ہر اکاؤنٹ کے لیے مختلف قسم کے پاسورڈ کا ہونا اچھی بات ہے۔ یہ آرٹیکل متعدد پاسورڈز کے حوالے سے رہنمائی کرے گا اور ان کے مقاصد اور سیکیورٹی اقدامات کی وضاحت کرے گا۔
1۔ پرسنل ایریا (PA) پاسورڈ:
- مقصد: آپ کے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- منیجمنٹ: اگر آپ اپنا PA پاسورڈ ری سیٹ یا ریکور کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی اپنا PA پاسورڈ کیسے ری اسٹور کریں کے موضوع پر ہماری تفصیلی گائیڈ ملاحظہ فرمائیں۔
2۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹ مین پاسورڈ:
- مقصد: MetaTrader میں لاگ اِن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؛ ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے منفرد ہوتا ہے، خواہ وہ ریئل ہو یا ڈیمو۔
- تفصیلات: آپ اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بناتے وقت یہ پاسورڈ سیٹ کرتے ہیں۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر یہ پاسورڈ ای میل میں نہیں بھیجا جاتا۔ البتہ آپ "مائی اکاؤنٹ" سیکشن میں "پاسورڈ تبدیل کریں" پر کلک کر کے اپنا پاسورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔
3۔ ٹریڈنگ اکاؤنٹ انویسٹر پاسورڈ:
- مقصد: MetaTrader تک ریڈ-اونلی رسائی فراہم کرتا ہے؛ ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا یہ پاسورڈ منفرد ہوتا ہے، خواہ وہ ریئل ہو یا ڈیمو۔ اس پاسورڈ کے ساتھ آپ آپریشنز نہیں کر سکتے جیسے کہ آرڈرز اوپن کرنا یا کلوز کرنا۔
- سیٹ اَپ: یہ پاسورڈ صرف اپنے پرسنل ایریا میں انویسٹر اکاؤنٹ پاسورڈ میں تبدیلی کرنے کے ذریعے سیٹ یا تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یہ ای میل کے ذریعے نہیں بھیجا جاتا۔
4۔ 2FA کوڈ
مقصد: 2FA پن کوڈ حساس آپریشنز کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے پاس ورڈ کی تبدیلی، رقم کی واپسی (Withdrawals)، یا کچھ ڈیپازٹ بنانا۔
موصول کرنے کے طریقے: اسے ای میل یا SMS کے ذریعے بھیجا جا سکتا ہے، تمام صارفین کے لیے ای میل ڈیفالٹ طریقہ ہے۔ ٹریڈرز پن کوڈ وصول کرنے کا طریقہ SMS اور ای میل کے درمیان تبدیل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ 2FA پن صرف توثیق (validation) کے لیے ہے نہ کہ تصدیقی کوڈ (confirmation code)۔ یہ فون نمبر کی توثیق کے لیے ضروری ہے تاکہ کلائنٹ کامیابی کے ساتھ ڈیپازٹ کی درخواست شروع کر سکے۔
کلائنٹس پرسنل ایریا کے ذریعے درج ذیل اکاؤنٹس میں لاگ اِن نہیں کر سکتے:
- IB اکاؤنٹ: IB کمیشن اسٹور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- ٹریڈر والٹ: Copytrading کے کمیشن اس میں ہوتے ہیں۔
- انویسٹر والٹ: Copytrading میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی غرض سے فنڈز ڈپازٹ کروانے کے لیے اور ٹریڈر کو کاپی کرنے سے حاصل کردہ منافع اسٹور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
آپ کے اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام پاسورڈز کا درج ذیل معیار پر پُورا اُترنا ضروری ہے:
- لمبائی: 8 سے 15 حروف۔
-
ترتیب:
- کم از کم ایک نمبر (0-9)۔
- کم از کم ایک اسپیشل حرف (!$&_()+,'-./:;<=>?@[\]^{|}~)۔
- چھوٹے اور بڑے دونوں قسم کے انگریزی حروف۔
- کم از کم تین منفرد حروف۔
مثال: !z776$Dcpe
آپ کے JustMarkets اکاؤنٹ کے تحفّظ کے لیے ہماری پرزور تجویز ہے کہ مضبوط پاسورڈ تخلیق کریں اور اسے کبھی کسی سے شیئر نہ کریں۔
نوٹ: سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر آپ کے سیٹ کردہ پاسورڈ آپ کے ای میل میں نہیں بھیجے جاتے۔ لہٰذا ان کا ریکارڈ کسی محفوظ جگہ پر اپنے پاس رکھیں