست "جزوی مکمل" کے اسٹیٹس میں ہو گی۔
- جب رقم کے تمام حصّے کامیابی سے مکمل ہو جائیں گے تو ودڈرال کا اسٹیٹس خودکار طور پر اَپ ڈیٹ ہو جائے گا۔
نوٹ: ودڈرال اسٹیٹس کے بارے میں مزید یہاں جانیں: JustMarkets پر اپنے ودڈرال کا اسٹیٹس کیسے دیکھیں
تھرڈ پارٹی ڈپازٹس کے لیے ری فنڈز
ہمارے کلائنٹ ایگریمنٹ کے مطابق اپنی ذاتی پیمنٹ تفصیلات کے علاوہ کے استعمال (جیسے کہ کسی اور فرد کے نام پر رجسٹرڈ بنک کارڈ) کو تھرڈ پارٹی ڈپازٹ تصوّر کیا جاتا ہے اور یہ منع ہے۔
- اگر تھرڈ پارٹی تفصیلات کے ساتھ کوئی ڈپازٹ کروایا گیا ہو تو معیاری ری فنڈ پراسیس کا استعمال کرتے ہوئے یہ فنڈز اصل پیمنٹ تفصیلات پر واپس بھیج دیے جائیں گے۔
- یہ ایکشن مالیاتی قواعد کی پاسداری اور آپ کے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی برقرار رکھنے کو یقینی بناتا ہے۔
ماحصل
دستیاب تیز ترین پے آؤٹ کے طریقے اور معیاری ری فنڈ کے طریقے کا امتزاج یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کے فنڈز آپ تک بحفاظت اور AML پالیسی کے مطابق پہنچیں۔ ہم ایک محفوظ اور قابل بھروسہ ودڈرال تجربہ فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔