یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات کہاں دیکھی جائیں اور ان کا استعمال کیسے کیا جائے۔
پرسنل ایریا میں، آپ ان سادہ مراحل پر عمل کر کے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس دیکھ سکتے ہیں
- ویب سائٹ پر لاگ اِن ہوں۔
- بائیں طرف کے مینیو میں مائی اکاؤنٹس منتخب کریں۔
- آپ اپنے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی فہرست، ان کے میٹا ٹریڈر نمبرز اور بیلنس دیکھ سکیں گے۔
نوٹ: جب آپ نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ اوپن کرتے ہیں تو آپ کو اکاؤنٹ کی تفصیلات اور سروَر کے نام کے ساتھ ایک خودکار ای میل موصول ہوتی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو MetaTrader میں لاگ اِن ہونا چاہیے۔ اس ای میل نوٹیفکیشن میں ٹریڈنگ پاسورڈ یا انویسٹر پاسورڈ فراہم نہیں کیا جاتا۔
آپ کا وہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر جو آپ کو پرسنل ایریا میں نظر آتا ہے وہ میٹا ٹریڈر ٹرمینل میں لاگ اِن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
وہ پاسورڈ جو آپ نیا اکاؤنٹ بناتے ہوئے خود سیٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ یاد نہ ہو تو، دیکھیں کہ اسے کیسے تبدیل کرنا ہے۔
اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات آپ کے پرسنل ایریا میں موجود ہوتی ہے اور یہ کسی بھی وقت چیک کی جا سکتی ہے:
- اپنے پرسنل ایریا میں مائی اکاؤنٹس ٹیب پر جائیں۔
- اسکرین کے دائیں طرف "ٹریڈ" بٹن سے آگے تین ڈاٹس پر کلک کریں۔
- "اکاؤنٹ کی تفصیلات" منتخب کریں۔
- آپ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تمام تر معلومات جیسا کہ اکاؤنٹ نمبر، سروَر کا نام، اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی، لیوریج، اپنا موجودہ بیلنس، ایکوئٹی اور فری مارجن وغیرہ دیکھ سکیں گے۔
نوٹ: نیا تخلیق کردہ اکاؤنٹ تلاش کرنے کے لیے فلٹرز استعمال کریں۔ ٹاپ پر "فلٹرز" دیکھیں اور "تازہ ترین" سلیکٹ کریں۔ آپ ابھی حال میں تخلیق کردہ سے لے کر ماضی میں تخلیق کردہ اپنے تمام اکاؤنٹس دیکھ سکیں گے۔
JustMarkets ٹریڈنگ میں:
- اپنے موبائل فون (اینڈرائیڈ یا iOS) میں ایپلی کیشن کھولیں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر کلک کریں اور وہ اکاؤنٹ سلیکٹ کریں جس کی تفصیلات آپ چیک کرنا چاہتے ہیں۔
- بٹن "مزید" پر کلک کریں اور "اکاؤنٹ سیٹنگز" سلیکٹ کریں۔
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات جیسا کہ اکاؤنٹ نمبر، سروَر کا نام، اکاؤنٹ کی قسم اور کرنسی، موجودہ لیوریج وغیرہ دکھائی جائیں گی۔
اب بھی اکاؤنٹ کی تفصیلات نہیں ملیں؟
اگر آپ کو اب بھی پرسنل ایریا میں اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نہیں ملا تو ممکنہ طور پر اسے آرکائیو کر دیا گیا ہے۔ پہلے سے معیّن ایک مدّت تک غیر فعال ہونے پر ریئل اور ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو خود کار طور پر آرکائیو کر دیا جاتا ہے اور یہ ری اسٹور نہیں کیے جا سکتے:
- ریئل اکاؤنٹس: اوپن ٹریڈز کا نہ ہونا اور زیرو (یا اس سے کم) بیلنس ہونا، (MT4) کے لیے 90 دن تک اور (MT5) کے لیے 60 دن تک کسی ٹریڈنگ سرگرمی کا نہ ہونا۔
- ڈیمو اکاؤنٹس: (MT4) کے لیے 45 دن تک اکاؤنٹ میں لاگ اِن نہ ہونا یا (MT5) کے لیے 14 دن تک کوئی ٹریڈنگ سرگرمی نہ ہونا (بشمول اوپن ٹریڈز کا نہ ہونا)۔
ٹریڈنگ سرگرمی سے مراد ان میں سے کوئی ایک ایکشن ہے: کسی پوزیشن یا پینڈنگ آرڈر کو اوپن کرنا، کلوز کرنا یا موڈیفائی کرنا۔
اگر آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے حوالے سے کسی قسم کی اضافی معاونت درکار ہو تو ہماری سپورٹ ٹیم سے 24/7 بلا جھجک رابطہ کریں۔