فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے لیے رِسک مینیج کرنے اور منافعے میں اضافے کی غرض سے اچھی حکمتِ عملی درکار ہوتی ہے۔ ہر ٹریڈر کو اہم ٹُولز سے آگاہ ہونا چاہیے: ٹیک پرافٹ (TP) اور اسٹاپ لاس (SL) آرڈرز۔ یہ ٹُولز آپ کی ٹریڈنگ حکمتِ عملی کو آٹومیٹ کرنے، منافعے کو لاک کرنے اور نقصانات کم کرنے میں آپ کی معاونت کرتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ان اصطلاحات کا کیا مطلب ہے اور انھیں مؤثر طریقے سے کیسے استعمال کرنا ہے۔
اسٹاپ لاس کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
جب مارکیٹ آپ کی پوزیشن کے خلاف ایک مخصوص لیول تک جاتی ہے تو اسٹاپ لاس آرڈر خود کار طریقے سے ٹریڈ کلوز کرنے کے ذریعے ممکنہ خسارے کو کم کرتا ہے۔ ٹریڈنگ میں رِسک منیجمنٹ کے لیے یہ ایک اہم ٹُول ہے۔
- بائے آرڈر کے لیے: اسٹاپ لاس کو اوپننگ پرائس سے نیچے پلیس کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، کسی کرنسی پیئر کو 1.3000 کی قیمت پر بائے کرنے کے لیے آپ اسٹاپ لاس 1.2900 پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
- سیل آرڈر کے لیے: اسٹاپ لاس کو اوپننگ پرائس سے اُوپر پلیس کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی کرنسی پیئر کو 1.3000 کی قیمت پر سیل کرتے ہیں تو آپ اسٹاپ لاس 1.3100 پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
ٹیک پرافٹ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟
ٹیک پرافٹ اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ جب ٹریڈ پہلے سے تعیّن کردہ پرافٹ لیول پر پہنچے تو اسے خود کار طور پر کلوز کیا جا سکے۔ یہ مارکیٹ کو مسلسل مانیٹر کیے بغیر منافعے کو محفوظ کرنے میں ٹریڈرز کی مدد کرتا ہے۔ ٹیک پرافٹ لیول ایسی پرائس پر سیٹ کیا جاتا ہے جہاں ٹریڈر مارکیٹ کی موومنٹ کا فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے۔
- بائے آرڈر کے لیے: ٹیک پرافٹ کو اوپننگ پرائس سے اُوپر پلیس کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کوئی کرنسی پیئر 1.3000 کی قیمت پر بائے کرتے ہیں تو آپ ٹیک پرافٹ 1.3100 پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
- سیل آرڈر کے لیے: ٹیک پرافٹ کو اوپننگ پرائس سے نیچے پلیس کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی کرنسی پیئر کو 1.3000 کی قیمت پر سیل کرتے ہیں تو آپ ٹیک پرافٹ 1.2900 پر سیٹ کر سکتے ہیں۔
ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس کو کیسے سیٹ کریں
نئے آرڈرز کے لیے:
- "نیا آرڈر" بٹن پر کلک کریں۔
- نئے آرڈر کی ونڈو میں آپ کو ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس لیولز درج کرنے کے لیے الگ الگ خانے ملیں گے۔
- اپنے مطلوبہ لیولز درج کریں اور آرڈر کی تصدیق کریں۔
موجودہ آرڈرز کے لیے:
- اپنی اوپن ٹریڈز دیکھنے کے لیے ٹریڈ ٹیب پر جائیں۔
- آپ نے جو آرڈر موڈیفائی کرنا ہے اس پر رائٹ کلک کریں۔
- "موڈیفائی یا ڈیلیٹ" سلیکٹ کریں۔
- مطلوبہ ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس لیولز درج کریں اور تبدیلیوں کی تصدیق کریں۔
نوٹ: اگر آپ وَن کلک ٹریڈنگ استعمال کر رہے ہوں تو آپ نئے آرڈرز کے لیے براہِ راست ٹیک پرافٹ یا اسٹاپ لاس لیولز درج کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ آپ کو TP/SL لیول سیٹ کرنے کے لیے اوپن آرڈر کو موڈیفائی کرنا ہو گا۔