JustMarkets پر کلائنٹس اپنے اکاؤنٹس کی مکمل تصدیق کروانے سے قبل بھی فنڈز ودڈرا کروا سکتے ہیں۔ اگرچہ مکمل تصدیق کے لیے شناخت اور رہائش کی دستاویزات جمع کروانے کی ضرورت پڑتی ہے، JustMarkets کو ودڈرالز کے لیے پیمنٹ اکاؤنٹ کی تصدیق درکار نہیں ہوتی۔ تاہم، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ غیرمصدقہ صارفین کے لیے پیمنٹ کے تمام ذرائع دستیاب نہیں ہوتے۔
ودڈرال اور اینٹی-منی لانڈرنگ (AML) کی پاسداری
تمام ودڈرالز کو JustMarkets کی اینٹی-منی لانڈرنگ (AML) پالیسی کے مطابق ہونا چاہیے۔ یہ پالیسی مجرمانہ سرگرمیوں جیسے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے مالی تعاوّن کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ JustMarkets نے کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کی شناخت، روک تھام اور اس کی اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچانے کے لیے سخت طریقہ کار وضع کر رکھا ہے۔
ہماری AML پالیسی کے مطابق:
- فنڈز ودڈرا کروانے کے لیے ودڈرال کی رقم کا ڈپازٹ کی رقم کے برابر ہونا اور اسی ذریعے کا استعمال ضروری ہے جو ڈپازٹ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
- اگر مختلف پیمنٹ سسٹمز کا استعمال کرتے ہوئے ڈپازٹ کروایا گیا تھا تو ودڈرال کو ہر ایک ڈپازٹ کے سائز کے مطابق ہونا چاہیے۔
مثال:
- پہلا ڈپازٹ: Visa/Mastercard کے ذریعے $28۔
- دُوسرا ڈپازٹ: STICPAY کے ذریعے $112۔
- بمع، $30 کا منافع۔
ودڈرالز کو یوں ہونا چاہیے:
- Visa/Mastercard کے ذریعے $28۔
- STICPAY کے ذریعے $112۔
- اس کے بعد منافع ودڈرا کروانے کے لیے اپنی پسند کا کوئی بھی ذریعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
غیر مصدقہ صارفین کے لیے پابندیاں
غیر مصدقہ صارفین کو کچھ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے:
- ڈپازٹ کی کُل رقم $2,000 سے زائد نہیں ہو سکتی۔
- ڈپازٹ اور ودڈرال کے ذرائع محدود ہوتے ہیں۔
شناختی دستاویزات کی کامیاب تصدیق کے بعد ڈپازٹ کی حد بڑھ کر $10,000 ہو جاتی ہے۔ مکمل فنکشنز شناخت اور رہائش دونوں دستاویزات کی تصدیق پر اَن لاک ہوتے ہیں۔
30 دن کا تصدیقی دورانیہ
JustMarkets نئے صارفین کو 30 دن کا تصدیقی دورانیہ آفر کرتی ہے:
- آپ کے پہلے کامیاب ڈپازٹ کے بعد 30 دن تک آپ اپنے اکاؤنٹ میں فنڈ جمع کروا سکتے ہیں، ٹریڈنگ کر سکتے ہیں اور مکمل تصدیق کے بغیر والے پہلے سے منظور شدہ کچھ ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ودڈرالز تخلیق کر سکتے ہیں۔
- اگر 30 دن کے اندر اندر تصدیق مکمل نہ کروائی جائے تو آپ مزید ڈپازٹ نہیں کروا سکتے یا نئی ٹریڈنگ پوزیشنز اوپن نہیں کر سکتے۔
ان پابندیوں کے باوجود آپ کے پہلے کامیاب ڈپازٹ کے بعد 150 دن تک ودڈرال کروانا ممکن ہوتا ہے جس کی بدولت آپ کو تصدیق کا عمل مکمل کروانے کے لیے خاطر خواہ وقت مل جاتا ہے۔
شناخت کی تصدیق پاس کرنے اور AML پالیسی کے حوالے سے مزید تفصیلی معلومات کے لیے برائے مہربانی JustMarkets ویب سائٹ کے متعلقہ سیکشن ملاحظہ فرمائیں: