ٹریڈنگ کے کامیاب اور ہموار تجربے کو یقینی بنانے کے لیے سرور کا مستحکم اور محفوظ طریقے سے کام کرنا بہت ضروری ہے۔ پلیٹ فارم کو مستحکم رکھنے، مسائل کی روک تھام اور ٹریڈنگ کی کارروائیوں کو بلا رکاوٹ چلانے کے لیے باقاعدہ دیکھ بھال ضروری ہوتی ہے۔
دیکھ بھال کی بنیادی وجوہات
ہماری سرور آپٹیمائزیشن مینٹیننس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے کہ MetaTrader پلیٹ فارم بہترین کارکردگی فراہم کرے۔ باقاعدگی سے دیکھ بھال کے ذریعے ہم ممکنہ مسائل کو آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے پر اثر انداز ہونے سے پہلے ہی حل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان مینٹیننس سیشنز کے دوران ہم نئے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس اور پلیٹ فارم اَپ ڈیٹس بھی متعارف کراتے ہیں جن کا مقصد فعالیت اور اپنے کلائنٹس کے ٹریڈنگ کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
مینٹیننس کا شیڈول
پلیٹ فارم کو بہترین حالت میں رکھنے کے لیے ہم باقاعدگی سے سرور کی دیکھ بھال اور مرمّت کرتے ہیں۔ یہ عام طور پر گرمیوں میں GMT+3 کے مطابق ہفتے کے دن صبح 10:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے اور سردیوں میں GMT+2 کے مطابق ان ہی اوقات میں ہوتی ہے۔
GMT+3
برائے مہربانی نوٹ فرمائیں کہ اگرچہ یہ عام شیڈول ہے لیکن کبھی کبھار مخصوص ضروریات پوری کرنے کے لیے مینٹیننس کے اوقات تبدیل بھی کیے جا سکتے ہیں۔ کلائنٹس مینٹیننس کے اوقات یا شیڈول میں غیر متوقع تبدیلیوں کے بارے میں کسی بھی اَپ ڈیٹ کے لیے ہمارا نیوز سیکشن چیک کر سکتے ہیں۔
پلیٹ فارم پر اثر
مینٹیننس کے دوران میں آپ پلیٹ فارم تک رسائی اور ٹریڈنگ معمول کے مطابق جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، صرف چند منٹوں کے مختصر خلل واقع ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ خلل شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں، پھر بھی ہم ٹریڈرز کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی حکمتِ عملیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے انھیں مدنظر رکھیں، خاص طور پر مینٹیننس کے مقررہ اوقات میں ٹریڈنگ کے دوران۔