MetaTrader پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کرتے ہوئے آپ کو ایسی صُورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے کہ بائے اور سیل کے بٹن گرے ہو جائیں، جس کے باعث آپ ٹریڈز ایگزیکیوٹ نہ کر سکیں۔ یہ مسئلہ متعدد وجوہات کی بناء پر پیدا ہو سکتا ہے:
نئے MT اکاؤنٹ کے لیے کم سے کم ڈپازٹ:
اگر آپ ایک نیا MT ٹریڈنگ اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہوں اور آپ نے کم سے کم درکار ڈپازٹ نہ کروایا ہو تو سروَر پر ٹریڈنگ بند کر دی جائے گی۔ ٹریڈنگ فعال کرنے کے لیے آپ کو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں کم سے کم درکار رقم ڈپازٹ کروانی ہو گی۔
آرڈر سائز کا اکاؤنٹ کی قسم کی لمٹ سے تجاوز کرنا:
اکاؤنٹ کی ہر قسم کی ایک مخصوص آرڈر سائز لمٹ ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کی قسم کے مجاز سائز سے بڑے آرڈر پلیس کریں تو بائے اور سیل کے بٹن گرے ہو جائیں گے۔ اپنے اکاؤنٹ کی آرڈر سائز لمٹ چیک کرنے کے لیے یہ پیج وزٹ کریں۔
نان-ٹریڈ ایبل پیئرز کی ٹریڈنگ کرنے کی کوشش کرنا:
اگر آپ کسی لاحقے کے بغیر یا .view کے لاحقے کے ساتھ ہلکے گرے رنگ میں کرنسی پیئرز دیکھیں تو یہ نان-ٹریڈ ایبل پیئرز ہیں۔ مغالطے سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ ان پیئرز کو چھپا دیں۔
یہ یقینی بنائیں کہ آپ اپنی واچ لسٹ میں ٹریڈ ایبل پیئرز شامل کریں۔ ٹریڈ ایبل پیئرز کے لاحقے یہ ہوتے ہیں (.c, .m, .s, .ecn)۔ یہ لاحقے خالصتاً ٹیکنیکل ہوتے ہیں اور ٹریڈنگ کے عمل پر اثرانداز نہیں ہوتے۔