JustMarkets ہمارے کلائنٹس کے لیے ادائیگی کے مختلف آپشنز آفر کرتا ہے کیونکہ ودڈرالز آپ کے ٹریڈنگ کے سفر کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں۔ یہ آرٹیکل آپ کو ودڈرال کے پروسیس کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور مسائل حل کرنے کے طریقے سمجھنے میں مدد کرے گا۔
ودڈرال کی درخواست کو آگے بڑھانے سے پہلے ودڈرال منسوخ ہونے کی ممکنہ وجوہات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
منسوخی کی وجہ ٹرانزیکشن ہسٹری سیکشن میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اپنی ودڈرال کی درخواست سے متعلق مزید معلومات کے لیے 'تفصیلات' پر کلک کریں۔
ودڈرال کی منسوخی کی عمومی وجوہات یہ ہیں۔
| انکار کی وجہ | صارف کی کارروائی درکار ہے |
|---|---|
|
ادائیگی کا یہ طریقہ استعمال کرتے ہوئے ودڈرال مکمل کرنے سے پہلے اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں۔ فی الحال، آپ "ادائیگی کا طریقہ" کے ذریعے رقم نکلوا سکتے ہیں |
اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اپنا تصدیقی پروسیس مکمل نہیں کیا اور آپ کے لیے رقم نکلوانے کے آپشنز محدود ہیں۔ ادائیگی کے منتخب کردہ آپشن کو ان لاک کرنے کے لیے آپ کو اپنی شناخت اور رہائش دونوں کی تصدیق کرنی ہوگی۔ تصدیق کے پروسیس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارا آرٹیکل: "JustMarkets پر تصدیق کیسے کروائیں؟" پڑھیں۔ |
|
فنڈنگ کے استعمال کردہ طریقے کی وجہ سے آپ ادائیگی کے اس طریقہ کار سے ودڈرا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ برائے مہربانی "ادائیگی کا طریقہ" کے ذریعے ودڈرا کریں |
AML پالیسی کے مطابق آپ منتخب طریقے سے فنڈز ودڈرا نہیں کر سکتے۔ آپ کو اپنے فنڈز ودڈرا کرنے کے لیے پیغام میں تجویز کردہ طریقہ استعمال کرنا چاہیے۔ یہ طریقہ آپ کے ڈپازٹ کے طریقوں کی بنیاد پر تجویز کیا گیا ہے جو آپ نے استعمال کیے ہیں۔ اس طریقے کو استعمال کرنے سے آپ AML پالیسی پر عمل کریں گے۔ |
| فنڈنگ کے استعمال کردہ طریقے کی وجہ سے آپ ادائیگی کے اس طریقہ کار سے ودڈرا کے اہل نہیں ہیں۔ آپ ادائیگی کے دیگر طریقوں کے ذریعے رقم ودڈرا کر سکتے ہیں جو ڈپازٹس کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ |
AML پالیسی کے مطابق آپ منتخب طریقے سے فنڈز ودڈرا نہیں کر سکتے۔ آپ کو ادائیگی کا وہ طریقہ منتخب کرنا چاہیے جو آپ نے ڈپازٹس کے لیے استعمال کیا تھا۔ ادائیگی کے اس طریقے کو ودڈرال پیج پر تجویز کردہ کے طور پر نشان زد کیا جائے گا۔ |
| یہ پیمنٹ اکاؤنٹ ڈپازٹ کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔ برائے مہربانی ادائیگی کی وہ تفصیلات استعمال کریں جو آپ نے ڈپازٹ کے لیے استعمال کی تھیں یا اکاؤنٹ کی ملکیت کے ثبوت کے ساتھ سپورٹ سے رابطہ کریں۔ |
آپ ودڈرال کا وہ طریقہ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو آپ نے پہلے کبھی استعمال نہیں کیا۔ ادائیگی کے کچھ طریقوں کے لیے کم از کم ایک بار اکاؤنٹ کی ملکیت کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔ اس بات کی تصدیق کے لیے برائے مہربانی ہمیں درج ذیل دستاویزات فراہم کریں کہ آپ بنک اکاؤنٹ/ای-والٹ کے مالک ہیں۔
برائے مہربانی اپنے ثبوت یہاں بھیجیں |
| برائے مہربانی ودڈرال کے لیے وہی "ادائیگی کا طریقہ" استعمال کریں جس کے ذریعے آپ نے ابتدائی ڈپازٹ کیا تھا۔ |
AML پالیسی کے مطابق، آپ کو ودڈرال کے لیے بھی ادائیگی کا وہی طریقہ استعمال کرنا چاہیے جو آپ نے ڈپازٹس کے لیے کیا تھا۔ آپ کو ودڈرال کی رقم تبدیل کر کے اپنے پچھلے ڈپازٹس کی رقم کے مساوی کرنی چاہیے۔ |
| اپنی درخواست مکمل کرنے کے لیے USD کرنسی میں ودڈرا کریں۔ |
ادائیگی کے اس طریقے کے ذریعے آپ صرف USD کرنسی میں منافع ودڈرا کر سکتے ہیں۔ آپ کو USD کرنسی کا انتخاب کرنا چاہیے یا USD میں ادائیگی کا کوئی متبادل دستیاب طریقہ استعمال کرنا چاہیے۔ |
| کوئی خرابی ہوئی ہے۔ برائے مہربانی سپورٹ سے رابطہ کریں۔ |
کوئی غیر متوقع خرابی تھی۔ آپ کو کسٹمر سپورٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے انہیں ودڈرال کے مسئلے سے آگاہ کرنا چاہیے۔ کسٹمر سپورٹ ایجنٹ کی ہدایات پر عمل کریں۔ |
ودڈرال کے چار ممکنہ اسٹیٹس ہوتے ہیں:
-
پینڈنگ: یہ اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ودڈرال کی درخواست تخلیق کر دی گئی ہے اور قطار میں شامل کر دی گئی ہے۔
-
تصدیق: ہماری AML پالیسی کے مطابق آپ کی ودڈرال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
-
پراسیسنگ: یہ 2 مراحل پر مشتمل ہوتی ہے
-
ہماری سائیڈ پر فائننس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے آپ کی ودڈرال چیک کی جا رہی ہے۔
-
JustMarkets نے آپ کی ودڈرال کی درخواست کامیابی سے پراسیس کر دی ہے اور فنڈز پیمنٹ سسٹم کو بھیج دیے گئے ہیں۔
-
-
پیمنٹ سسٹم میں بھیج دی گئی: یہ اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ودڈرال JustMarkets کی طرف سے کامیابی سے پراسیس کر دی گئی ہے اور فنڈز منتخب کردہ پیمنٹ سسٹم میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ اس مرحلے پر ودڈرال کی پراسیسنگ کے وقت کا انحصار منتخب کردہ پیمنٹ کے ذریعے پر ہوتا ہے۔
-
جزوی طور پر مکمل: اس اسٹیٹس کا مطلب ہے کہ آپ کی ودڈرال کی درخواست جزوی طور پر پراسیس کر دی گئی ہے – اسے متعدد ٹرانزیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کا کچھ حصہ مکمل ہو چکا ہے۔
-
مکمل شدہ: پیمنٹ سسٹم کی طرف سے ودڈرال پراسیس کر دی گئی ہے۔
-
منسوخ شدہ / رد شدہ: بدقسمتی سے ودڈرال ناکام ہو گئی تھی۔ آپ مشورے اور منسوخی کی وجہ جاننے کے لیے "تفصیلات" پر کلک کر سکتے ہیں۔
نوٹ: جیسے ہی آپ کی ودڈرال مکمل ہوتی ہے ہم آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کریں گے۔ لہٰذا اَپ ڈیٹس چیک کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ہسٹری پیج کو بار بار ریفریش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی
ودڈرال میں تاخیر ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے:
- ٹائم فریم کو چیک کریں: یہ یقینی بنائیں کہ ودڈرال کا ٹائم فریم گزر چکا ہے۔ ہمارے کلائنٹس کی ودڈرال کی درخواستیں فائننس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے 24/7 مختصر وقت میں ہی پراسیس کر دی جاتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پراسیسنگ کا وقت بنک کے دو کاروباری دنوں تک کا ہو سکتا ہے۔
-
اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ فراہم کریں: اگر آپ کی ودڈرال میں تاخیر ہو اور آپ نے اپنے پیمنٹ اکاؤنٹ میں ان فنڈز کے ظاہر ہونے کے لیے متوقع وقت سے زائد انتظار کر لیا ہو تو آپ سپورٹ ہب کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں:
- ٹرانزیکشن ہسٹری پر جائیں۔
- ودڈرال کی درخواست سے آگے 'تفصیلات' پر کلک کریں۔
- 'سپورٹ حاصل کریں' کے بٹن پر کلک کریں۔
- آپ کو جو مسئلہ درپیش ہے وہ سلیکٹ کریں۔
- معاون دستاویزات جیسے کہ اپنے پیمنٹ اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ اَپ لوڈ کریں۔ اسٹیٹمنٹ میں آپ کا مکمل نام، اکاؤنٹ یا بنک نمبر، اور پیمنٹ کی تکمیل سے موجودہ تاریخ تک کی ٹرانزیکشنز موجود ہونی چاہیئیں۔ اگر آپ اپنی آن لائن بنکنگ سے اسکرین شاٹ بھیج رہے ہوں تو اس میں پیج کا URL واضح طور پر نظر آنا چاہیے۔ یاد رکھیں کہ پرسنل ایریا اسکرین شاٹس تاخیری ودڈرالز کے ثبوت کے طور پر قبول نہیں ہوتے۔
نوٹ: برائے مہربانی ودڈرال کی درخواست بار بار کرنے سے اجتناب کریں؛ ہماری ٹیم فعال طور پر ان مسائل کو حل کرتی ہے