صرف دو طریقوں سے آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال ہو سکتا ہے:
- آپ نے خود اسے غیر فعال کرنے کی درخواست کی ہو۔
- کمپنی نے اسے غیر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔ اس صُورت میں آپ کو ای میل کے ذریعے نوٹفکیشن موصول ہو گا۔
پرانے پرسنل ایریا کا اسٹیٹس چیک کرنا
اپنا اکاؤنٹ اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے بس JustMarkets میں لاگ اِن کریں۔ اگر آپ کا پرسنل ایریا فعال ہوا تو آپ لاگ اِن کر کے ایریا میں داخل ہو کر کام کرنے کے قابل ہوں گے۔
پاسورڈ ری اسٹور کرنا
اگر آپ کو اپنا پاسورڈ بھول گیا ہو تو آپ درج ذیل مراحل پر عمل کر کے اسے ری اسٹور کر سکتے ہیں:
- اس پیج پر جائیں اور "پاسورڈ بھول گئے؟" پر کلک کریں۔
- اپنا ای میل درج کریں (جو آپ نے رجسٹریشن کے دوران فراہم کیا تھا)۔
- "بھیجیں" پر کلک کریں۔ ہم ہدایات کے ساتھ آپ کے ای میل پر ایک لیٹر بھیجیں گے۔
- اس لیٹر میں بیان کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
- نیا پاسورڈ استعمال کرتے ہوئے اپنے پرسنل ایریا میں لاگ اِن کریں۔
ای میل سمیت اگر پاسورڈ ری اسٹور کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات آپ کو یاد نہ ہوں تو ہماری سپورٹ سے رابطہ کریں۔